Prince Hameed Lucky

Call Directions Website Contact the organization

Prince Hameed Lucky Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Prince Hameed Lucky, Chak No 289 eb, Burewala.
(1)

پی ایچ ایل فاسٹ سروسز اپ کے لیے لایا ہر قسم کی سہولیات لاہور اسلام اباد راولپنڈی گجرانوالہ فیصل اباد ملتان بہاولپور جیسے شہروں میں کسی بھی قسم کی لیگل سروس کے لیے ہمارے ساتھ رابطہ کریں کوئی چیز منگوانی ہو یا کسی کو گفٹ بھیجنا ہو
Whatsapp only 03415569289

ایسے الفاظ کے چناؤ کے لیے معذرت لیکن تلخ حقیقت ہےاس کا تعلق پنجاب کے بورڈ ڈیرہ غازی خان سے ہے جہاں پر لونڈے بازی کے لیے ...
04/11/2026

ایسے الفاظ کے چناؤ کے لیے معذرت لیکن تلخ حقیقت ہے
اس کا تعلق پنجاب کے بورڈ ڈیرہ غازی خان سے ہے
جہاں پر لونڈے بازی کے لیے بچوں پر لاکھوں روپے لٹائے جاتے ہیں اور کوئی بی بھائی اس کا نمبر مانگنے کے لیے مجھے میسج نہ کریں کیونکہ میں نے جب پہلی پوسٹ لگائی تھی تو میں نے کافی لوگوں کو اس کا نمبر دیا تھا تو انتہائی غلیظ معاشرہ ہے کہ اس کو دوستی کی افریں کرانی شروع کر دی کہ اپ کی ہیلپ کریں گے لہذا اس بچے کی عمر ابھی صرف 17 سال ہے اور یہ میرے چھوٹے بھائیوں کی طرح ہے اگر کوئی ہیلپ کرنا بھی جاتا ہے تو مجھ سے رابطہ کرے میری پوسٹ کے بعد کچھ لوگ مجھ پہ تنقید بھی کریں گے لیکن تلخ حقیقت لکھ رہا ہوں
یہ بچہ راجن پور کے علاقے رجحان سے ہے اور میٹرک کا پوزیشن ہولڈر ہے یہ بچہ اس علاقے سے ہے جہاں کا حق ان کے وڈیروں نے مارا ہوا ہے اس کو گورنمنٹ کی طرف سے کسی قسم کی کوئی امداد نہیں ملی مڈل کلاس ہونے کی وجہ سے یہ اپنی پڑھائی بھی جاری نہیں رکھ سکتا تھا تو اس کے ٹیچر نے اسے میرا نمبر دیا اے میں نے یہاں فیس بک پر ایک پوسٹ لگائی جہاں پر کافی لوگوں نے بہت ساری ڈونیشن بھیجی جس کی وجہ سے اس کا داخلہ ایف سی کالج میں ہو گیا کچھ سہولیات اس کو وہاں پر سکالرشپ پر بھی مل گئی اور اج یہ بچہ ماشاءاللہ ایف سی کالج لاہور میں سٹوڈنٹ ہے اور انشاء اللہ تعالی انے والے وقت میں کسی اچھے عہدے پر پہنچ کر اپنے علاقے کے اپنے جیسے بچوں کا سہارا ضرور بنے گا دو تین دن پہلے مجھے اس نے بتایا کہ اس طرح کر کے میرے کچھ بل پینڈنگ ہیں اور کچھ بکس بھی لینی ہیں تو مجھے اس کے بارے میں پہلے ہی میرے ایک بھائی نے کہہ رکھا تھا کہ اس کو کسی چیز کی ضرورت ہو تو مجھے بتانا تو اس کے جو بل پہ ارننگ تھے وہ اس بھائی نے کلیئر کروا دیا اس کے بعد اس کی کچھ بک سے لینی تھی میں اس کو اپنے ساتھ موٹر سائیکل پر بٹھا کر اردو بازار لے گیا وہاں سے اس نے بکس لی اور واپسی اس کو میٹرو پر بٹھا دیا یہ انتہا خوش تھا
اور اس کی جو اب پاکٹ منی ہے وہ بھی کسی حد تک ایک بھائی نے ذمہ داری اٹھا لی ہے
اور مجھے امید ہے کہ انے والے وقت میں یہ اپنی پڑھائی کے دم پر کسی اچھے عہدے پر فائض ہوگا اور اپنے جیسے کئی مظلوم لوگوں کی اواز بنے گا اللہ تعالی اس بھائی کو کامیاب کرے امین
میں نہ ہی کوئی این جی او چلاتا ہوں نہ ہی میرا اس سے کوئی تعلق ہے
میں ایک کوریئر سروس چلاتا ہوں اگر اپ کو بھی سروس چاہیے تو اپ ہمارے ساتھ رابطہ کر سکتے ہیں
ہماری سروس لاہور گجرانوالہ سیالکوٹ راولپنڈی اسلام اباد فیصل اباد سرگودھا ساہیوال عارف والا بورے والا وہاڑی میاں چنوں ملتان بہاولپور اور کراچی میں دستیاب ہیں
03415569289

