30/04/2026
📢 اطلاع برائے عوام الناس
تمام معزز حضرات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ڈاکٹر مقصود احمد (الٹراساونڈ سپیشلسٹ) ہر ہفتہ اور اتوار کو اپنے کلینک میں مریضوں کے معائنے کیلئے دستیاب ہوں گے۔
📍 پتہ: اذیت خان پلازہ، عمر زئی فارمیسی، منگل میلہ
براہِ مہربانی ضرورت مند افراد اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔
08/04/2026
کیا واقعی جنگ بندی ہو گئی ہے؟
جی ہاں —
امریکہ، ایران اور اسرائیل کے درمیان ایک “عارضی جنگ بندی” (ceasefire) ہو چکی ہے۔
جنگ بندی کتنے دن کی ہے؟
تقریباً 2 ہفتے (14 دن)
اسے “temporary یا trial ceasefire” سمجھا جا رہا ہے
فوری شرائط (جو ابھی طے ہوئیں)
یہ مکمل معاہدہ نہیں، بلکہ چند بنیادی نکات پر اتفاق ہوا ہے:
1. آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz)
ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے پر رضامندی ظاہر کی .
عالمی تیل کی سپلائی بحال کرنے کے لیے یہ سب سے اہم شرط تھی.
2. حملے روکنا
امریکہ نے اپنے فوجی حملے روک دیے
اسرائیل نے بھی آپریشن روکنے پر اتفاق کیا
3. دونوں طرف
سے “وقفہ”
مستقل شرائط ابھی طے نہیں ہوئیں۔ ایران نے 10 نکاتی منصوبہ پیش کیا ہے جسے ٹرمپ نے "workable basis" (بات چیت کی قابل عمل بنیاد) قرار دیا ہے ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے تصدیق کی ہے کہ مذاکرات جمعہ 11 اپریل کو اسلام آباد میں شروع ہوں گے ۔
ایران کی بڑی ڈیمانڈز
4 نکات
— اصل 10 نکات میں سے اہم یہ ہیں:
· آبنائے ہرمز پر کنٹرول: ایران فوجی تعاون کے ساتھ "محفوظ گزر" اور "غلبہ" چاہتا ہے ۔
· مستقل امن اور ضمانتیں: ایران "غزہ یا لبنان جیسا منظرنامہ" نہیں چاہتا ۔
· معاوضہ اور پابندیاں ختم: مکمل نقصانات کی ادائیگی، تمام پابندیاں ختم، اور بیرون ملک اثاثے چھوڑے جائیں ۔
· یورینیم افزودگی کا حق: ایران اسے معاہدے کا حصہ بنانا چاہتا ہے ۔
اسے مکمل امن نہیں بلکہ
“لڑائی روک کر بات چیت کا موقع” کہا جا رہا ہے.
19/12/2025
PK-99 🍁🌹💐پی کے 99
میں سیاسی سرگرمیاں آہستہ آہستہ رفتار پکڑ رہی ہیں۔ مختلف جماعتوں کے اندر میٹنگز ، شمولیتیں اور ممکنہ اتحاد آئندہ مقابلے کو دلچسپ بنا رہے ہیں۔
🔴 JUI
جمعیت علمائے اسلام میں
شیر اعظم وزیر کے حمایت یافتہ امیدوار کے چرچے ہیں
ساتھ ہی
مولانا احمداللہ حقانی صاحب کا بھی JUI میں اپنا واضح ووٹ بینک موجود ہے
جس JUI کا ووٹ بینک متاثر ہو سکتا ہے ۔
🟢 PTI
تحریک انصاف سے ٹکٹ کے لیے
اسرار خان، فداواللہ خان
یا حاجی زاہداللہ خان (MPA) کے حمایت یافتہ امیدوار
میں سے کسی ایک کو ٹکٹ ملنے کی امید ہے۔
اگر ٹکٹ یافتہ امیدوار کے ساتھ ساتھ PTI سے وابستہ کوئی سابقہ لیڈر بھی میدان میں آیا
تو PTI کو اندرونی طور پر مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔
🔵 ANP
عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے
حاجی سہراب خان ایک مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آ سکتے ہیں۔
انہیں حاصل ہو سکتی ہے:
ذاتی دوستوں کی حمایت،قوم پرست ووٹر، اور روایتی ANP حلقوں کا اعتماد
🔴 PPP
پاکستان پیپلز پارٹی سے
فرزند علی وزیر ایک نامی گرامی اور متعارف شخصیت ہیں
