31/12/2025
السلام علیکم،
اپ لوگوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ہمارا ایس ای پی سسٹم 3 جنوری سے 17 جنوری تک اپگریڈیشن کے سلسلے میں ڈاؤن رہے گا۔ اس لیے اگر کوئی ضروری بل وغیرہ ہو تو 3 تاریخ سے پہلے پہلے کلیئر کر لیں. شکریہ
01/09/2025
📢 اہم اطلاع — تنخواہوں کے اجرا سے متعلق
السلام علیکم!
تمام ملازمین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اس ماہ تنخواہوں کے اجرا میں تکنیکی مسائل کے باعث تاخیر ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں درج ذیل وضاحت پیش کی جا رہی ہے:
1. سابقہ پالیسی:
حکومت پہلے تنخواہیں AG آفس کو فراہم کرتی تھی، جہاں سے رقوم ملازمین کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل ہوتی تھیں۔
2. نئی پالیسی:
اب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ تنخواہیں براہِ راست ملازمین کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی جائیں۔ اس عمل کے آغاز پر سسٹمز میں کچھ تکنیکی مسائل پیش آئے جس کی وجہ سے تقریباً 70٪ ملازمین کی تنخواہوں میں تاخیر ہوئی۔
3. موجودہ ماہ کا انتظام:
اس تاخیر کے فوری ازالے کے لیے حکومت نے اس ماہ کی ادائیگی پرانے طریقہ کار (AG آفس کے ذریعے) سے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان شاء اللہ 3 تاریخ تک تمام ملازمین کی تنخواہیں ان کے اکاؤنٹس میں منتقل کر دی جائیں گی۔
4. آئندہ ماہ سے:
اگلے ماہ سے، جب تکنیکی ترتیب مکمل ہو جائے گی، تنخواہیں نئی پالیسی کے مطابق براہِ راست اکاؤنٹس میں منتقل کر دی جائیں گی۔
ہم اس تاخیر پر دلی طور پر معذرت خواہ ہیں اور آپ کے صبر و تعاون کے شکر گزار ہیں۔
— انتظامیہ
28/08/2025
ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس بنوں نے
IBAN
کے ذریعے تنخواہ کی ادائیگی شروع کر دی ہے۔ پہلے مرحلے میں وفاقی سرکاری ملازمین کی اگست 2025 کی تنخواہ آج جمع کر دی گئی ہے۔
29/01/2025
ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس بنوں نے جنوری 2025 کی تنخواہیں متعلقہ بینکوں کو بھجوا دی ہیں
10/01/2025
Teachers and Researchers ko dia hoa rebate khatam.
03/01/2025
Farewell party of Mr. AMAN ULLAH DCA BANNU
02/01/2025
ڈسٹرکٹ بنوں کے ان تمام اساتذہ کرام سے گزارش ہے جنکے conveyance Allownces کے بلز بقایا ہیں. اپنے بلز DDO سے دستخط کرا کر 13-01-2024 کو DAO Bannu میں جمع کرائں-