Jhumra Cockroach Party

Jhumra Cockroach Party prefer not to say

مختلف ذرائع کے مطابق پاکستان میں آئین کی 28ویں ترمیم کا مجوزہ مسودہ جلد پارلیمنٹ میں پیش کیا جا سکتا ہے۔ اہم نکات کے مطا...
19/08/2026

مختلف ذرائع کے مطابق پاکستان میں آئین کی 28ویں ترمیم کا مجوزہ مسودہ جلد پارلیمنٹ میں پیش کیا جا سکتا ہے۔ اہم نکات کے مطابق صوبوں کی حدود دوبارہ ترتیب دے کر پاکستان کو 18 صوبوں اور کئی وفاقی علاقوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ پارلیمانی نظام کی بجائے براہ راست منتخب صدر والا مضبوط صدارتی نظام متعارف کرایا جائے گا، جس میں صدر وفاقی حکومت کا سربراہ ہوگا اور قومی سلامتی و خارجہ پالیسی پر اختیار رکھے گا۔ تمام صوبائی وزرائے اعلیٰ خود بخود وفاقی کابینہ کے رکن بنیں گے؛ گورنر براہ راست منتخب ہوں گے اور وزیر اعلیٰ کو ناقص کارکردگی پر صدر کی منظوری سے برطرف کر سکیں گے۔ مقامی حکومتوں کو مضبوط کیا جائے گا: ہر ضلع میں براہ راست منتخب میئر کو اختیارات دیے جائیں گے، پولیس اور ڈی پی او میئر کے تحت ہوں گے، ترقیاتی فنڈز براہ راست لوکل گورنمنٹ کو ملیں گے اور تحصیل/یونین کونسل کو آئینی تحفظ دیا جائے گا۔

جشن عید میلاد النبی
14/08/2026

جشن عید میلاد النبی

پاکستان سے محبت کرین یہ تو ہم سب ہیں
14/08/2026

پاکستان سے محبت کرین یہ تو ہم سب ہیں

اہلیان جھمرہ کو جشن آزادی مبارک
13/08/2026

اہلیان جھمرہ کو جشن آزادی مبارک

اچھا برا مت ماننے گا
13/08/2026

اچھا برا مت ماننے گا

جمھرہ کے صحافی بھائیوں سے گزارش ہے سرکاری ملازمین کی خوشامد میں تھوڑا( ہتھ ہولا )رکھیں
13/08/2026

جمھرہ کے صحافی بھائیوں سے گزارش ہے سرکاری ملازمین کی خوشامد میں تھوڑا( ہتھ ہولا )رکھیں

جھمرہ کاکروچ پارٹی اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے
13/08/2026

جھمرہ کاکروچ پارٹی اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے

سرکاری افسروں کی خوشامد کرنا چھوڑ دیں
12/08/2026

سرکاری افسروں کی خوشامد کرنا چھوڑ دیں

✈️آج سے ٹھیک 16 برس قبل، 28 جولائی 2010 کی صبح، ایئر بلیو کی پرواز 202 کراچی سے اسلام آباد کے لیئے روانہ ھوئی۔ یہ ایک مع...
01/08/2026

✈️آج سے ٹھیک 16 برس قبل، 28 جولائی 2010 کی صبح، ایئر بلیو کی پرواز 202 کراچی سے اسلام آباد کے لیئے روانہ ھوئی۔ یہ ایک معمول کی اندرونِ ملک پرواز ھونی چاہیئے تھی۔ معمول کی سہی، لیکن یہ پرواز معمولی نہیں تھی۔ اپنی منزل سے صرف چند لمحے دور، ایئربس اے 321 طیارہ مارگلہ کی پہاڑیوں سے جا ٹکرایا اور 152 افراد کی زندگیوں کے چراغ گل کر گیا۔
#
قابلِ غور بات یہ ھے کہ جہاز میں کوئی فنی خرابی بھی نہیں تھی۔ اس کے سبھی آلات بالکل درست کام کر رھے تھے، تو پھر ایسا کیا ھوا کہ یہ ائرپورٹ کے رن وے پر اترنے کی بجائے 15 کلومیٹر دور اس وادی میں کیسے آن پہنچا؟

