Battagram Police

Call Directions Website Contact the organization

Battagram Police This is the official page of Battagram Police Pakistan .

بٹگرام : ڈی آر سی کی مؤثر مداخلت ، گھریلو تنازعہ باہمی رضامندی سے حلدو فریقین کے درمیان گھریلو تنازعہ ڈی آر سی کے سامنے ...
08/10/2026

بٹگرام : ڈی آر سی کی مؤثر مداخلت ، گھریلو تنازعہ باہمی رضامندی سے حل

دو فریقین کے درمیان گھریلو تنازعہ ڈی آر سی کے سامنے پیش کیا گیا ۔ جہاں فریقین کا مؤقف سننے کے بعد باہمی مشاورت اور رضامندی سے معاملہ حل کرایا گیا۔

ڈی آر سی کا مقصد باہمی اختلافات کو گفت و شنید اور افہام و تفہیم کے ذریعے حل کرتے ہوئے معاشرے میں امن و بھائی چارے کو فروغ دینا ہے۔

ترجمان بٹگرام پولیس

07/10/2026

بٹگرام : ڈی پی او کا اردلی روم ، اہلکاروں کے مسائل سنے ، فوری حل کی ہدایت

ڈی پی او بٹگرام قمر حیات خان (PSP) نے اردلی روم میں پولیس افسران و اہلکاروں کے مسائل براہِ راست سنے اور فوری ازالے کی ہدایات جاری کیں ۔

ڈی پی او نے کہا کہ اہلکاروں کی فلاح و بہبود اور جائز مسائل کا بروقت حل ترجیح ہے ۔ پولیس افسران و اہلکار فرض شناسی اور جذبۂ خدمت سے فرائض انجام دیں ۔

ترجمان بٹگرام پولیس

بٹگرام: تحصیل الائی کے سکولز میں منشیات کے خلاف آگاہی مہمڈی پی او بٹگرام قمر حیات خان (PSP) کی ہدایات پر تحصیل الائی کے ...
06/10/2026

بٹگرام: تحصیل الائی کے سکولز میں منشیات کے خلاف آگاہی مہم

ڈی پی او بٹگرام قمر حیات خان (PSP) کی ہدایات پر تحصیل الائی کے مختلف سکولز میں طلباء کو منشیات کے تباہ کن اثرات سے آگاہ کرنے اور انہیں اس ناسور سے محفوظ رکھنے کے لیے آگاہی مہم جاری ہے ۔

تھانہ بنہ اور تھانہ پزنگ کی حدود میں سکولز میں ڈی ایس پی الائی منیر خان کی زیرِ نگرانی پولیس افسران طلباء کو منشیات کے نقصانات ، اس کے منفی اثرات اور معاشرے پر اس کے تباہ کن نتائج سے آگاہ کر رہے ہیں ۔

ڈی پی او قمر حیات خان کا کہنا ہے کہ منشیات کے خلاف جنگ صرف پولیس کی نہیں ، بلکہ والدین ، اساتذہ اور معاشرے کے ہر فرد کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ نوجوان نسل کو اس ناسور سے محفوظ رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔

ترجمان بٹگرام پولیس

بٹگرام : ٹارگٹڈ آپریشن ، منشیات فروش گرفتار ، منشیات برآمدڈی پی او بٹگرام قمر حیات خان (PSP) کی ہدایات پر جرائم پیشہ عنا...
06/10/2026

بٹگرام : ٹارگٹڈ آپریشن ، منشیات فروش گرفتار ، منشیات برآمد

ڈی پی او بٹگرام قمر حیات خان (PSP) کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔

ایس ایچ تھانہ سٹی فرید خان نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران منشیات فروشی میں ملوث ملزم اکرام اللہ عرف شینا ولد اکانے سکنہ کوہانی کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے منشیات برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

ترجمان بٹگرام پولیس

بٹگرام : ڈی پی او قمر حیات خان (PSP) کی محرران تھانہ جات سے میٹنگ ، عوامی دادرسی ، ریکارڈ کی درستگی اور قانونی امور پر م...
06/10/2026

بٹگرام : ڈی پی او قمر حیات خان (PSP) کی محرران تھانہ جات سے میٹنگ ، عوامی دادرسی ، ریکارڈ کی درستگی اور قانونی امور پر مؤثر ہدایات

میٹنگ میں تھانہ ریکارڈ کی بروقت تکمیل ، پولیس سروسز کی مؤثر فراہمی ، قانونی امور اور سائلین کے ساتھ حسنِ سلوک سمیت محرر کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔

محرر تھانہ آنے والے سائل کے لیے پولیس کا پہلا تاثر ہوتا ہے ۔ اس لیے اس کا رویہ شائستہ ، ذمہ دارانہ اور انسان دوست ہونا چاہیے ۔ تھانے آنے والے ہر شہری کو عزت دی جائے ، اس کی بات تحمل سے سنی جائے اور ممکنہ حد تک فوری دادرسی کو یقینی بنایا جائے ۔

ڈی پی او نے محرران کو ہدایت کی کہ تھانہ کا تمام ریکارڈ مکمل ، درست ، بروقت اور قواعد و ضوابط کے مطابق مینٹین کیا جائے ۔ ایف آئی آر ، روزنامچہ ، مال مقدمات ، حوالات ، گرفتاری و رہائی اور دیگر متعلقہ ریکارڈ میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

اچھی پولیسنگ کا انحصار صرف کارروائی پر نہیں بلکہ درست قانونی طریقہ کار اور مضبوط دستاویزی ریکارڈ پر بھی ہے ۔ ہر مقدمے اور پولیس کارروائی کی قانونی تقاضوں کے مطابق درست اور بروقت رپورٹنگ کی جائے تاکہ تفتیش اور عدالتی کارروائی میں کسی قسم کی پیچیدگی پیدا نہ ہو ۔

