Battagram Police

Battagram Police

Share

This is the official page of Battagram Police Pakistan .

03/06/2026

بٹگرام -: عوامی خدمت میں ایک اور اہم قدم

آئی جی پی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کے وژن ، آر پی او ہزارہ ناصر محمود ستی کی ہدایات اور ڈی پی او بٹگرام قمر حیات خان (PSP) نے ایم ایس ڈاکٹر گل شہزاد خان کے تعاون سے ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام میں پولیس سہولت کاؤنٹر قائم کر دیا ہے ۔

اس اقدام کا مقصد شہریوں کو فوری ، آسان اور باوقار پولیس خدمات کی فراہمی یقینی بنانا ہے ۔
پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد ، سہولت اور خدمت کا مضبوط رشتہ۔

02/06/2026

ڈپٹی کمشنر بٹگرام اشتیاق خان کی ضلع بٹگرام کے لیے گراں قدر خدمات کے اعتراف میں پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد ۔

ڈی پی او بٹگرام قمر حیات خان (PSP) نے شیلڈ پیش کرتے ہوئے ان کی عوامی خدمت ، بہترین انتظامی صلاحیتوں ، پولیس اور انتظامیہ کے مثالی تعاون کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔

اس موقع پر اشتیاق خان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی آئندہ ذمہ داریوں میں مزید کامیابیوں کے لیے دعا کی گئی۔

ترجمان بٹگرام پولیس

Photos from Battagram Police's post 02/06/2026

بٹگرام -: آر پی او ہزارہ ناصر محمود ستی کی ہدایت پر ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام میں عوام کو فوری اور بہتر پولیس سہولیات کی فراہمی کے لیے جدید پولیس سہولت کاؤنٹر کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ۔

ڈی پی او بٹگرام قمر حیات خان (PSP) نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر گل شہزاد خان کے ہمراہ پولیس سہولت کاؤنٹر کا افتتاح کیا ۔

اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ پولیس سہولت کاؤنٹر کے قیام کا مقصد شہریوں کو ایک ہی جگہ پر بروقت اور آسان پولیس خدمات فراہم کرنا ہے ۔ کاؤنٹر پر مختلف نوعیت کی رپورٹس اور متعلقہ امور کو آن لائن نظام کے ذریعے انجام دیا جائے گا ۔ جس سے عوام کا وقت اور وسائل دونوں بچیں گے ۔

کاؤنٹر پر پولیس جوان اور رضاکار تعینات رہیں گے جبکہ خواتین سائلین کی رہنمائی اور معاونت کے لیے لیڈی کنسٹیبل بھی موجود ہوگی ۔

افتتاح کے بعد میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر گل شہزاد خان نے ڈی پی او بٹگرام کو ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کروایا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی ۔
ڈی پی او بٹگرام نے ہسپتال انتظامیہ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے پولیس اور محکمہ صحت کے درمیان باہمی تعاون کو عوامی خدمت کے لیے اہم قرار دیا ۔

ترجمان بٹگرام پولیس

Photos from Battagram Police's post 30/05/2026

بٹگرام -: ڈی پی او قمر حیات خان (PSP) کی ہدایات پر ٹریفک وارڈن پولیس کی جانب سے عوامی آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا ۔

مہم کے دوران مسافروں میں شدید گرمی کے پیشِ نظر ٹھنڈا پانی تقسیم کیا گیا جبکہ بچوں کو تحائف بھی دیے گئے ۔ اس موقع پر شہریوں کو روڈ سیفٹی ، ہیلمٹ کے استعمال ، اوور سپیڈنگ سے گریز اور ٹریفک قوانین کی پابندی کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی ۔

ترجمان بٹگرام پولیس

Photos from Battagram Police's post 29/05/2026

بٹگرام -: اطلاع برائے عوام الناس

دریائے اباسین میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ دریا انتہائی خطرناک صورتِ حال اختیار کر چکا ہے ۔ عوام الناس خصوصاً والدین سے پرزور اپیل کی جاتی ہے کہ اپنے بچوں پر خصوصی نظر رکھیں اور انہیں دریا کے قریب جانے ، نہانے یا کھیل کود سے سختی سے منع کریں ۔ کیونکہ معمولی سی غفلت کسی بھی وقت بڑے حادثے یا جانی نقصان کا سبب بن سکتی ہے ۔

ڈی پی او بٹگرام قمر حیات خان (PSP) کی خصوصی ہدایات پر دریا کنارے پولیس گشت مزید بڑھا دیا گیا ہے جبکہ حساس مقامات پر خفیہ نگرانی بھی جاری ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی بروقت روک تھام یقینی بنائی جا سکے ۔

بٹگرام پولیس تمام شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں ، انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے اہلِ خانہ خصوصاً بچوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں ۔ کسی بھی قسم کی لاپرواہی یا خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

ترجمان بٹگرام پولیس

Photos from Battagram Police's post 28/05/2026

بٹگرام -: عید الاضحیٰ کے دوسرے روز بھی ٹریفک پولیس مکمل طور پر مصروفِ عمل رہی ۔ مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ شہریوں میں روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی گئی ۔

ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ کے لازمی استعمال ، اوور سپیڈنگ سے گریز کرنے اور کم عمر ڈرائیورز کو گاڑی یا موٹر سائیکل نہ چلانے کی ہدایات جاری کیں ۔

ڈی پی او بٹگرام قمر حیات خان (PSP) نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنی اور دوسروں کی جانوں کے تحفظ کے لیے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں ۔

ترجمان بٹگرام پولیس

25/05/2026
Want your business to be the top-listed Government Service in Battagram?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Battagram
21040