اس سوال کا جواب حاصل کرنے کے لیئے اس پرواز کا شروع سے جائزہ لینا ھو گا۔

طیارے نے کراچی کے ھوائی اڈے سے صبح سات بج کر 51 منٹ پر اڑان بھری۔ اس میں 146 مسافر اور عملے کے چھ ارکان سوار تھے۔

اس جہاز کو تجربہ کار کپتان پرویز اقبال چوہدری چلا رھے تھے جب کہ ان کے ساتھ معاون ھواباز منتجب احمد تھے۔ حادثے کی تفصیلی رپورٹ میں یہ لکھا ھے کہ کپتان کراچی سے اسلام آباد کا سارا راستہ اپنے جونیئر کو جھاڑ پلاتے رھے، ان کی پر غصہ کرتے رھے اور پوری پرواز کے دوران ایک گھنٹے تک غصہ بھرے لہجے میں ان کو لیکچر دیتے رھے۔

رپورٹ کے مطابق اس سے کاک پٹ میں ایک ’تناؤ بھرا اور غیر موزوں ماحول‘ پیدا ھو گیا۔ فرسٹ آفیسر ڈانٹ ڈپٹ کی وجہ سے ’اعتماد سے محروم‘ ھو کر کپتان کی ضوابط کی خلاف ورزی اور غلطی کی بروقت نشان دھی نہ کر سکے۔

اسلام آباد کے ھوائی اڈے پر اترنا آسان نہیں تھا۔ ایئرپورٹ کے قریب ھی پہاڑ ہیں، اس لیئے یہاں اترنے کا ایک مقرر کردہ مخصوص طریقہ کار ھے۔ پہلے پائلٹ کو آلات کی مدد سے رن وے نمبر 30 پر آنا ھوتا ھے، اس کے بعد خود اپنی آنکھوں سے دیکھتے ھوئے رن وے نمبر 12 پر اترنا ھوتا ھے۔

اس دوران ھوائیں جہاز کو کم از کم 2,510 فٹ بلندی پر اور آٹھ کلومیٹر کے محفوظ دائرے میں رہنا ھوتا ھے تاکہ پہاڑوں سے دور رہا جائے۔

مگر کپتان چوہدری نے خطرناک راہ اپنائی۔ انہوں نے خراب موسم، بادلوں اور کم حدِ نگاہ کے باوجود آلات کے بغیر خود ھی رن وے نمبر 12 پر جہاز کو لینڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

کپتان نے کنٹرول ٹاور سے بار بار دائیں جانب سے مڑنے کی اجازت مانگی جو مسترد ھوتی رھی۔ اس نے جہاز کو غیر محفوظ راستے پر ڈال دیا جو کہ مارگلہ کے پہاڑوں کے قریب جا رہا تھا۔ یہ راستہ محفوظ فضائی زون سے باہر تھا جو کہ مارگلہ پہاڑوں کے اندر جا رہا تھا۔

وہ طیارے کو مقررہ بلندی سے نیچے غیر محفوظ بلندی تک لے آیا، جب کنٹرولر نے خبردار کیا، تو کپتان نے کوئی نوٹس نہ لیا کہ کنٹرول ٹاور، ’جو وہ کہتا ھے، کہتا رھے۔‘

آخری 70 سیکنڈ

یہ طیارہ جدید حفاظتی نظام سے لیس تھا، جو زمین سے ٹکراؤ سے بچاتا ھے۔ یہ نظام بالکل درست کام کر رہا تھا۔