جو پارٹی کو مقامی سطح پر متحرک کر سکتے ہیں۔
⚪ آزاد امیدوار
اس بار
آزاد امیدواروں کی تعداد زیادہ ہونے کا امکان ہے
جس کے نتیجے میں:
ووٹوں کی تقسیم
اور بڑی جماعتوں کے لیے غیر متوقع مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں
⚖️ اصل انتخابی حقیقت
PK-99
میں کامیابی کا انحصار:
مؤثر کنویسنگ
پولنگ اسٹیشنز کی مضبوط مینجمنٹ
پولنگ عملے سے قریبی رابطہ
اور انتخابی اخراجات
پر بھی ہوتا ہے، صرف پارٹی ٹکٹ پر نہیں۔
⏳ آگے کیا؟
جیسے ہی کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان ہوگا:
امیدوار کھل کر سامنے آئیں گے
اور ووٹرز کی دلچسپی میں واضح اضافہ ہوگا۔
✍️ تحریر:
Dr. Gul Yar Khan
07/12/2025
تلاوت قرآن پاک کے سننے اور پڑھنے میں بہت ثواب ملتا ہے
03/12/2025
الحمدللہ 🌹🍁❤️💯🪴
ہم اللہ تعالیٰ سے ہر حال میں خوش ہیں۔
🌹🍁💐🪴🌷🌲💐
28/11/2025
🌹 پاکستان اور افغانستان کی کشیدگی 👇
💐 2002 میں ٹل ضلع ہنگو میں دوران ملازمت ، جب میں نے ایک افغان مہاجر پیر جان سے دریافت کیا۔
کہ اگر پاکستان پر انڈیا کی طرف سے جنگ مسلط کی گئی۔ تو آپ لوگ کیا کریں گے ۔
جس پر اس نے کہا۔
کہ ہم پاکستان میں لوٹ مار کریں گے ۔ 😢
👈اسی وقت سے میں سیاسی اکابرین کے افغانیوں کے بارے میں پالیسیوں سے ناخوش تھا۔ سیاسی لیڈروں نے ان کے شناختی کارڈ اور ڈومیسائل بنوانے میں مدد کی۔🙄
🪴پاکستان اور افغانستان کی سرحد صرف ایک لکیر نہیں، دو قوموں کا دکھ، جدائی اور قربانیوں کی تاریخ ہے۔ افغانستان میں لڑائی کا فائدہ کبھی عوام کو نہیں ملا۔
🌷بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ اس کشیدگی کے پیچھے انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کا کردار بھی موجود ہے۔
🌲افغانستان کی سرزمین نے کبھی کسی سپر پاور کو مکمل فتح نہیں دی—لیکن افسوس کہ اس نے اپنے لوگوں کو بھی سکون نہ دیا۔
🪴ایک بہترین فیصلہ جو سب فیصلوں پر بھاری ہے۔
مہاجرین کی تیز واپسی سے شاید پاکستان اپنے وسائل پر سے بوجھ ہٹا سکے، مگر اصل امن تب آئے گا جب دونوں ممالک جنگ اور الزام تراشی چھوڑ کر ایک دوسرے کے ساتھ جینے کا راستہ چنیں۔ خدا کرے اس خطے میں وہ دن آئے جب بارڈر نفرت کا نہیں— امن اور انسانیت کا راستہ ہو۔
Edited by Dr. Gul Yar Khan ❣️
23/11/2025
👈آج کی وبا Influenza A —🌲🍁🪴🌹🌷
Influenza A😢
(H3N2)
اس وقت ہر دوسریے انسان میں یہی کیسز نظر آ رہے ہیں۔
شروع میں مریض کو بالکل عام نزلہ زکام ہوتا ہے، چھینکیں، گلا خراب، ہلکا بخار اور بدن ٹوٹنا۔
اس کے بعد بخار یک دم تیز ہونا شروع ہوتا ہے اور بہت سے مریضوں میں 103–104 F' تک پہنچ جاتا ہے۔ 3–6 دن تک بخار جاری رہتا ہے۔
مریض جسمانی طور پر ٹوٹ جاتا ہے، بھوک ختم، منہ کا ذائقہ خراب، اور ہر وقت کمزوری اور بےچینی۔
پھر ناک کا نزلہ **Sinusitis** میں بدل جاتا ہے۔ بلغم بدبودار، سر بھاری، ناک بند، اور کھانسی بھی شامل ہو جاتی ہے
اس وقت سب سے اہم چیز یہ ہے کہ مریض آرام کرے، پانی زیادہ پئے، steam لے، اور علامات کے مطابق symptomatic care کرے۔
اگر سانس میں دقت، بہت زیادہ بخار، یا پانی کی کمی محسوس ہو تو فوراً ڈاکٹر کو دکھانا چاہیے۔
Edited by
Dr Gul yar khan