مجھے واٹس ایپ پر ایک میسج ایا تو میں نے فوری ریپلائی کیا اگے سے ایک عورت تھی اور اس نے مجھے بتایا کہ میں بیوہ ہوں اور می...
01/11/2026

مجھے واٹس ایپ پر ایک میسج ایا تو میں نے فوری ریپلائی کیا اگے سے ایک عورت تھی
اور اس نے مجھے بتایا کہ میں بیوہ ہوں
اور میں لاہور نشاط کالونی میں رہتی ہوں
بھائی میں نے اپنے بچوں کے لیے کتابیں لینی ہیں اور ان کا پورے سال کی کاپیاں بھی لینی ہیں تو میں نے
اردو بازار لاہور جانا ہے
اپ کتنے پیسے لیں گے
نارمل اس طرح کے ارڈر کے میں نےدو ہز روپے چارج کرنے تھے اور اس نے مجھے یہ بھی بتایا کہ میرے بھائی مجھے سپورٹ کرتے ہیں اور میں اپنے بچوں کو پال رہی ہوں میرے میاں ایک ایکسیڈنٹ میں چل بسے تھے
اور میں اپنے بچوں کی کاپیاں کتابیں ساری اردو بازار سے لے کر اتی ہوں جس میں میری کافی بچت ہو جاتی ہے
مجھے اس چیز کا اندازہ ہے کہ جن کے خاوند سر پر نہیں ہوتے وہ بہنوں کا گزارا کیسے ہوتا ہے
اور میں خود اس چیز سے گزر رہا ہوں
پانچ مہینے پہلے میرے بہنوئی اس دنیا سے چل بسے
ان کی اپنی زمین وغیرہ بھی ہے لیکن ہمیں پتہ ہے کہ ان کو کس طرح سپورٹ کریں گے تو اس کا بیچاری کا نظام چلے گا
جب تک بچے جوان نہیں ہوتے تب تک ہمارے اوپر فرض ہے کہ ہم اس بہن کی سپورٹ کریں
خیر میں نے ان کو کہا کہ ٹھیک ہے میں ہفتے والے دن صبح 11 بجے ا جاؤں گا اور اپ کو وہاں پر لے جاؤں گا
اور اپ نے جتنی بھی شاپنگ کرنی ہے اپ کر لیجئے گا
اور میں تقریبا 11 بجے گیا اور 12 بجے ہم وہاں پر پہنچے
تقریبا تین گھنٹے انہوں نے اردو بازار میں شاپنگ کی اور میں اپنے کچھہ کام کرنے چلا گیا
اور 4 بجھے ان کو واپس چوڑ دیا اور
وہ بہن مجھے بتا رہی تھی کے سارے سال کی کاپیاں اور سامان بہت سستی پڑی ہیں
واپسی پر مجھے چائے کی دعوت دی میں نے
معزرت کرلی اس بہن سے جب میں نے کچھ بھی نہیں لیا تو اس کی آنکھوں میں آنسوں تھے
اللہ تعالیٰ تمام بہنوں کے نصیب اچھے کرے آمین
اور حقیقت میں مجھے ذہنی سکون ملا
پی ایچ ایل فاسٹ سروسز لاہور گجرانوالہ سیالکوٹ راولپنڈی اسلام اباد فیصل اباد سرگودھا ساہیوال عارف والا بورے والا وہاڑی میاں چنوں ملتان بہاولپور اور کراچی میں دستیاب ہے
03415569289

