02/06/2026
ریسکیو1122بٹگرام
مورخہ ۔02جون 2026
ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا عوام الناس سے اپیل کرتا ہے کہ آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے مختلف اضلاع میں متوقع بارش، گرج چمک، تیز ہواؤں اور بعض مقامات پر ژالہ باری کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران چترال، دیر، سوات، صوابی، بٹگرام، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، پشاور، چارسدہ اور گرد و نواح میں بارش، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی متوقع ہے۔
ریسکیو 1122 بٹگرام شہریوں سے گزارش کرتا ہے کہ خراب موسمی صورتحال کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز ہواؤں اور آندھی کے وقت کمزور عمارتوں، بجلی کے کھمبوں، سائن بورڈز اور درختوں کے قریب کھڑے ہونے سے اجتناب کریں۔ ڈرائیور حضرات دورانِ سفر محتاط رہیں اور رفتار کو موسم کے مطابق رکھیں۔
کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو 1122 کی ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔ ریسکیو 1122 بٹگرام ہر قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
ترجمان ریسکیو 1122بٹگرام
fans
KP Rescue1122
Deputy Commissioner Battagram
01/06/2026
*ریسکیو 1122 بٹگرام ماہانہ كارگردگی رپورٹ ماہ مئ سال 2026*
مورخہ ۔01 جون 2026
بٹگرام : تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرجان محمد آفریدی کی سربراہی میں ریسکیو1122 بٹگرام نے 147حادثات میں اپنی خدمات فراہم کیں._
_بٹگرام: ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا ریسکیو1122 شاہ فہد صاحب کے احکامات پر ریسکیو 1122 بٹگرام کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری، جس کے مطابق ریسکیو 1122 بٹگرام نے عوام کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ان کی جان و مال بچھانے کیلئے مجموعی طور پر145 حادثات میں اپنی خدمات فراہم کیں._
بٹگرام :ریسکیو1122 بٹگرام کنٹرول روم کو مجموعی طور پر 9874کالز موصول ہوئیں، جن میں 3552معلوماتی کالز، 147ایمرجنسی کالز اور6175 غیر مزاحمتی کالز شامل ہیں.
بٹگرام : ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جان محمد آفریدی نے ماہانہ رپورٹ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 بٹگرام نے گزشتہ1مائ کے دوران 147حادثات میں مختلف ہنگامی صورتحال کے دوران بروقت پیشہ ورانہ سہولیات فراہم کیں۔تفصیلات کے مطابق جنوری کے دوران، میڈیکل ایمرجنسی کے124، روڈ ٹریفک ایکسڈنٹ کے 09آگ لگنے کے04، گولی لگنے کے 03,ریکوری ایمرجنسی07 واقعہ میں خدمات فراہم کیں,
بٹگرام : ریسکیو 1122 بٹگرام نے ماہ مئ میں56ریفرل ایمرجنسیوں میں خدمات فراہم کیں جن میں34مریضوں کو ایوب میڈیکل کمپلیکس جبکہ22مریضوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹگرام منتقل کیا گیا.
ترجمان :ریسکیو1122بٹگرام
31/05/2026
ریسکیو 1122 بٹگرام / فائر ایمرجنسی
مورخہ: 31 مئی 2026
بٹگرام: گاؤں اجمیرہ کوز پاؤ میں حایستہ خان نامی شخص کے گھر میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
بٹگرام: واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 بٹگرام کے فائر فائٹرز فائر وہیکل سمیت فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
بٹگرام: ریسکیو 1122 کے جوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر مکمل قابو پا لیا، جس سے مزید نقصان ہونے سے بچا لیا گیا۔
ترجمان ریسکیو 1122 بٹگرام
KP Rescue1122
fans
Deputy Commissioner Battagram
30/05/2026
ریسکیو 1122 بٹگرام
مورخہ:30 مئی 2026
روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ اپڈیٹ
بٹگرام: کس پل سی پیک روڈ کے قریب ٹویوٹا گاڑی حادثہ کا شکار۔
بٹگرام: اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس بمعہ میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔
بٹگرام: حادثے میں 15 افراد زخمی ہوئے۔
بٹگرام: ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔
ترجمان: ریسکیو 1122 بٹگرام
KP Rescue1122
Deputy Commissioner Battagram
30/05/2026
ریسکیو 1122 بٹگرام/آگاہی پیغام
مورخہ 30 مئ 2026
شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں ☀️
