City Traffic Police Bhakkar

Directions

City Traffic Police Bhakkar City Traffic Police Bhakkar

05/09/2026
20/08/2026

🚨 خبردار! نمبر پلیٹ سے چھیر چھاڑ اب نہیں چلے گی!
اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ نمبر پلیٹ کی ٹیمپرنگ کر کے یا اسے دھندلا کر کے آپ سیف سٹی کیمروں کی نظر سے بچ سکتے ہیں، تو یہ آپ کی بھول ہے۔
کیمروں سے بچنے کی کوشش کرنے والی تمام گاڑیوں پر نہ صرف کڑی نظر رکھی جا رہی ہے بلکہ اب نمبر پلیٹ کی ٹیمپرنگ پر ہوگی سخت ترین قانونی کارروائی! فیلڈ فورسز کو متحرک کر دیا گیا ہے اور موقع پر ہی چالان و قانونی ایکشن لیا جا رہا ہے۔
قوانین کی پاسداری کریں، ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور کسی بھی قسم کی سخت کارروائی یا پریشانی سے بچیں۔

05/08/2026

🚨 عوام الناس کے لیے اہم آگاہی | سیف سٹی بھکر

سیف سٹی بھکر کی جانب سے آگاہ کیا جاتا ہے کہ 06 اگست 2026 سے ضلع بھر میں نصب کیمروں کے ذریعے E-Challan سسٹم کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے۔

تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، رفتار کی حد کا خیال رکھیں، سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں، دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون استعمال نہ کریں اور ٹریفک سگنلز کی مکمل پاسداری کریں۔

آپ کی ذمہ دارانہ ڈرائیونگ، محفوظ سفر کی ضمانت ہے۔

ٹریفک پولیس بھکر۔۔۔آگاہی مہم بسلسلہ جیوینائل ڈرائیونگ پرمٹ۔۔۔ ڈی آئی جی صاحب ٹریفک پنجاب،آر پی او صاحب سرگودھا، ڈی پی او...
11/07/2026

ٹریفک پولیس بھکر۔۔۔
آگاہی مہم بسلسلہ جیوینائل ڈرائیونگ پرمٹ۔۔۔
ڈی آئی جی صاحب ٹریفک پنجاب،آر پی او صاحب سرگودھا، ڈی پی او صاحب بھکر کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر اظہر فاروق صاحب نے ڈاکٹرز اکیڈمی بھکر کا وزٹ کیا۔طالبعلموں کو ڈرائیونگ لائسنس کی افادیت سے آگاہ کیا اور ڈی آئی جی صاحب ٹریفک پنجاب کے خصوصی احکامات کے مطابق کم عمر افراد کےلئے جیوینائل ڈرائیونگ پرمٹ کے حصول سے متعلق آگاہ کیا۔حادثات کی روک تھام کے لیے طلبہ کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی لیکچردیا ۔طلبہ کو بتایا گیا کہ ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں، ڈرائیونگ لائسنس یا جیوینائل پرمٹ کے بغیر گاڑی ہرگز نہ چلائیں ،اوور سپیڈنگ اور ون وے سے اجتناب کریں، دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال ہرگز نہ کریں، ون ویلنگ سے اجتناب کریں ،موٹر سائیکل پر دوسے زیادہ افراد سوار نہ ہوں۔ ٹریفک قوانین پر عمل کر کے اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بنائیں۔ ٹریفک قوانین کی پاسداری عظیم قوموں کا شیوہ ہے ۔
ٹریفک پولیس بھکر

ٹریفک پولیس بھکر۔۔۔ ڈی آئی جی صاحب ٹریفک پنجاب،آر پی او صاحب سرگودھا، ڈی پی او صاحب بھکر کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈ...
10/07/2026

ٹریفک پولیس بھکر۔۔۔
ڈی آئی جی صاحب ٹریفک پنجاب،آر پی او صاحب سرگودھا، ڈی پی او صاحب بھکر کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر اظہر فاروق صاحب نے کے ایم آئی فیکٹری منکیرہ کا وزٹ کیا۔حادثات کی روک تھام کے لیے جمعہ نماز کے بعد تمام فیکٹری میں کام کرنے والے ملازمین اور جمعہ نماز ادا کرنے آئی ہوئی عوام کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی لیکچردیا ۔لوگوں کو بتایا گیا کہ ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں، ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی ہرگز نہ چلائیں ،اوور سپیڈنگ اور ون وے سے اجتناب کریں، دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال ہرگز نہ کریں، کم عمر افراد کو ہرگز ڈرائیونگ نہ کرنے دیں،موٹر سائیکل پر دوسے زیادہ افراد سوار نہ ہوں۔ ٹریفک قوانین پر عمل کر کے اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بنائیں۔ ٹریفک قوانین کی پاسداری عظیم قوموں کا شیوہ ہے ۔
ٹریفک پولیس بھکر

Address

Bhakkar
92

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when City Traffic Police Bhakkar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share