07/10/2026
ناظرین، ایک اہم وضاحت!
۔۔
غیر قانونی کنڈا کنکشنز کے دوران جو تاریں اور کنکشن اتار کر ریموو کیے جاتے ہیں، انہیں لائن اسٹاف اپنی ذاتی استعمال کے لیے نہیں لے جاتا۔ متعدد غیر قانونی کنکشنز کی تاریں کاٹ کر باقاعدہ ریموو کی جاتی ہیں اور بعد ازاں انہیں ادارے کے متعلقہ اسٹور میں جمع کرایا جاتا ہے۔
۔۔
اس لیے عوام سے گزارش ہے کہ کسی غلط فہمی کا شکار نہ ہوں کہ ریموو کی گئی تاریں یا سامان کوئی لائن مین اپنے گھر لے جاتا ہے۔ یہ سامان ادارے کے مقررہ طریقۂ کار کے مطابق اسٹور میں جمع ہوتا ہے۔
۔۔
یہ وضاحت اُن صارفین کے لیے ہے جو اس حوالے سے سوال کرتے ہیں۔ غیر قانونی کنکشن کا خاتمہ سب کی ذمہ داری ہے، کیونکہ اس سے بجلی کا نظام، ٹرانسفارمر اور دیگر صارفین بھی متاثر ہوتے ہیں۔
۔۔
بجلی چوری سے اجتناب کریں، قانونی کنکشن استعمال کریں۔
۔۔
واپڈا ہزیکو اپڈیٹس۔