20/02/2025
میعاد ختم ہونے سے پہلے شناختی کارڈ، نائیکوپ یا پاکستان اوریجن کارڈ کی تجدید – ایک قانونی اور قومی ذمہ داری
نادرا تمام پاکستانی شہریوں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو یاد دلاتا ہے کہ کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ، قومی شناختی کارڈ برائے بیرون ملک پاکستانی اور پاکستان اوریجن کارڈ کی ایک مقررہ میعاد ہوتی ہے۔
شناختی دستاویز کی میعاد ختم ہونے سے پہلے اس کی تجدید کرانا آپ کی قانونی ذمہ داری ہے۔ بہت سے شہری اس ذمہ داری کو نظرانداز کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں انہیں کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے
لہٰذا، اپنی شناختی دستاویزات کی میعاد ختم ہونے سے پہلے تجدید کروا لیں تاکہ کسی بھی مالی، قانونی یا سرکاری مسائل سے بچا جا سکے۔
11/02/2025
اطلاع عام
نادرا نے پہلے سے بنے ہوئے کسی 'ب' فارم کو منسوخ نہیں کیا۔
10 سال سے زیادہ اور 18 سال سے کم عمر بچوں کے لئے نئی سکیورٹی خصوصیات کے ساتھ تصویر اور انگلیوں کے نشانات والا 'ب' فارم متعارف کرایا گیا ہے۔
جن بچوں کے 'ب' فارم پہلے سے بنے ہوئے ہیں، اور ان کا پاسپورٹ بنوانا ہے یا
10 سال سے زیادہ اور 18 سال سے کم عمر جن بچوں کا 'ب' فارم پہلی بار بنوانا ہے
تو والدین ان بچوں کے ہمراہ قریبی نادرا سنٹر تشریف لائیں یا نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے درخواست جمع کرائیں۔
پہلے سے بنے ہوئے 'ب' فارم منسوخ کرنے کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
22/08/2024
کیا آپ کی عمر 18 سال ہو گئی ہے؟
اپنا شناختی کارڈ بنوائیں - اپنی شناخت منوائیں
نادرا آرڈیننس 2000 کے سیکشن (1)9کے تحت پاکستان کے ہر شہری کے لئے 18 سال عمر ہونے پر شناختی کارڈ بنوانا لازم ہے۔
والدین یا سرپرست اپنے بچوں کی عمر 18 سال ہونے پر اُن کے شناختی کارڈ بنوائیں اور پاکستانی شہری کے طور پر بچوں کے تمام حقوق یقینی بنائیں۔
یاد رکھیں: نادرا آرڈیننس کے سیکشن (e) 30 کے مطابق 18 سال عمر ہونے کے بعد 90 دن کے اندر اندر کسی معقول وجہ کے بغیر قومی شناختی کارڈ کے لئے درخواست جمع نہ کرانے پر زیادہ سے زیادہ چھ ماہ قید بامشقت یا 50 ہزار روپے تک جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔
مزید معلومات اور اپ ڈیٹس کے لئے نادرا کے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو فالو کریں:
وٹس ایپ چینل: https://whatsapp.com/channel/0029VaH7JG2I1rckS9XnTg23
انسٹاگرام: https://www.instagram.com/nadrapak_official
ایکس(ٹویٹر): https://x.com/NadraPak
ویب سائٹ: www.nadra.gov.pk
ہیلپ لائن: 051111786100
موبائل صارفین: 1777
09/08/2024
CNIC CANCELLATION OF DECEASED
25/07/2024
بنوں میں موبائل رجسٹریشن وینز کےدوروں کاشیڈول
29 جولائی تا 2 اگست 2024
نادرا کی جانب سے شہریوں کے لئے شناختی کارڈ بنوانا ہوا انتہائی آسان
شہری اپنے علاقے میں آنے والی موبائل رجسٹریشن وین پر آئیں اور بآسانی اپنا شناختی کارڈ بنوائیں