01/06/2026
پبلک آور – اسسٹنٹ کمشنر آفس بھلوال
بھلوال (01 جون 2026): اسسٹنٹ کمشنر بھلوال وحید حسن نے پبلک آور کا انعقاد کیا جہاں شہریوں نے اپنے مسائل، شکایات اور تجاویز پیش کیں۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے سائلین کے مسائل تفصیل سے سنے اور متعلقہ محکموں کے افسران کو ان کے فوری اور میرٹ پر حل کے لیے ہدایات جاری کیں۔
انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا بروقت ازالہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
29/05/2026
بھلوال (29 مئی 2026)
عیدالاضحیٰ کے آخری روز عید آپریشن کلوز کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر بھلوال وحید حسن نے ستھرا پنجاب ایجنسی سرگودھا کے افسران اور صفائی ورکرز کی کاکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عید کے دنوں میں بہترین ٹیم ورک، محنت اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ “صفائی ورکرز ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں” جنہوں نے شدید گرمی میں دن رات فیلڈ میں موجود رہ کر شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر بھلوال نے ستھرا پنجاب ایجنسی سرگودھا کی پوری ٹیم کی کارکردگی کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے ان کی لگن، محنت اور عوامی خدمت کے جذبے کی تعریف کی۔
Chief Secretary Punjab
Govt of Punjab
Commissioner Sargodha Division
Deputy Commissioner Sargodha
29/05/2026
بھلوال (29 مئی 2026)
اسسٹنٹ کمشنر بھلوال وحید حسن کی ہدایت پر شدید گرمی کے پیشِ نظر ریسکیو 1122 کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے لیے خصوصی ہیٹ سٹروک اور میڈیکل ریلیف کیمپ قائم کر دیا گیا۔
کیمپ میں شہریوں کو ٹھنڈا پانی، او آر ایس، ابتدائی طبی امداد اور طبی معائنہ کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ گرمی سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی بھی دی جا رہی ہے۔
Chief Secretary Punjab
Govt of Punjab
Commissioner Sargodha Division
Deputy Commissioner Sargodha