17/04/2026
Commissioner Bannu Division
Official Page Of Commissioner Bannu Division, Bannu
17/04/2026
17/04/2026
تمام متعلقہ امیدواران جنہوں نے میڈیکل آفیسر کے آسامیوں کے لیے درخواستیں جمع کروائی ہیں تو مرحلہ وار انٹرویو کے لئے امیدواران کے لسٹ اپلوڈ کر رہے ہیں، مرحلہ وار لسٹ میں اپنا نام دیکھ کر انٹرویو کے لیے بروز ہفتہ، 18 اپریل 2026 کو صبح 8:00 بجے باچا خان ہال بنوں کینٹ میں اپنی اصل تعلیمی اسناد سمیت تشریف لائے۔ اور جو امیدواران رہ چکے ہیں وہ بھی کل انٹرویو دینے آسکتے ہیں۔
16/04/2026
تمام متعلقہ امیدواران جنہوں نے میڈیکل آفیسر کے آسامیوں کے لیے درخواستیں جمع کروائی ہیں تو مرحلہ وار انٹرویو کے لئے امیدواران کے لسٹ اپلوڈ کر رہے ہیں، مرحلہ وار دوسرے لسٹ میں اپنا نام دیکھ کر انٹرویو کے لیے بروز جمعہ، 17 اپریل 2026 کو صبح 8:00 بجے باچا خان ہال بنوں کینٹ میں اپنی اصل تعلیمی اسناد سمیت تشریف لائے۔ اور جو امیدواران رہ چکے ہیں وہ بھی کل انٹرویو دینے آسکتے ہیں۔
16/04/2026
تمام ڈینٹل سرجن صاحبان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جو امیدواران آج بروز جمعرات انٹرویو میں شرکت نہ کر سکے، وہ کل بروز جمعہ 17 اپریل کو انٹرویو کے لیے حاضر ہو سکتے ہیں۔
15/04/2026
تمام ڈاکٹر صاحبان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جن امیدواران نے میڈیکل آفیسر کی آسامی کے لیے درخواستیں جمع کرائی ہیں، انہیں مرحلہ وار انٹرویوز کے لیے طلب کیا جائے گا۔
پہلے مرحلے میں صرف 100 امیدواران کو انٹرویو کے لیے مدعو کیا گیا ہے، جبکہ باقی امیدواران کو آئندہ مراحل میں بتدریج انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا۔
15/04/2026
تمام متعلقہ امیدواران جنہوں نے میڈیکل آفیسر کے آسامیوں کے لیے درخواستیں جمع کروائی ہیں، وہ اس لسٹ میں اپنا نام دیکھ کر انٹرویو کے لیے بروز جمعرات، 16 اپریل 2026 کو صبح 8:00 بجے باچا خان ہال بنوں کینٹ میں اپنی اصل تعلیمی اسناد سمیت تشریف لائے۔
15/04/2026
تمام متعلقہ امیدواران جنہوں نے ڈینٹل سرجن آسامیوں کے لیے درخواستیں جمع کروائی ہیں، وہ اس لسٹ میں اپنا نام دیکھ کر انٹرویو کے لیے بروز جمعرات، 16 اپریل 2026 کو صبح 8:00 بجے باچا خان ہال بنوں کینٹ میں اپنی اصل تعلیمی اسناد سمیت تشریف لائے۔
تمام متعلقہ امیدواران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جن حضرات نے محکمہ صحت سے وابستہ آسامیوں کے لیے درخواستیں جمع کروائی ہیں، وہ اپنے انٹرویو کے لیے بروز جمعرات، 16 اپریل 2026 کو صبح 8:00 بجے باچا خان ہال بنوں کینٹ میں اپنی اصل تعلیمی اسناد سمیت تشریف لائے۔
07/04/2026
کمشنر بنوں ڈویژن کیپٹن (ر) خالد محمود کی زیرِ صدارت پولیو مہم کا جائزہ اجلاس۔
07/04/2026
#ریسکیو 1122 بنوں
حالیہ شدید بارشوں اور ہنگامی حالات کے دوران ان کی شاندار بہادری، لگن، اور مثالی خدمات کے اعتراف میں، ضلع بنوں میں ان کی کارکردگی قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے متعدد ریسکیو آپریشنز میں بھرپور حصہ لے کر غیر معمولی عزم کا مظاہرہ کیا، نہ صرف بارشوں کے دوران بلکہ دیگر مختلف ہنگامی واقعات میں بھی۔
ان کی قابلِ ذکر کوششوں کے نتیجے میں دریاؤں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے 48 افراد کو کامیابی کے ساتھ ریسکیو کیا گیا، جس سے قیمتی انسانی جانیں بچائی گئیں۔ ان کی بہادری، پیشہ ورانہ مہارت، اور فرض سے وابستگی نے نہ صرف کمیونٹی کو ممکنہ جانی نقصان سے محفوظ رکھا بلکہ ضلع بنوں کے لیے عزت اور فخر کا باعث بھی بنی۔
ڈپٹی کمشنر بنوں محمد فہیم صاحب نے ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا۔
ضلعی انتظامیہ بنوں ان کی خدمات کو بے حد سراہتی ہے اور دلی شکریہ و تحسین پیش کرتی ہے۔
07/04/2026
📣📣 خیبرپختونخوا میں موٹر سائیکل اوراسکوٹر مالکان کیلئے اطلاعِ عام!
