PTI NURAR

PTI NURAR

Share

ایاک نعبد و ایاک نستعین۔ اے اللہ ہم۔تیری ہی عبادت کرتے ?

Photos from PTI NURAR's post 24/05/2025

ایم این اے بنوں
مولانا نسیم علی شاہ اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کی خصوصی دلچسپی سے
صوبائی حکومت اور ایشین ڈولپمنٹ بنک کی جانب سے منظور شدہ درج ذیل سڑکوں
1: الا خیل سے ہوید 5.20 کلومیٹر
2: درانی چوک سے پیران تتر خیل 5.3 کلومیٹر
3: الا خیل سے میرشیر خان چوک ہوید 11.3 کلومیٹر
4: والیگئی میسو خیل سے یوسی زیرکی پیرباخیل
6.3 کلومیٹر
کے ٹینڈر پراجیکٹ ڈائریکٹر محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں آویزاں کئے جا چکے ہیں.
عوام کا یہ ایک دیرینہ مطالبہ تھا.
مستقبل قریب میں ان سڑکوں کی تعمیر مندرجہ بالا علاقوں کے عوام کو درپیش سفری مشکلات کے خاتمے میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

25/04/2025

آج سے 29 سال پہلے پاکستان میں انصاف انسانیت اور خودداری کے لئے جس تحریک کی بنیاد رکھی گئ آج اس تحریک پر الیٹیبلز کرپٹ مافیا اور موروثی سیاستدانوں کا قبضہ ہوچکا ہے
عمران خان کے نام پر ووٹ حاصل کرنے والے عمران خان کے نام کو استعمال کرکے کرپشن جھوٹ اور دھوکہ دہی کی راہ پر گامزن ہوچکے ہیں
حقیقی نظریاتی ورکرز کی جگہ پالشی ٹائیگرز اور الیٹبلز کے جہیز والے کارکنان نے لے لی ہے
جبکہ بہت سے کارکن بذات خود پٹواری بن گئے ہیں
اسکے باوجود بھی اکثریت غریب نادار اور کمزور طبقہ عمران خان کیساتھ کھڑا ہے اور عمران خان سے امید لگا بیٹھا ہے کہ کرپشن اور انصاف کی جنگ ایک دن ضرور جیت کر رہینگے
آئیے عہد کرتے ہیں کہ سب سے پہلے ان غداروں اور بہروپی لیڈران و کارکنان سے اس تحریک کو پاک کرینگے تب جا کر ملک پاکستان عمران خان کے وژن کے مطابق کرپشن سے پاک اور انصاف کے نظام سے لبریز ملک بنے گا انشاءاللہ
تمام حقیقی انصافیان کو یوم تاسیس مبارک ہو

Photos from PTI NURAR's post 07/04/2025

جہلم جیل سے رہا ہونے والے میریان ٹائیگرز کے اعزاز میں نورڑ ٹائیگرز کا عشائیہ

Photos from PTI NURAR's post 06/04/2025

امیدوار برائے مئر تحصیل بنوں اقبال جدون خان
مئر تحصیل ککی جنید رشید خان
ممبر قومی اسمبلی مولانا نسیم علی شاہ کا جہلم جیل سے رہا ہونے والے میریان کارکنان کیساتھ یکے بعد دیگرے ملاقاتوں کی تصویری جھلکیاں

میریان کارکنان کے گلے شکوے پر ان قائدین کے مثبت اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ قیادت ان تحفظات کو دور کرکے اپنے آپکو سیاستدان نہیں بلکہ حقیقی نظریاتی لیڈر ثابت کرینگے




Photos from PTI NURAR's post 22/11/2024

کامیاب میٹنگ منعقد کرنے اور تمام میریان ساتھیوں کی بھرپور شرکت کا دل سے شکریہ

ہم نہیں تو کون
اب نہیں تو کب
ہم لے کے رہینگے آزادی
فائنل کال
خان کی رہائ
مینڈیٹ کی واپسی
جبری ترمیم کی منسوخی
24 نومبر بروز اتوار صبح 9 بجے پیر ہاوس نورڑ سے میریانی لشکر پیر کمال شاہ کی قیادت میں نکلے گا انشاءاللہ

