05/10/2026
پریس ریلیز
مورخہ 05 اکتوبر 2026
بونیر پولیس کے 24 پولیس جوانان کا اسسٹنٹ سب انسپکٹر (ASI) رینک پر ترقی
ڈی پی او بونیر محمد عتیق شاہ ، ایس پی انویسٹیگیشن فاروق زمان نے ترقی پانے والے پولیس افسران کو پروموشن بیجز لگائے اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر شیر ولی خان بھی موجود تھے
بونیر :
آئی جی خیبرپختونخوا، ذوالفقار حمید اور ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ڈویژن سید فدا حسن شاہ کے احکامات پر بونیر پولیس کے 24 پولیس جوانان کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر رینک پر ترقی دے دی گئی ہے۔
ڈی پی او بونیر محمد عتیق شاہ نے ایس پی انوسٹی گیشن بونیر فاروق زمان خان اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر شیر ولی خان کے ہمراہ ڈی پی او آفس بونیر میں ترقی پانے والے پولیس افسران کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر رینک کے بیجز لگائے اور انہیں مبارکباد پیش کی۔
ڈی پی او بونیر نے ترقی پانے والے پولیس افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رینک بڑھنے کے ساتھ ساتھ ذمہ داریاں بھی بڑھ جاتی ہیں۔ آپ اپنے فرائض منصبی کو مزید احسن طریقے سے سرانجام دے کر محکمہ پولیس کے لیے نیک نامی اور فخر کا باعث بنیں۔
ترجمان بونیر پولیس