District Health & Population Authority Bhakkar

Directions

District Health & Population Authority Bhakkar All Information About District Health & Population Authority Bhakkar

24/10/2026
24/10/2026





*محکمہ صحت و بہبود آبادی*

تاریخ: *24 اکتوبر، 2026*

بھکر: *سی ای او ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈاکٹر مظہر عباس کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا سرپرائز وزٹ، HIMS آن لائن سسٹم سمیت تمام شعبہ جات کا جائزہ،میڈیکل سپرٹینڈنٹ ایم ایس ڈاکٹر عقیل افتخار نے تفصیلی بریفنگ دی*

*سی ای او ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈاکٹر مظہر عباس خان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر کا اچانک دورہ کر کے علاج معالجے کی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا*

*میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد عقیل افتخار نے سی ای او ہیلتھ کو ہسپتال کے مختلف وارڈز کا وزٹ کروایا اور جاری ترقیاتی منصوبوں، مریضوں کی دیکھ بھال اور مجموعی انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔سی ای او ہیلتھ نے آپریشن تھیٹر، ڈینٹل بلاک اور لیبارٹری سمیت اہم شعبہ جات کا معائنہ کیا*

*لیبارٹری اور الڑاساونڈ کو خصوصی طور پر چیک کیا اور مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کر کے ہسپتال کی طرف سے دی جانے والی سہولیات بارے دریافت کیا*

*ڈاکٹر مظہر عباس خان کا کہنا تھا کہ وزٹ کا مقصد ہسپتال میں نئے متعارف کرائے گئے جدید *HIMS آن لائن پرچی سسٹم* کا جائزہ تھا*

*ڈاکٹر مظہر عباس خان نے اس جدید سہولت کو سراہتے ہوئے کہا کہ آن لائن پرچی سسٹم سے مریضوں کو سہولت، وقت کی بچت اور شفافیت میسر آئے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں، مریضوں کی خدمت میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی*

14/10/2026





*محکمہ صحت و بہبود آبادی*

*بھکر*:
*سی ای او ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈاکٹر مظہر عباس خان کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا ہنگامی دورہ*

*ایچ آئی ایم ایس سسٹم اور علاج معالجے کی سہولیات کا جائزہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد عقیل افتخار کی بریفنگ، مریضوں اور لواحقین سے ملاقات، بہترین سہولیات کی فراہمی کا عزم*

*محکمہ صحت میں بہتری اور مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے مشن کے تحت سی ای او ہیلتھ اینڈ پاپولیشن بھکر ڈاکٹر مظہر عباس خان نے آج صبح سویرے ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر کا اچانک اور تفصیلی وزٹ کیا*

*اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر محمد عقیل افتخار نے سی ای او ہیلتھ اینڈ پاپولیشن کو ہسپتال کے مختلف وارڈز اور شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور ہسپتال میں جاری ترقیاتی کاموں، سہولیات اور مجموعی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی*

*معائنے کے دوران ڈی ایم ایس ڈاکٹر انتظار حسین، آئی ٹی آفیسر عتیق احمد سمیت ہسپتال انتظامیہ کے دیگر تمام متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے*

*سی ای او ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈاکٹر مظہر عباس خان نے ایمرجنسی وارڈ، ایمرجنسی میڈیسن سٹور، جناح وارڈ، آرتھوپیڈک وارڈ، سرجیکل وارڈ، مین میڈیسن سٹور،نرسری وارڈ،لیبر روم،آپریشن تھیٹرز سمیت ہسپتال کے دیگر تمام اہم ایریاز کا باریک بینی سے معائنہ کیا*

*انہوں نے ایمرجنسی میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی ادویات کے سٹاک، دستیابی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو خصوصی طور پر چیک کیا۔وزٹ کا سب سے اہم پہلو ہسپتال میں متعارف کرائے گئے جدید ایچ آئی ایم ایس (HIMS) آن لائن پرچی سسٹم کا جائزہ تھا*

*ڈاکٹر مظہر عباس خان نے آئی ٹی برانچ کا خصوصی دورہ کیا، سسٹم کی ورکنگ کا بغور مشاہدہ کیا اور موقع پر موجود عملے کو ہدایت کی کہ دور دراز کے دیہی علاقوں سے آنے والے مریضوں کو فوری، شفاف اور بلا تعطل سہولت فراہم کی جائے تاکہ انہیں لمبی قطاروں میں انتظار کی زحمت نہ اٹھانا پڑے*

*انہوں نے میڈیکل اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری بھی چیک کی۔آخر میں سی ای او ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈاکٹر مظہر عباس خان نے ہسپتال میں داخل مریضوں اور ان کے لواحقین سے فرداً فرداً ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی، علاج معالجے، مفت ادویات کی فراہمی اور عملے کے رویے کے بارے میں تفصیلی دریافت کیا اور انہیں یقین دلایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر مریضوں کو بہترین اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی*

11/10/2026

محکمہ صحت و بہبود آبادی

10/10/2026

Address

Session Court Road Near DPO Office
Bhakkar
30000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Health & Population Authority Bhakkar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share