30/09/2026
آج مورخہ 30 ستمبر 2026 بوقت شام 7:00 بجے پاشتو فارسٹ رینج کے مقام بنہ بیٹ، کمپارٹمنٹ نمبر 9 میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
اطلاع موصول ہوتے ہی رینج فارسٹ آفیسر پاشتو جناب محمد ذاکر کی سربراہی میں فارسٹ گارڈ عبداللہ، متعلقہ فارسٹرز اور دیگر فاریسٹ سٹاف فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کی بھرپور کوشش کا آغاز کیا۔
فاریسٹ سٹاف مقامی لوگوں اور کی مسلسل محنت، پیشہ ورانہ مہارت اور مؤثر فائر فائٹنگ حکمت عملی کی بدولت کئی گھنٹوں کی انتھک جدوجہد کے بعد آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا۔ بروقت اور فوری کارروائی کے باعث آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا، جس سے قیمتی جنگلاتی رقبہ اور جنگلی حیات بڑے نقصان سے محفوظ رہے۔
آگ پر قابو پانے کے بعد فاریسٹ سٹاف نے جائے وقوعہ پر مکمل نگرانی رکھی ہوئی ہے تاکہ آگ کے دوبارہ بھڑک اٹھنے کے کسی بھی امکان کو ختم کیا جا سکے۔
*ڈویژنل فارسٹ آفیسر*
*ہزارہ ٹرائبل فارسٹ ڈویژن، بٹگرام*