حادثے سے 70 سیکنڈ قبل پہلی وارننگ آئی TERRAIN AHEAD یعنی آگے زمین ھے۔

اگلے ایک منٹ میں، سسٹم نے21 بار خبردار کیا، جن میں 15 بار ’پُل اپ‘ یعنی جہاز کو اوپر اٹھانے کی ہنگامی کال شامل تھی۔

اب فرسٹ آفیسر کو بھی خطرے کا اندازہ ھو چکا تھا ۔ وہ بار بار کپتان کو خبردار کرتا رہا:

’سر، سامنے پہاڑ ھے، بائیں مڑیں۔‘

’سر، زمین قریب آ رھی ھے۔‘

’سر، اوپر اٹھیں، بائیں مڑیں۔‘

اور آخر میں: ’سر ھم نیچے جا رھے ہیں۔۔۔‘

مگر اس وقت تک پانی سر سے گزر چکا تھا اور کپتان کے بھی ہاتھ پاؤں پھول چکے تھے، جب اس نے بائیں مڑنے کی کوشش کی، تو غلطی کر بیٹھا۔ اس نے ناب گھمائی، لیکن اسے کھینچ کر فعال نہ کیا۔ نتیجہ یہ نکلا کہ طیارہ بائیں مڑنے کی بجائے دائیں جانب یعنی سیدھا مارگلہ پہاڑ کی طرف گھوم گیا۔

کپتان حیرت سے چیخا، ’یہ بائیں کیوں نہیں مڑ رہا ؟‘

عام طور پر ایسے موقع پر فرسٹ آفیسر کنٹرول سنبھال لیتا ھے، مگر اسے کپتان نے پہلے ھی اتنا دبا لیا تھا کہ وہ بروقت عمل کرنے میں ناکام رہا اور اس سارے واقعہ میں صرف تماشائی بن کر رہ گیا۔

آخر کار نو بج کر 41 منٹ پر ایئر بلیو کی پرواز 202 مارگلہ کے پہاڑوں سے جا ٹکرائی۔ عملے اور مسافروں میں سے کوئی زندہ نہیں بچا۔

وادی میں جگہ جگہ جہاز کے ٹکڑے جلتے رھے اور بعض جگہوں پر جھاڑیوں کو بھی آگ لگ گئی۔ اس کے بعد سے اگلے کئی دن تک اس وادی میں جہاز کے ملبے کے ٹکڑے، مسافروں کی ڈیڈ باڈیز، مسافروں کا سامان، سوٹ کیسوں سے گرنے والے کپڑے اور دوسری چیزیں بکھری ھوئی ملتی رھیں۔

ھوائی کمپنی نے حادثے کے مقام سے تھوڑی دور اسلام آباد کی دامنِ کوہ سڑک پر ان شہیدوں کی ایک یادگار بنا دی ھے، جس میں حادثے کا شکار ھونے والے 110 مردوں، 29 خواتین اور سات بچوں کے نام درج ہیں۔

تحقیقاتی رپورٹ میں یہ بات واضح ھے کہ یہ حادثہ فنی خرابی کی وجہ سے نہیں ھوا، بلکہ خالص انسانی غفلت، غلطی ، ضد اور عملے کے آپس میں رابطے کے فقدان کا نتیجہ تھا، جس نے ایئر بلو کی پرواز 202 کو اس وادی میں تباھی سے دوچار کرکے 152 خاندانوں کو ایسے زخم دے دیئے جو کبھی نہیں بھریں گے۔
( ماضی کے المناک حادثات میں سے ایک واقعہ)
😭 ✈️ 😥

بارشوں کا موسم ہے قبرستان کا چکر لگانا ہر مسلمان پر فرض ہے۔             #نلےوالا    #گیدڑی  #جھمرہ
25/07/2026

بارشوں کا موسم ہے قبرستان کا چکر لگانا ہر مسلمان پر فرض ہے۔
#نلےوالا #گیدڑی #جھمرہ

Address

Town Hall Jhumra City
Chak Jhumra

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jhumra Cockroach Party posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share


Other Political Parties in Chak Jhumra

Show All