Photos from PTI NURAR's post 27/09/2024

آج میریان نظریاتی کارکنان کا تیسرا اہم میٹنگ یو سی مندیو میں ملک راغب خان کی میزبانی میں منعقد ہوا جسکی صدارت تحصیل میریان صدر اکرام اللہ نے کی۰میٹنگ ایجنڈا جنرل سیکرٹری ظہیر خان نے پیش کیا جسپر تمام ارکان نے اپنی قیمتی آراء اور تجاویز پیش کیں۰ اور درجہ ذیل نکات پر تفصیلی بات چیت کوئ
۱) مندیو کابینہ کی تشکیل
۲) نظریاتی اور مخلص ارکان کی پارٹی ایکٹیووٹیز اور حکومتی اقدامات میں نظر اندازی اور استحصال
۳) تحصیل میریان کے کارکنان کی مرضی و منشاء کے خلاف فیصلے
۴) میریان کے تمام یو سیز میں رابطہ مہم چلانا
۵) میریان گرینڈ میٹنگ کا انعقاد
۶) بنوں قیادت کی میریان کارکنان کے تحفظات میں عدم دلچسپی یا انکی نااہلی یا زیادتی کے خلاف پریس کانفرنس کرنا اگر کارکنان کے تحفظات دور نہ ہوئے۰
ان سب پر نکات پر من و عن عمل کرنے کے لئے رابطہ مہم میں تیزی لانے پر تمام ارکان نے اتفاق کیا۰
میریان خاص کر مندیو کارکنان کی شرکت کا دل سے شکریہ جنہوں نے ایک کامیاب میٹنگ کا انعقاد کیا۰
پاکستان زندہ باد
عمران خان پائندہ باد
منجانب
پی ٹی آئ میریان نظریاتی ٹائیگرز

24/09/2024

تحصیل میریان کے تمام پی ٹی آئ کارکنان کو اطلاع دی جاتی ہے کہ بروز جمعہ بتاریخ 27 ستمبر شام 4 بجے یو سی مندیو میں ایک اہم میٹنگ منعقد کی جائیگی جسمیں آپ سب کی اور بالخصوص مندیو کونسل کارکنان کی شرکت لازمی ہے۰
نوٹ ٹائم کی پابندی لازمی ہے
بمقام کوٹکہ حافظ غلام داود ٹھیکیدار صالح خان مندیو
منجانب۰ پی ٹی آئ میریان

Photos from PTI NURAR's post 20/09/2024

آج تحصیل میریان نظریاتی ٹائیگرز کا ایک ہنگامی میٹنگ بمقام یو سی ممہ خیل زیر صدارت اکرام اللہ خان منعقد ہوئ جسمیں ممہ خیل کے ساتھیوں نے بھرپور شرکت کی۰ میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جسکے بعد جی ایس ظہیر ممہ خیل نے میٹنگ ایجنڈا پیش کیا جسپر تمام ساتھیوں کی راۓ اور تجاویز کے بعد درجہ ذیل نکات پر اتفاق رائے کیساتھ اختتام پزیر ہوا
۱) یوسی ممہ خیل کابینہ کی تشکیل کے لئے صدر اور جی ایس و فنانس کا انتخاب
۲) ورکرز کی نظراندازی پر کوئ سمجھوتہ نہیں ہوگا
۳) عمران خان کے نظرئے کے برعکس کسی بھی لیڈر یا کارکن کی حمایت نہ کرنا
۴) میریان کی سطح پر مضبوط ورکرز اتحاد کا قیام
۵) میریان گرینڈ میٹنگ اور پریس کانفرنس کے لئے یوسی میٹنگز کے انعقاد میں تیز اور پرجوش کمپین۰ کہ مرحلہ وار تمام یوسیز میں میٹنگ اور کابینہ تشکیل کا عمل ہوگا
آخر میں صدر نے تمام ارکان اور یوسی ممہ خیل کو کامیاب میٹنگ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۰

پاکستان زندہ باد
عمران خان پائندہ باد

Photos from PTI NURAR's post 19/09/2024

صوبائ وزیر پختون یار کے خلاف ان دو پیجز سے چلنے والی پوسٹوں کا میریان اور نورڑ کے نظریاتی اور بانی کارکنان و عہدیدران کا کوئ واسطہ نہیں ہم لاتعلقی کے ساتھ مذمت کا اعلان کرتے ہیں
منجانب صدر اکرام اللہ خان میریان
جنرل سیکرٹری ظہیر خان
یوتھ صدر سلمان عادل
اور جملہ کارکنان میریان