زیادہ پانی استعمال کریں، غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور بچوں و بزرگوں کا خصوصی خیال رکھیں۔
ہیٹ اسٹروک کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طور پر قریبی طبی مرکز یا ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں۔ 🚑
ترجمان ۔ریسکیو1122بٹگرام
fans
Deputy Commissioner Battagram
KP Rescue1122
28/05/2026
ریسکیو 1122 بٹگرام
عیدالاضحی خصوصی ڈیوٹی
مورخہ۔28مئ 2026
ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا شاہ فہد کی خصوصی ہدایات اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر بٹگرام کی نگرانی میں عیدالاضحیٰ کے دوسرے دن کی پیشِ نظر ریسکیو 1122 بٹگرام کی تمام ٹیمیں ہائی الرٹ کر دی گئی ہیں۔
ریسکیو اہلکاروں کو ضلع بھر کے مختلف حساس مقامات پر تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ دریائے اباسین اور کے مقام پر خصوصی ریسکیو اور واٹر ریسکیو ٹیمیں الرٹ ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری امدادی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
اس کے علاوہ ضلع بھر کے تمام ریسکیو اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ عوام کو عید کے دوران بروقت اور بہترین ایمرجنسی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
ریسکیو 1122بٹگرام عوام سے اپیل کرتا ہے کہ تفریحی مقامات اور آبی علاقوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر 1122 پر رابطہ کریں۔
ترجمان ریسکیو 1122 بٹگرام
@
27/05/2026
ریسکیو 1122 بٹگرام عیدالاضحیٰ کے موقع پر ہائی الرٹ
ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا شاہ فہد کی خصوصی ہدایات اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر بٹگرام کی نگرانی میں عیدالاضحیٰ کے پیشِ نظر ریسکیو 1122 بٹگرام کی تمام ٹیمیں ہائی الرٹ کر دی گئی ہیں۔
ریسکیو اہلکاروں کو ضلع بھر کے مختلف حساس مقامات پر تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ دریائے اباسین کے مقام پر خصوصی ریسکیو اور واٹر ریسکیو ٹیمیں الرٹ ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری امدادی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
اس کے علاوہ ضلع بھر کے تمام ریسکیو اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ عوام کو عید کے دوران بروقت اور بہترین ایمرجنسی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
ریسکیو 1122بٹگرام عوام سے اپیل کرتا ہے کہ تفریحی مقامات اور آبی علاقوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر 1122 پر رابطہ کریں۔
ترجمان ریسکیو 1122 بٹگرام
fans
KP Rescue1122
Deputy Commissioner Battagram
27/05/2026
ریسکیو 1122 بٹگرام
مورخہ 27مئ 2026
عیدالاضحیٰ کے موقع پر ہنگامی خدمات کے لیے خصوصی انتظامات
ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا، شاہ فہد صاحب، اور ریجنل ڈائریکٹر نارتھ، ارشد اقبال صاحب، کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر بٹگرام، جان محمد آفریدی، کی زیر نگرانی عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریسکیو 1122 بٹگرام کا تمام عملہ ضلع بھر میں کسی بھی ہنگامی اور ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر الرٹ اور تعینات رہا۔
اس سلسلے میں ضلع بٹگرام کے مختلف علاقوں بالخصوص الائی، کوزہ بانڈہ اور تھاکوٹ کی مرکزی عیدگاہوں میں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کو خصوصی طور پر تعینات کیا گیا، تاکہ نمازِ عید اور دیگر اجتماعات کے دوران عوام کو فوری اور مؤثر ایمرجنسی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جان محمد آفریدی نے تمام فیلڈ اسٹاف کو ہدایت جاری کی کہ وہ پیشہ ورانہ ذمہ داری، مستعدی اور بروقت کارروائی کو یقینی بنائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم کو بھی مکمل طور پر فعال اور الرٹ رہنے کے احکامات جاری کیے گئے تاکہ کسی بھی ہنگامی کال پر فوری رسپانس فراہم کیا جا سکے۔
ریسکیو 1122 بٹگرام عوام الناس سے اپیل کرتا ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی یا حادثے کی صورت میں فوری طور پر 1122 پر مفت کال کریں اور ریسکیو سروسز سے بھرپور استفادہ حاصل کریں۔
ترجمان ۔ریسکیو 1122 بٹگرام
KP Rescue1122
Deputy Commissioner Battagram
fans