Emergency Response Unit, Khyber Pakhtunkhwa, Peshawar

Emergency Response Unit, Khyber Pakhtunkhwa, Peshawar

Share

Emergency Response Unit (ERU) is a Government body for Polio Eradication and Essential Immunization.

Photos from Emergency Response Unit, Khyber Pakhtunkhwa, Peshawar's post 26/11/2025

Vaccination saves lives. Protect your child from measles and rubella with the MR vaccine. Join us in support of the campaign, which also started at Nighat Orakzai’s long-served MPA’s in KP history from her house and is led by his son Waqar Ahmad. 💉👨‍👩‍👧‍👦📣

Photos from Emergency Response Unit, Khyber Pakhtunkhwa, Peshawar's post 13/11/2025

ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان نے خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) بابر خان تنولی سمیت انتظامی افسران، محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق ضلعی انتظامیہ پشاور نے مہم کے لیے سو فیصد آپریشنل تیاری مکمل کر لی ہے۔ تمام ٹیمیں، لاجسٹکس اور مائیکرو پلانز مرتب کر دیے گئے ہیں تاکہ مہم مؤثر اور ہموار طریقے سے مکمل ہو سکے۔ یہ مہم 17 نومبر سے 29 نومبر 2025 تک جاری رہے گی، جس کے دوران ضلع پشاور میں 7.2 لاکھ بچوں کو خسرہ اور روبیلا کے حفاظتی ٹیکے جبکہ 7.9 لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔اس مقصد کے لیے ضلع بھر میں 2,800 تربیت یافتہ اور مستعد فیلڈ ورکرز تعینات کیے گئے ہیں جو شہر کے تمام علاقوں میں گھر گھر جا کر اور مقررہ مراکز پر ویکسینیشن کا عمل انجام دیں گے۔ مہم کے دوران آؤٹ ریچ ٹیمیں اور فکسڈ ویکسینیشن سائٹس دونوں فعال رہیں گی تاکہ ہر بچے تک رسائی یقینی بنائی جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان نے مزید کہا کہ “یہ مہم ہمارے بچوں اور کمیونٹی کو مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ایک اجتماعی قومی کاوش ہے۔ والدین اور سرپرست حضرات سے گزارش ہے کہ وہ محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں، چاہے انہیں پہلے ویکسین لگ چکی ہو۔”

انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت، عالمی ادارہ صحت اور دیگر شراکت داروں کے باہمی تعاون سے مہم کو کامیاب بنایا جائے گا تاکہ ضلع پشاور میں سو فیصد کوریج حاصل کی جا سکے اور ایک صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کے مفت حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں۔

مزید معلومات یا رہنمائی کے لیے صحت تحفظ ہیلپ لائن 1166 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Photos from Emergency Response Unit, Khyber Pakhtunkhwa, Peshawar's post 23/10/2025

📍 عالمی یوم پولیو کے موقع پر اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں فیکلٹی اور طلباء کے لیے آگاہی سیشن کا انعقاد۔۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت۔
انسدادِ پولیو کے حوالے سے اس آگاہی سیشن کا مقصد پولیو کے خاتمے کی اہمیت، معاشرتی ذمہ داری اور حکومتی و ضلعی سطح پر جاری کوششوں سے عوام و طلباء کو آگاہ کرنا تھا۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پولیو کا خاتمہ قومی فریضہ ہے، جس کے لیے تمام ادارے بھرپور کوششوں میں مصروف ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پولیو صرف ایک بیماری نہیں بلکہ ہماری سماجی ذمہ داری کا امتحان ہے، جس سے نجات کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے، اساتذہ، اور طلباء معاشرے میں آگاہی پھیلانے کا بہترین ذریعہ ہیں اور یہ طبقہ پولیو کے خلاف جنگ میں حقیقی سماجی سفیر بن سکتا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے والدین پر بھی زور دیا کہ وہ انسداد پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں اور ہر بچے کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں تاکہ پاکستان کو پولیو فری ملک بنایا جا سکے۔

تقریب میں مقررین نے انسدادِ پولیو مہم کی اہمیت، کامیابیوں اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
آخر میں ڈپٹی کمشنر پشاور نے تمام مقررین، فیکلٹی اور طلباء کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوامی شعور ہی پولیو کے مکمل خاتمے کی ضمانت ہے۔

تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں اور مقررین میں اعزازی شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

Photos from Emergency Response Unit, Khyber Pakhtunkhwa, Peshawar's post 16/10/2025