عمران خان کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی ہدایت پر احساس فیول سپورٹ اسکیم کا آغاز!
حکومت خیبرپختونخوا نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے “احساس فیول سپورٹ پروگرام” شروع کر دیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت رجسٹرڈ موٹر سائیکل اور اسکوٹر مالکان کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔
کیا فائدہ ملے گا؟
🔹 رجسٹرڈ صارفین کو 2000 روپے ماہانہ فیول سپورٹ دی جائے گی
اہلیت (Eligibility):
🔹 موٹر سائیکل / اسکوٹر درخواست دہندہ کے اپنے نام پر رجسٹرڈ ہو
🔹 رجسٹریشن ٹرانسفر مکمل ہو
🔹 غیر رجسٹرڈ یا دوسرے کے نام پر گاڑی اہل نہیں ہوگی
رجسٹریشن کا طریقہ (Dastak App):
1. پلے اسٹور Play Store یا App Store سے Dastak App ڈاؤنلوڈ کریں
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.kp_service_delivery_portal
2. ایپ میں بطور خریدار/صارف اکاؤنٹ بنائیں
3. گاڑی کا رجسٹریشن نمبر اور چیسز نمبر درج کریں.
4. ضلع کا انتخاب کریں
5. مطلوبہ معلومات فراہم کریں:
- نام
- والد کا نام
- قومی شناختی کارڈ نمبر
- رجسٹرڈ موبائل نمبر
- مکمل پتہ
6. درخواست جمع کروائیں
مطلوبہ دستاویزات:
🔹 قومی شناختی کارڈ (فرنٹ اور بیک)
🔹 رجسٹریشن بک / اسمارٹ کارڈ
🔹 گاڑی کی واضح تصویر
🔹 فروخت کنندہ اور خریدار دونوں کی تصدیق (اگر ٹرانسفر ہو)
تصدیق کا عمل:
🔹 درخواست e-Sahulat کے ذریعے تصدیق ہوگی
🔹 ای ٹی او ETO (Excise & Taxation Office) سے جانچ پڑتال کے بعد منظوری دی جائے گی
🔹 درخواست منظور یا مسترد ہونے کی اطلاع دی جائے گی
اہم ہدایات:
🔹 غلط معلومات دینے پر درخواست مسترد کر دی جائے گی
🔹 نام کی منتقلی نہ ہونے پر درخواست قبول نہیں ہوگی.
🔹 ٹرانسفر کی صورت میں دونوں فریق کی تصدیق ضروری ہے
آغاز:
🔹 رجسٹریشن کا عمل 6 اپریل سے شروع ہوگا
📞 رابطہ نمبر:
☎ 091-9212260
☎ 091-9211693
حکومتِ خیبرپختونخوا کی طرف سے عوام کے لیے ریلیف کا ایک اور بڑا قدم - کم آمدنی والے طبقے کو مہنگائی سے بچانے کی کوشش.
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Bannu Cantonment
Bannu
28100
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| Friday | 09:00 - 17:00 |