محرر اپنی ذمہ داریوں کو محض دفتری امور تک محدود نہ سمجھیں بلکہ تھانہ کے نظم و نسق ، عوامی سہولت ، قانونی تقاضوں کی تکمیل اور پولیس سروسز کی بروقت فراہمی میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں ۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے ساتھ عزت ، قانون کے ساتھ دیانت اور فرائض میں ذمہ داری—ایک مؤثر پولیسنگ کی بنیاد ہے۔

ترجمان بٹگرام پولیس

بٹگرام : ڈی پی او قمر حیات خان کا رات گئے تھانہ سٹی کا دورہ ،  جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کی ہد...
05/10/2026

بٹگرام : ڈی پی او قمر حیات خان کا رات گئے تھانہ سٹی کا دورہ ، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کی ہدایت

ڈی پی او بٹگرام قمر حیات خان (PSP) نے رات گئے تھانہ سٹی کا دورہ کیا ۔ جہاں انہوں نے تھانہ کے ریکارڈ ، پولیس سروسز اور مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا ۔

ڈی پی او نے جرائم پیشہ عناصر ، منشیات فروشوں اور دیگر سماج دشمن عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ ، مؤثر اور بلاامتیاز کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے زیرِ تفتیش مقدمات میں پیش رفت ، اشتہاری و مطلوب ملزمان کی گرفتاری اور جرائم کے سدباب کے لیے پولیس ٹیموں کو مربوط اور نتیجہ خیز حکمتِ عملی کے تحت کام کرنے کی ہدایت کی ۔

انہوں نے واضح کیا کہ پولیس کارکردگی کا معیار صرف مقدمات کے اندراج تک محدود نہیں بلکہ جرائم کی روک تھام ، بروقت کارروائی ، مؤثر تفتیش اور عوامی دادرسی سے متعین ہوتا ہے ۔

ڈی پی او نے افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ شہریوں سے خوش اخلاقی ، انسان دوستی اور عزتِ نفس کا خیال رکھتے ہوئے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیا جائے اور عوام کو پولیس خدمات کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

ترجمان بٹگرام پولیس

بٹگرام :- ڈی پی او قمر حیات خان (PSP) نے فرائض کی بہترین ادائیگی اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاروں ...
05/10/2026

بٹگرام :- ڈی پی او قمر حیات خان (PSP) نے فرائض کی بہترین ادائیگی اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم کیں ۔

ترجمان بٹگرام پولیس

ڈی پی او بٹگرام قمر حیات خان (PSP) کا عالمی یومِ اساتذہ پر پیغامکتابیں علم دیتی ہیں ۔ استاد اُس علم کو زندگی کا شعور بنا...
05/10/2026

ڈی پی او بٹگرام قمر حیات خان (PSP) کا عالمی یومِ اساتذہ پر پیغام

کتابیں علم دیتی ہیں ۔ استاد اُس علم کو زندگی کا شعور بناتا ہے ۔

استاد وہ ہستی ہے جو ایک طالب علم میں چھپی صلاحیت کو پہچان کر اسے مقصد ، کردار اور سمت عطا کرتی ہے ۔ آج کا ایک اچھا استاد ، دراصل کل کے بہتر معاشرے کی بنیاد رکھتا ہے ۔

عالمی یومِ اساتذہ پر بٹگرام پولیس تمام اساتذہ کی علم و تربیت کے لیے خدمات کو سلام پیش کرتی ہے ۔
پُرامن معاشرے کی تشکیل میں استاد اور پولیس دونوں کا کردار اپنی جگہ اہم ہے ۔ ایک کردار بناتا ہے ۔ دوسرا اس کردار کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرتا ہے ۔

اساتذہ کا احترام صرف ایک دن کی روایت نہیں ، ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے ۔

ترجمان بٹگرام پولیس

05/10/2026

ڈی پی او بٹگرام قمر حیات خان (PSP) کی ہدایات پر پولیس سروسز کی مؤثر فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے ۔ جس میں ایف آئی آر کا فوری اندراج ، پولیس سہولت مرکز اور دیگر پولیس خدمات مقررہ وقت میں فراہم کرنا شامل ہے ۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن امجد حسین خان نے آر ٹی ایس سروسز اور مقررہ مدت میں پولیس خدمات کی فراہمی کے حوالے سے اہم امور پر روشنی ڈالی ۔

ترجمان بٹگرام پولیس

بٹگرام : منشیات فروشی اور طفل سے زیادتی میں ملوث ملزمان گرفتارڈی پی او بٹگرام قمر حیات خان (PSP) کی ہدایات پر جرائم پیشہ...
04/10/2026

بٹگرام : منشیات فروشی اور طفل سے زیادتی میں ملوث ملزمان گرفتار

ڈی پی او بٹگرام قمر حیات خان (PSP) کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔

ایس ایچ او تھانہ بنہ ستار شاہ نے ٹارگٹڈ آپریشن میں منشیات فروشی میں ملوث ملزم عبدالقیوم ولد جنگریز خان سکنہ کرگ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے منشیات برآمد کرلی ۔

دوسری کارروائی میں طفل (ط) سے زیادتی کے مقدمے میں ملوث ملزم مسمی (و)کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن امجد حسین خان کی براہِ راست نگرانی میں دونوں مقدمات کی تفتیش میرٹ ، شفافیت اور قانون کے مطابق یقینی بنائی جا رہی ہے ۔

ڈی پی او قمر حیات خان (PSP) نے واضح کیا کہ منشیات فروشی اور بچوں سے زیادتی جیسے سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی ۔

ترجمان بٹگرام پولیس

Address

Battagram
21040

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Battagram Police posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Battagram Police:

Shortcuts

Share