اقراء روضۃ الاطفال اینڈ شیخ الہند پبلک سکول گجبوڑی

اقراء روضۃ الاطفال اینڈ شیخ الہند پبلک سکول گجبوڑی

Share

this page is designed for children's talent. like the page to encourage children's.

Photos from ‎اقراء روضۃ الاطفال اینڈ شیخ الہند پبلک سکول گجبوڑی‎'s post 23/11/2025

انا نحن نزلنا الذکر وانا لہ لحافظون(الایۃ)
الحمدللہ اقراء روضۃ الاطفال اینڈ شیخ الہند پبلک سکول گجبوڑی کوزپاؤ کے انتہائی قابل شاگرد حمایت اللہ نے بہت کم عمری میں اللہ رب العزت کے کلام کو اپنے سینے محفوظ کرلیا ہے،،،
انکے والدین اساتذہ وخاندان والوں کو بہت بہت مبارک ہوں 🥰🥰🥳

20/10/2025

🚨🚨🚨🚨
اقرأ روضۃ الاطفال اینڈ شیخ الہند پبلک سکول گجبوڑی کے تمام قدیم طلباء کی خدمت میں درخواست
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

اقرا روضۃ الاطفال اینڈ شیخ الہند پبلک سکول گجبوڑی ایک ایسا تعلیمی ادارہ ہے جس کی بنیاد کئی سال پہلے رکھی گئی تھی۔ یہ ادارہ علم و تربیت کا ایک روشن مرکز رہا ہے، اور الحمدللہ آج بھی تعلیمی و تربیتی میدان میں بہتری کی مسلسل کوششوں میں مصروفِ عمل ہے۔ جہاں سے درجنوں طلباء نے اپنی ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ وقت گزرنے کے ساتھ بہت سے طلباء مختلف سمتوں میں چلے گئے، کچھ اپنی عملی زندگی میں مصروف ہیں اور کچھ اپنی تعلیمی سفر کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

اس موقع پر ادارہ اپنے تمام قدیم طلباء سے نہایت محبت بھری گزارش کرتا ہے کہ آپ جہاں کہیں بھی ہیں، اپنا نام، سنِ تعلیم، موجودہ پتہ، مصروفیت اور رابطہ نمبر درج ذیل واٹس ایپ نمبر پر ارسال فرمائیں۔
آپ کی یہ شرکت نہ صرف ہمارے لیے باعثِ مسرت ہوگی بلکہ آنے والے دنوں میں ادارے کی تاریخ کو محفوظ بنانے میں ایک اہم کردار ادا کرے گی۔

📱 برائے کرم اپنا مکمل ڈیٹا (نام، سنِ تعلیم، پتہ، رابطہ نمبر وغیرہ) اس واٹس ایپ نمبر پر بھیج دیجئے:
[03015586287]

اللہ تعالیٰ آپ سب کو علم، عمل اور کامیابیوں سے نوازے۔
والسلام
انتظامیہ: اقرا روضۃ الاطفال اینڈ شیخ الہند پبلک سکول

02/09/2025

اقراء روضۃ الاطفال اینڈ شیخ الہند پبلک سکول گجبوڑی

02/09/2025

اقرأ روضۃ الاطفال اینڈ شیخ الہند پبلک اسکول
تعلیم کی بہتری کے لیے ایک نیا قدم: ماہانہ جائزہ رپورٹ کا نظام

اقرأ روضۃ الاطفال اینڈ شیخ الہند پبلک اسکول نے تعلیم و تربیت کے میدان میں ایک نیا اور مثبت قدم اٹھایا ہے، جس کا مقصد طلبہ کی تعلیمی ترقی کو نہ صرف مسلسل جانچنا ہے بلکہ والدین کو بھی اس عمل میں بھرپور طور پر شریک کرنا ہے۔

ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اب ہر ماہ طلبہ کا باقاعدہ تعلیمی جائزہ لیا جائے گا، جس کی ایک مفصل رپورٹ تیار کی جائے گی۔ یہ رپورٹ والدین کو ارسال کی جائے گی تاکہ وہ خود اپنے بچوں کی تعلیمی کارکردگی کا جائزہ لے سکیں۔ والدین اس رپورٹ پر اپنی رائے اور دستخط کے ساتھ اسے اسکول واپس بھیجیں گے، تاکہ اسکول کے ریکارڈ میں یہ محفوظ رہے اور ہر طالب علم کی ترقی کا درجہ بہ درجہ مکمل تعلیمی سفر دستاویزی شکل میں موجود ہو۔

