Bannu Qaumi Movement Official

Bannu Qaumi Movement Official

Share

Well Come BQM To Official Page

21/01/2024

✌️✌️patan👑👑

26/11/2021

تاته به شمله تړي هم تاته به دستار تړي

دا خلق اوس پيژني دکار سړي د شمار سړي

انشاءاللہ اس بار بھی بلدیاتی الیکشن کا خصہ ہونگے اسلیئے آپ اپنا قیمتی ووٹ دیکر کامیاب بنائے شکریہ،

06/11/2021
04/06/2021

asdasdasdasdasdasdasd

29/04/2021

Like And Share

27/03/2021

24/12/2020

قتل کی #واردات سے 30 منٹ #پہلے۔🙏

بنوں والوں جتنا وقت ھم سیاسی #بکواسیات پوسٹ شیئر کرنے اور ایک دوسرے کو #گالیاں دینے میں ضائع کرتے ہیں، اب دیکھنا اس پوسٹ کو یا تو کوئی شروع سے پڑھے گا نہیں کیونکہ اس میں کسی شخصیت یا جماعت کے خلاف پروپیگنڈا یا گالی نہیں تو شیئر نہیں کرے گا،
یا پھر مجھ سے سیاسی #منافرت ھوگی اس لیے نہیں دیکھنا چاہے گا🙏

#والدین کے اکلوتے بیٹے اور دو بہنوں کے اکلوتے پڑھے لکھے بھائی جنید کا اپنے محلے کے ایک نوجوان سے جھگڑا ہو گیا. ہاتھا پائی ہوئی اور کچھ گالیوں کا تبادلہ بھی ہوا.جنید گھر آیا اور اپنے کمرے میں بیٹھ گیا. اس نے اپنے #دشمن کو مارنے کا فیصلہ کر لیا اور الماری سے #پستول نکال لیا. اچانک اسے اپنے ایک #دوست کی نصیحت یاد آ گئی. دوست نے اسے ایسا کوئی بھی انتہائی قدم اٹھانے سے پہلے 30 منٹ کے لئے واردات کے بعد کی #صورتحال تصوراتی طور پر دیکھنے کا کہا تھا.👇

جنید نے #تصور میں اپنے دشمن کے سر میں تین گولیاں فائر کر کے اسے ابدی نیند سلا دیا. ایک گھنٹے بعد وہ #گرفتار ہو گیا. گرفتاری کے وقت اس کے #والدین اور دو بہنیں پھوٹ پھوٹ کر رو رہی تھیں. اس کی ماں بے ہوش ہو گئی. #مقدمہ شروع ہوا تو گھر #خالی ہونا شروع ہو گیا. ایک کے بعد ایک چیز بکتی گئی. #بہنوں کے پاس تعلیم جاری رکھنا ناممکن ہو گیا..😥
ان کے #ڈاکٹر بننے کے خواب مقدمے کی #فائل میں خرچ ہو گئے.بہنوں کے #رشتے آنا بند ہو گئے اور ان کے سروں میں چاندی اترنے لگی. #جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہر ہفتے والدین اور بہنیں ملاقات کے لئے جاتے. بہنوں کا ایک ہی #سوال ہوتا کہ بھیا اب ہمارا کیا ہو گا؟ ہم اپنے بھائی کے بستر پر کسے سلائیں گی؟ ہم بھائی کے ناز کیسے اٹھائیں گی؟ بھائی کے پاس کوئی جواب نہیں ہوتا. #فیصلے کا دن آیا اور جنید کو #سزائے موت ہو گئی.
#سزائے موت کی تاریخ مقرر ہو گئی. #25 منٹ گزر چکے تھے اور جنید کے جسم پر لرزہ طاری ہو چکا تھا. #جیل میں وہ اپنی موت کے قدم گن رہا تھا اور گھر میں والدین اور بہنیں اپنے کرب اور اذیت کی جہنم میں جھلس رہے تھے. جنید کی آنکھوں پر کالی پٹیاں باندھ دی گئیں اور اسے پھانسی گھاٹ کی طرف لے جایا گیا. 29 منٹ ہو چکے تھے. پھانسی گھاٹ پر پیر رکھتے ہی 30 منٹ پورے ہو گئے.
#جنید پسینہ پسینہ ہو چکا تھا. اس کے جسم میں کپکپی طاری تھی. اس نے پستول واپس الماری میں رکھ دیا. اس نے میز سے اپنی بہنوں کی دو کتابیں اٹھائیں اور بہنوں کے پاس گیا. بہنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ #میری پیاری بہنو تمہارے پڑھنے کا وقت ہو گیا ہے. خوب دل لگا کر پڑھو کیونکہ تمہیں ڈاکٹر بننا ہے. ❗
#چند ماہ بعد جنید ایک بینک میں اچھی پوسٹ پر ملازم ہو گیا. جنید کی دونوں بہنیں ڈاکٹر بن گئیں. وہ ایک کامیاب اور بھرپور زندگی گزار رہے ہیں. #ان 30 منٹ کی تصوراتی واردات اور 30 منٹ کے مقدمے کی کارروائی نے ایک پورے گھر کو اجڑنے سے بچا لیا. آپ اپنی زندگی میں یہ 30 منٹ اپنے لئے ضرور بچا کے رکھئیے گا، یہ 30 منٹ کی تصوراتی اذیت آپ کو زندگی بھر کی اذیت سے بچا لے گی ۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Bannu?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Bannu