یہ پوسٹ اگر میری لاہور والی بیگم کے پاس پہنچ رہی ہے تو برائے مہربانی کمنٹ کرے 😂اج اتوار تھی کام سے چھٹی تھی تو میں نے کہ...
01/11/2026

یہ پوسٹ اگر میری لاہور والی بیگم کے پاس پہنچ رہی ہے تو برائے مہربانی کمنٹ کرے 😂
اج اتوار تھی کام سے چھٹی تھی تو میں نے کہا ایک عجیب سٹوری اپ سے شیئر کروں
کچھ دن پہلے جیسا کہ اپ کو پتہ ہے میری منگنی ہوئی ہے
کیسے کیسے لوگ ہیں میرے سسرال میں جا کر ان کو کہا کہ اس نے شادی کر کے اپنی ایک بیگم کو لاہور رکھا ہوا ہے
میں تو ان لوگوں کی سوچ پہ حیران ہوں کہ کچھ بھی کہہ دیتے ہیں
خیر میں نے اس کا اچھا بندوبست کیا وہ بھی اگے جا کے بتاتا ہوں
میری تقریبا تین مہینے پہلے رشتے کی بات ہوئی
میرا بڑا بھائی رہتا تھا پہلے میں نے اس کے لیے رشتہ ڈھونڈا اس کی منگنی کی اس کے بعد جب اپنی منگنی کرنے کی باری ائی تو
ہماری بات پکی ہوئی کو تقریبا تین مہینے ہو چکے تھے
میرے سسرال والوں کو کسی نے جا کے کہا کہ
اس نے منگنی کر کے دوسری بیگم کو لاہور رکھا ہوا ہے
وہ بھی شہنشاہ ادمی تھے انہوں نے کہا ایک اس نے لاہور رکھی ایک ہم دے رہے ہیں ایک اپ دے دیں
بعد میں مجھے اس بندے کا پتہ چلا تو میں نے اس کا اچھا خاصا استقبال کیا اور پولیس اسٹیشن میں اس کے خلاف ایک درخواست نائل کر دی
اس کی معافی تلافی کے بعد میں نے اس کو معاف کر دیا لیکن اس کو سبق مل گیا کہ ائندہ سے کسی سے پنگا نہیں لے گا
حالانکہ پہلے بھی ایک جگہ میرے رشتے کی بات ہوئی تھی تو وہاں پہ کسی نے جا کے پہلے ہی بتا دیا کہ یہ بندہ نشہ کرتا ہے اور غلط الزامات لگائے
پتہ نہیں لوگوں کو ملتا کیا ہے ان کو میری صحت دیکھ کر بھی نہیں پتہ چلتا کہ یہ نشئی ہے یا سادہ انسان ہے
خیر اپ بھائیوں کو ایک مشورہ ہے کوئی بھی شخص اس طرح جا کے اپ کے رشتہ داری میں کوئی کھچ مارتا ہے تو اس کے خلاف ایف ائی ار کروائیں یا کیس کرے تاکہ دوبارہ وہ کوشش بھی نہ کرے کیونکہ ابھی تو اپ کی باری ہے کل کو اپ کے بچوں کی بھی شادی ہونی ہے تو اس طرح کے لوگ جان بوجھ کر رشتہ پیش کرتے ہیں
تو رہی بات لاہور والی بیگم کی تو یہ وہ صاحب ہیں جن کے ساتھ میں پچھلے تین سال سے رہ رہا ہوں
اپنوں سے بڑھ کے میرا خیال کرتے ہیں اللہ تعالی ان کی لمبی زندگی عطا فرمائے اور ہمیشہ خوش رہیں
ان کا نام چوہدری منیر احمد ارائیں ہے اور ان کا تعلق خوشاب سے ہے ماشاءاللہ بہت اچھے ہیں میرا اپنے بچوں کی طرح خیال کرتے ہیں تو پچھلے تین سال سے ان کے پاس رہ رہا ہوں
باقی الحمدللہ لاہور میں اب اپ کو کہیں بھی کوئی کام ہو کوئی چیز منگوانی ہو بھیجنی ہو تو ہمارے ساتھ رابطہ کریں ہماری سروس لاہور گجرانوالہ سیالکوٹ راولپنڈی اسلام اباد فیصل اباد سرگودہ ساہیوال عارف والا بورے والا وہاڑی میاں چنو ملتان بہاولپور اور کراچی میں دستیاب ہے
03415569289