اس اقدام کے تین اہم مقاصد ہیں:

1. والدین کی شمولیت: والدین اپنے بچوں کی تعلیمی حالت سے بخوبی باخبر رہیں گے اور اس پر بھرپور توجہ دے سکیں گے۔

2. اساتذہ کی رہنمائی: اساتذہ کو ہر بچے کی قابلیت اور کمزوریوں کو بہتر طور پر جاننے کا موقع ملے گا تاکہ ان کے لیے انفرادی رہنمائی فراہم کی جا سکے۔

3. طلبہ کی مسلسل ترقی: ہر ماہ کی رپورٹ کے ذریعے ہمیں یہ اندازہ ہوگا کہ کون سا طالب علم ترقی کر رہا ہے، کون پیچھے رہ رہا ہے اور اس کے لیے کیا حکمت عملی اختیار کی جائے۔

یہ نظام صرف ایک رپورٹ کا تبادلہ نہیں، بلکہ ایک جامع منصوبہ ہے جس کا مقصد ہر طالب علم کو تعلیم کے میدان میں کامیابی کی طرف لے جانا ہے، چاہے وہ کھیل ہو، سیکھنے کے ہنر ہوں یا اخلاقی تربیت۔

ہم یقین رکھتے ہیں کہ والدین، اساتذہ اور اسکول کی باہمی کاوشوں سے ہم اپنے طلبہ کو روشن مستقبل کی طرف گامزن کر سکتے ہیں۔

Photos from ‎اقراء روضۃ الاطفال اینڈ شیخ الہند پبلک سکول گجبوڑی‎'s post 16/07/2025

اقراء روضۃ الاطفال اینڈ شیخ الہند پبلک سکول گجبوڑی کے سابق طالبعلم حافظ صلاح الدین بن نثار احمد کو اسلام آباد فیڈرل بورڈ کے امتحان میں اپنی کلاس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں 🥰🤲🥰
رب لم یزل مزید کامیابیوں سے نوازیں 🤲
Fida M Haqqani
Asad Ullah
Abdul Rashad
Iftikhar Ahmad
Asad Ullah
Majid Sideequi

08/04/2025

اقرأ روضتہ الاطفال & شیخ الہند پبلک سکول، گجبوڑی
نئے داخلے جاری ہیں!
جہاں تعلیم ہو روشن چراغ،
اخلاق ہو آئینہ کردار کا،
تربیت ہو مستقبل کی ضمانت،
اور ماحول ہو علم و امن کا گہوارہ!
اعلیٰ معیارِ تعلیم | بہترین اخلاقی تربیت | جدید نصاب | ماہر اساتذہ | پرسکون تعلیمی ماحول | روشن دماغوں کی پرورش | منفرد و مثالی ادارہ
نرسری تا ہفتم
اب اپنے بچوں کو دیجیے وہ تعلیمی آغاز، جو روشن کل کی ضمانت بنے!
رابطہ کریں:
(03015586287

09/04/2024

عید مبارک
اہلیان بٹگرام اساتذہ اکرام اور تمام امتہ مسلمہ سمیت دوست،عزیز و اقارب اور خصوصاً دیار غیر میں زندگی بسر کرنے والے مسافروں بھائیوں کوں عید مبارک ہو
اللہ سے دعا ہے کہ اللہ تعالی ہماری تمام عبادات قبول فرمائیں
اور ہماری زندگی میں کئی ایسے بہاریں آتے رہے
منجانب جملہ سٹاف اقراء روضۃ الاطفال اینڈ شیخ الہند پبلک سکول گجبوڑی

08/03/2024
08/03/2024

اقراء روضۃ الاطفال اینڈ شیخ الہند پبلک سکول میں داخلے جاری ہیں
رابط نمبر
03015586287

Photos from ‎اقراء روضۃ الاطفال اینڈ شیخ الہند پبلک سکول گجبوڑی‎'s post 16/12/2023

انا نحن نزلنا الذکر وانا لہ لحافظون(الایۃ)
الحمدللہ اقراء روضۃ الاطفال اینڈ شیخ الہند پبلک سکول گجبوڑی کوزپاؤ کے انتہائی قابل شاگرد محمد عیاد ولد سلطان محمد نے بہت کم عمری میں اللہ رب العزت کے کلام کو اپنے سینے محفوظ کرلیا ہے،،،
انکے والدین اساتذہ وخاندان والوں کو بہت بہت مبارک ہوں 🥰🥰🥳

26/06/2023

❤️

Want your business to be the top-listed Government Service in Battagram?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address


Battagram