31/08/2026
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی بھیرہ کی زیرِ نگرانی تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال (THQ) تحصیل بھیرہ کے شہریوں اور ہسپتال کی ایمرجنسی فائر سیفٹی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے دو فائر ہائیڈرنٹس نصب کر دیے گئے۔
فائر ہائیڈرنٹس کی تنصیب کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال، بالخصوص آتشزدگی کی صورت میں بروقت اور مؤثر فائر فائٹنگ کی سہولت کو یقینی بنانا ہے۔ اس اقدام سے ہسپتال اور ملحقہ علاقوں میں حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثر اور مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔
انتظامیہ بھیرہ کی جانب سے شہریوں کو محفوظ اور بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