پاکستان میں 100 میں سے 90 پرسنٹ لوگ ایسے ہیں جو کہ کسی کو اچھا کام کرتا ہوا برداشت نہیں کرتے اور ہر چیز پر کیڑے نکالنے ش...
31/10/2026

پاکستان میں 100 میں سے 90 پرسنٹ لوگ ایسے ہیں جو کہ کسی کو اچھا کام کرتا ہوا برداشت نہیں کرتے اور ہر چیز پر کیڑے نکالنے شروع کر دیتے ہیں حالانکہ ان کا اس چیز سے کچھ لینا دینا نہیں ہوتا
میں نے خود اپنے کمنٹ پڑھے ہیں کہ لوگ ا کے گالیاں دے رہے ہوتے حالانکہ میں ان کو جانتا نہیں انہوں نے کام نہیں کروایا
اور اس ٹائم لاہور میں تقریبا 30 روپے پر کلومیٹر کا ریٹ چل رہا ہے ان ڈرائیو کا
لیکن لوگ ہمیں بھی ان ڈرائیو والا ریٹ ہی دینے کی کوشش کرتے ہیں حالانکہ ہم ان سے مختلف ہیں ہماری سپیشل سروس ہوتی ہے جس میں ٹائم بھی زیادہ لگتا ہے اور
دو طرفہ پٹرول بھی لگتا ہے
اور یہ بحث زیادہ تر وہ لوگ کرتے ہیں جن لوگوں کو ٹائم کی قیمت کا نہیں پتہ باقی الحمدللہ جو ہمارے پرماننٹ کلائنٹ ہیں ان کو ہماری اہمیت کا پتہ ہے اور ہمیں ان کی اہمیت کا پتہ ہے

لہذا تمام بھائیوں سے گزارش ہے ہمیں ان کے ساتھ کمپیئر نہ کریں جو لوگ ادھر لاہور میں رہتے ہیں یا جو یہاں کا ماحول جانتے ہیں ان کو خوب اندازہ ہوگا کہ یہاں پر ا کر چیز لے جانے میں کتنا ٹائم اور پیسہ لگتا ہے اور ہمارے تھرو منگوانے میں کتنا ٹائم اور پیسہ لگتا ہے
اور ہماری سروس صرف لاہور میں نہیں بلکہ لاہور گجرانوالہ سیالکوٹ راولپنڈی اسلام اباد فیصل اباد سرگودھا ساہیوال عارف والا بورے والا
میاں چنوں وہاڑی ملتان بہاولپور اور کراچی میں دستیاب ہے ہمارے ساتھ رابطہ کرنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ پر رابطہ کریں
03415569289

30/10/2026

Just chill

خوشی میں دیا ہوا دکھ اور صحرا میں دیا ہوا پانی کا قطرہ انسان کو کبھی بھی نہیں بولتا بات یوں ہے کہ قربانی والی عید پر میں...
30/10/2026