Photos from PTI NURAR's post 15/09/2024

آج پی ٹی آئ میریان نظریاتی کارکنان کا ایک ہنگامی میٹنگ بمقام نورڑ اڈہ آفس منعقد ہوا جسمیں میریان کے تمام یو سی ممبران و عہدیدران نے بھرپور شرکت کی۰میٹنگ ایجنڈا یوتھ صدر سلمان عادل اور ظہیر ممہ خیل نے پیش کیا جسپر تمام ارکان نے کھل کر رائے کا اظہار پیش کیا۰ اور متفقہ طور پر چند نکات پیش کرکے ایک فیصلے پر متفق ہوئے جو کہ درجہ ذیل ہیں
۱) سب سے پہلے عمران خان سمیت تمام ارکان اسمبلی اور قائدین و کارکنان کی ناجائز گرفتاری کی مذمت اور رہائ کا مطالبہ کرتے ہیں
۲) مولانا نسیم علی شاہ ہم بنوں کی مشترکہ پگڑی ہے جس کی گرفتاری اور ناروا سلوک کی بھرپور مزمت کرتے ہیں
۳) اکرام اللہ خان تحصیل صدر کا استعفی کارکنان کو منظور نہیں اور نہ ہی اس فیصلے کو قبول کرتے ہیں
۴) بنوں لیڈر شپ کی نااہلی لا پرواہی اور نظراندازی کی شدید مذمت کرتے ہیں جو نہ جلسے کے لئے مناسب انتظامات کرتے ہیں نہ ٹائم کی پابندی کرتے ہیں اور نہ ہی کسی فیصلے میں کارکنان کو اعتماد میں لیتے ہیں
۵) تحصیل میریان کے حوالے سے نظریاتی کارکنان پر مشتمل کابینہ تشکیل جسکی صدارت اکرام اللہ خان اور سیکرٹری جنرل ظہیر ممہ خیل کرینگے جنکو تمام ارکان کی حمایت اور ساتھ لیڈ کریںگی
۶) پہلے ہم اپنے تحفظات اپنے لیڈر شپ کے سامنے پیش کرینگے اور اگر خدانخواستہ مایوس ہوگئے تو ہم ایک گرینڈ پریس کانفرنس کے لئے تمام بنوں سطح پر بالعموم اور میریان سطح پر بلخصوص ایک لائحہ عمل پیش کرینگے
۷) نظریاتی کارکنان ہی پارٹی کا اثاثہ اور نظرئے کی بہترین عکاس ہیں جو گراونڈ پر پارٹی اور نظرئے کی پہچان ہوتے ہیں انکا فیصلہ اور انکا ساتھ ہی حقیقی آزادی کی جنگ میں کامیابی کی ضامن ہے۰
میٹنگ کا اختتام دعائے خیر سے کی گئ اور تمام ساتھیوں نے عہد کیا کہ میریان کی سطح پر اکرام اللہ خان کی صدارت اور ظہیر خان کی جنرل سیکرٹری میں ہی ہم آگے بڑھینگے اور تمام ایکٹیویٹیز ان ہی کی سربراہی اور نمائندگی میں سرانجام دینگے اور میریان سمیت تمام بنوں کے نظریاتی کارکنان کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیے ہمارا ساتھ دیں اور حقیقی معنوں میں نظرئے اور قائد عمران خان کا ساتھ دیکر ایک منظم پارٹی بنائیں جسمیں انصاف انسانیت اور خودداری کا نظام اور میرٹ کی بالادستی ہو۰
پاکستان زندہ باد
عمران خان پائندہ باد

14/09/2024

تحصیل میریان کے تمام نظریاتی عہدیدران و کارکنان کو اطلاع دی جاتی ہے کہ کل بروز اتوار بتاریخ 15 ستمبر صبح 8:30 بجے بمقام نورڑ اڈہ آفس ایک اہم مشاورتی میٹینگ کا انعقاد ہوگا جسمیں آپ سب کی شرکت لازمی ہے شکریہ
منجانب پی ٹی آئ میریان

07/09/2024

سلام تحصیل میریان کے تمام ساتھی صبح 8 بجے پیر ہاؤس نورڑ تشریف لائیں وہاں سے جلسہ اسلام آباد روانگی ہوگی انشاءاللہ ۰ٹرانسپورٹ سمیت تمام ضروریات کا اہتمام مئر میریان پیر کمال شاہ کی نگرانی میں ہوگا

Want your business to be the top-listed Government Service in Bannu?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Bannu