22/10/2025
حکومت کی جانب سے پاسپورٹ کے حوالے سے مختلف تبدیلیوں کی خبروں پر محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی جانب سے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نئے پاسپورٹس میں اب والد کے ساتھ والدہ کا نام بھی درج ہوگا جس میں جدید سیکورٹی فیچرز کو بھی شامل کیا گیا ہے، محکمہ پاسپورٹ کے مطابق نئے پاسپورٹس کے ویزہ پیجز میں مختلف صوبوں کی تاریخی عمارات کو بھی پرنٹ کیا جائے گا اور وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد نئی پاسپورٹس بک لیٹس کی چھپائی پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ کوآپریشن کے پاس جاری ہے، محکمہ پاسپورٹس کے مطابق پاسپورٹ فیچرز میں تبدیلیاں جدت اور ہم آہنگی کے اصولوں کے تحت کی جا رہی ہیں تاہم فیچرز کے علاوہ پاسپورٹ میں کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں کی جا رہی ہے.
27/05/2025
28th May public holiday, (you e takbeer)
24/05/2025
اہم خبر.
''ڈی پورٹ پر ایف آئی آر بھی۔ پاسپورٹ بھی منسوخ''
اسلام آباد.وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت اہم اجلاس
ڈی پورٹ ہونے افراد کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کیا جائے گا، اجلاس میں فیصلہ
ڈی پورٹ ہونے والوں کے پاسپورٹ منسوخ کئے جائیں گے، اجلاس میں فیصلہ
ڈی پورٹ ہونے والے افراد کو پانچ سال کیلئے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ پر بھی ڈالا جائے گا، اجلاس میں فیصلہ
وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر پاسپورٹ کے قوانین کو مزید سخت اور بہتر بنانے کیلئے سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم
ڈی پورٹ ہونے والے افراد پاکستان کیلئے بین الاقوامی سطح پر شرمساری کا باعث بن رہے ہیں، محسن نقوی
آئندہ ان سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، محسن نقوی
اجلاس میں وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی پاسپورٹ کی شرکت.
03/06/2024
ننہا معاذ.
اعزازی انچارج ریجنل پاسپورٹ آفس بٹگرام.
ننہا معاذ دل اور پھیپھڑوں کی مرض میں مبتلا اور پچھلے ایک سال سے ان امراض سے لڑ رہا ہے اور مصنوعی آکسیجن سے گنے چنے سانسیں لے رہا ہے...
آج بطور انچارج ریجنل پاسپورٹ آفس بٹگرام مدعو کیا گیا.....
اللہ صحت کاملہ عطا فرمائے آمین ثم آمین.
06/03/2024
پاسپورٹ فیس میں اضافہ ہوچکا ہے اسکا اطلاق کل 07/03/2024 سے ہوگا.
04/10/2022
A big milestone achieved by Directorate General of Immigration and Passports. 🎯.