خوشی میں دیا ہوا دکھ
اور صحرا میں دیا ہوا پانی کا قطرہ انسان کو کبھی بھی نہیں بولتا
بات یوں ہے کہ قربانی والی عید پر میں گھر نہیں گیا میں لاہور تھا
ان دنوں میرا کام تھوڑا ڈسٹرب تھا میرے پاس سیونگ نہیں تھی
اور میں پریشان تھا کہ گھر والوں کو خرچہ کیسے بھیجنا ہے
میں نے کسی کو نہیں کہا لیکن ایک اجنبی کی طرف سے میرے اکاؤنٹ میں 10 ہزار روپے اگئے
میں نے اس وقت فیس بک پر پوسٹ بھی کی تھی کہ میرے اکاؤنٹ میں کسی کے 10 ہزار روپے ائے ہیں اگر کسی کے ائے ہیں یا کسی کام کے لیے بھیجے ہیں تو میرے ساتھ ضرور رابطہ کریں
میرے ساتھ کسی نے بھی رابطہ نہیں کیا
اس بات کو تقریبا پانچ مہینے گزر گئے ہیں
جب کسی نے بھی رابطہ نہیں کیا تو وہ پیسے کی مجھے اشد ضرورت تھی میں نے استعمال کر لیے
فیس بک پر میں نے پوسٹ لگائی تھی تو بہت سارے لوگوں نے ا کے ان باکس میں پوچھنے کی کوشش کی کتنے پیسے ہیں کس نام سے ائے ہیں پھر خود سے ہی اندازے لگانے شروع کر دیے کسی طریقے پیسے لے لیے جائیں
میں نے یہی شرط رکھی تھی بھیجنے والے کا نام اور اماؤنٹ بتائیں اور اپنے واپس لے لیں
خیر کسی کی کو بھی نہیں پتہ تھا نہ ہی کسی نے بتایا نہ میں نے کسی کو واپس کیے میں نے عید پر اپنے گھر پہ خرچ کر لیے
اج اس بات کو تقریبا پانچ مہینے گزر گئے ہیں
میرا ایک کلائنٹ ملتان سے ہے جو کہ سعودیہ میں جاب کرتا ہے
کل اس کا مجھے ارڈر ایا تو مجھے پہلے سے ہی کچھ اندازہ تھا کہ
ان بھائی صاحب کے علاوہ مجھے کوئی بھی نہیں بھیج سکتا
کیونکہ انہوں نے مجھے جب بھی ارڈر دیا ہے تو مجھے ایکسٹرا ہی میرے مانگنے کے علاوہ دیے ہیں پیسے
اور یہ کسٹمر اپنی خوشی سے دیتا ہے نہ کہ اس کو میں فورس کرتا ہوں
تو میں نے ان سے پوچھا کہ عید پر میرے اکاؤنٹ میں 10 ہزار روپے ائے تھے کیا وہ اپ نے بھیجے تھے
انہوں نے میرا میسج اگنور کر دیا اور مجھے بتایا نہیں اور اگے سے لکھا کہ مجھے نہیں پتہ
پھر میں نے ان کو بتایا کہ جس اکاؤنٹ سے اپ پیمنٹ بھیجتے رہے ہیں شاید اسی نام سے ائے ہیں تو پھر انہوں نے مجھے
ان پیسوں کی رسید بھیجی
اور میرا اندازہ ٹھیک ہی نکلا میں نے ان کو پوچھا کہ اپ نے بتایا کیوں نہیں
انہوں نے بولا کہ شاید مجھے ایسا لگ رہا تھا کہ اپ مشکل میں ہیں اور میں نے اللہ کی رضا کے لیے اپ کو وہ پیسے بھیجے تھے
تو اس میں بتانا ضروری نہیں تھا اپ کو ضرورت تھی اپ نے استعمال کر لیا مجھے بہت خوشی ہوئی
یقین کریں حقیقت میں ہی میں اس وقت بہت پریشان تھا
اب کچھ لوگ مجھے یہاں پہ ا کے بکھاری بھی کہیں گے غلط کمنٹ بھی کریں گے مجھے ان کی ذرا بھی پرواہ نہیں ہے
میں محنت کرتا ہوں اللہ تعالی دیکھ رہا ہے میں نے اللہ جانتا ہے اج تک کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں کی
باقی جو میں سروس دیتا ہوں اپنی سروس کے حساب سے پیسے لیتا ہوں
کچھ لوگ مجھے ان لائن کمپنیاں جیسا کہ ان ڈرائیو وغیرہ کے ساتھ کمپیئر کرنا شروع کر دیتے ہیں
ان کو یہ اندازہ نہیں ہوتا کہ ان ڈرائیو اور ہم میں فرق کیا ہے
ہم جو سروس دیتے ہیں وہ بندہ صرف اپ کے لیے ہی سروس دیتا ہے نہ کہ کوئی اور کام بھی ساتھ کرتا ہے
اور ہم اپنے خرچے کمپنی کے خرچے سارا کچھ اسی چیز سے نکالنا ہے نہ کہ اپنی جیب سے
اگر کوئی شخص اپ کو ایمانداری کے ساتھ کام کرتا ہوا اچھا نہیں لگتا تو میں اپ کو کچھ نہیں کہہ سکتا
باقی اپ اگر ہماری سروس حاصل کرنا چاہتے ہیں تو
لاہور
گجرانوالہ
سیالکوٹ
راولپنڈی
اسلام اباد
فیصل اباد
سرگودہ
ساہیوال
عارف والا
بورے والا
میاں چنوں
ملتان
بہاولپور
اور کراچی میں دستیاب ہے
ہمارے ساتھ رابطہ کرنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ پر رابطہ کریں شکریہ
03415569289