ڈپٹی کمشنر پشاور پریس ریلیز
تاریخ: 16 اکتوبر 2025

انسدادِ پولیو مہم جاری۔۔

(پشاور) صوبائی دارلحکومت پشاور میں انسدادِ پولیو کی سات روزہ مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) بابر خان تنولی کے ہمراہ ورسک روڈ اور نواحی علاقوں کا دورہ کیا اور مہم کے انتظامات، ٹیموں کی کارکردگی اور فیلڈ سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے اس موقع پر مختلف ہیلتھ سنٹرز کا بھی معائنہ کیا، جہاں انہوں نے سٹاف کی حاضری، بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے عمل اور فراہم کردہ سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے فیلڈ میں موجود ٹیموں سے بات چیت کرتے ہوئے مہم کے دوران درپیش چیلنجز اور عوامی ردِعمل سے متعلق معلومات بھی حاصل کیں۔

ضلعی انتظامیہ پشاور کے زیر نگرانی جاری اس مہم میں کل 2445 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جن میں 191 فکسڈ ٹیمیں مختلف ہیلتھ فیسلٹیز پر خدمات انجام دے رہی ہیں، 246 ٹرانزٹ ٹیمیں اہم مقامات پر تعینات ہیں تاکہ دورانِ سفر بچوں کو قطرے پلائے جا سکیں، جبکہ 2008 موبائل ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا رہی ہیں۔
مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر 747,299 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس کے لیے تمام انتظامی اور محکمہ صحت کے افسران فیلڈ میں سرگرم عمل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مہم کے دوران کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کی مربوط کوششیں اور عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔

انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں اور فیلڈ ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ آنے والی نسلوں کو پولیو جیسی موذی بیماری سے ہمیشہ کے لیے محفوظ بنایا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر پشاور نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مہم کے دوران سیکیورٹی، مانیٹرنگ اور رپورٹنگ کا نظام مؤثر اور شفاف بنایا جائے تاکہ ہر بچے تک پولیو ویکسین کی رسائی یقینی بنائی جا سکے۔

Media Cell, Deputy Commissioner Office Peshawar

09/10/2025
Photos from Emergency Response Unit, Khyber Pakhtunkhwa, Peshawar's post 09/10/2025

ڈپٹی کمشنر پشاور پریس ریلیز
جمعرات 09-10-2025

عوامی ایجنڈا۔۔
انسداد پولیو مہم۔۔

(پشاور) صوبائی دارالحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی 13 اکتوبر سے سات روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے جس کا مقصد پانچ سال سے کم عمر 747299 سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانا ہے۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان نے ای آر یو، مولوی جی ہسپتال میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) بابر خان تنولی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، محکمہ صحت کے افسران اور پولیو ٹیم کے نمائندگان بھی موجود تھے۔انسداد پولیو مہم کے دوران 2445 ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلائیں گی، 191 فکسڈ ٹیمیں مختلف ہیلتھ فیسلٹیز پر ڈیوٹی انجام دیں گی جبکہ 246 ٹرانزٹ ٹیمیں اہم مقامات پر تعینات ہوں گی تاکہ دورانِ سفر بچوں کو بھی قطرے پلائے جا سکیں۔ مہم کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے تاکہ کارروائی کو کامیاب اور مؤثر بنایا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان نے والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں اور اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو ہر صورت پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں تاکہ پولیو کے مکمل خاتمے کو ممکن بنایا جا سکے۔

Media Cell, Deputy Commissioner Office Peshawar

04/09/2025

میرے بچے، میرے کل کا سہارا

ہر بچہ زندگی بھر کی معذوری سے محفوظ رہنے کا حق رکھتا ہے۔

Photos from Emergency Operations Centre Khyber Pakhtunkhwa's post 29/08/2025
Photos from Emergency Response Unit, Khyber Pakhtunkhwa, Peshawar's post 29/08/2025

*District Inauguration – SNID September 2025 | Peshawar*
The SNID September 2025 polio vaccination campaign was officially inaugurated today at ERU Peshawar by DC Peshawar Capt (R) Sanaullah Khan.
The event was attended by ADC Peshawar, DHO Dr. Syed Muhammad Idress, Dr. Bawar Shah (President PPA), MS Molvi Ameer Shah Memorial Hospital, Ulama-e-Karam, DEOC members, and media representatives.
The Deputy Commissioner thanked all participants for their presence and urged them to fully support the polio vaccination campaign to ensure that every child is reached and protected against this crippling disease. He also appealed to all parents in Peshawar to vaccinate their children under the age of five during the campaign days. A short session of Media talks was also conducted by DC Peshawar with Media representatives.
At the end, the campaign was formally inaugurated by DC Peshawar by Vaccinating and Finger marking of a target children

Want your business to be the top-listed Government Service in Bara?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Molvi Ameer Shah Memorial Hospital Hashtnagri Peshawar
Bara
25000