سب بھائی اپنی راے کا اظہار کریں غلطی کس کی میرے خیال میں  بجلی کی
30/10/2026

سب بھائی اپنی راے کا اظہار کریں غلطی کس کی
میرے خیال میں بجلی کی

کسٹمر کا اعتماد ہی ہماری جیت ہے پی ایچ اے الفاظ سروسز کا اج کا پہلا ارڈر عسکری 11 سے ایک پارسل ریسیو کیا اور فیصل ٹاؤن م...
28/10/2026

کسٹمر کا اعتماد ہی ہماری جیت ہے پی ایچ اے الفاظ سروسز کا اج کا پہلا ارڈر عسکری 11 سے ایک پارسل ریسیو کیا اور فیصل ٹاؤن میں ڈیلیور کیا ارڈر کمپلیٹ
پی ایچ ایل فاسٹ سروسز کی سروس لاہور گجرانوالہ سیالکوٹ راولپنڈی اسلام اباد فیصل اباد سرگودہ ساہیوال عارف والا بورے والا وہاڑی میاں چنوں ملتان بہاولپور اور کراچی میں دستیاب ہے
03415569289

الحمدللہ لوگوں کا بھروسہ میری کامیابی کا راز ہے تو کسی کا بھروسہ جیتنا اتنا اسان نہیں ہوتا میں نے صرف لاہور میں نہیں پور...
28/10/2026

الحمدللہ لوگوں کا بھروسہ میری کامیابی کا راز ہے تو کسی کا بھروسہ جیتنا اتنا اسان نہیں ہوتا
میں نے صرف لاہور میں نہیں پوری دنیا میں راج کرنا ہے انشاءاللہ میری کمپنی پوری دنیا میں کام کرے گی یہ تو اب شروعات ہے ایک بائیک رائڈر سے کمپنی تک پہنچ گیا ہوں تو انشاءاللہ نیشنل سے انٹرنیشنل تک بھی پہنچ جاؤں گا
اب تک ہماری سروس پاکستان کے 15 شہروں تک پہنچ چکی ہے
لاہور گجرانوالہ سیالکوٹ راولپنڈی اسلام اباد فیصل اباد سرگودہ ساہیوال عارف والا بورے والا وہاڑی میاں چنوں ملتان بہاولپور اور کراچی
کسی بھی شہر میں سروس چاہیے تو ابھی واٹس ایپ پر کلک کریں اور ا جائیں ہمارے ساتھ
03415569289

Address

Chak No 289 Eb
Burewala
61010

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Prince Hameed Lucky posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Prince Hameed Lucky:

Shortcuts

Share

Nearby government services