Discover Khokhar Zer

Discover Khokhar Zer

Share

کھوکھرزیر کی خوبصورتی کو دنیا میں روشناس کرنے لیے کوشا?

چکوال کے خوبصورت گائوں کھوکھرزیر کی خوبصورتی اور روایت و ثقافت کو دنیا بھر میں پھیلانا ہی اس پیج کا اولین مقصد ہے ۔

21/07/2025

کھوکھرزیر کی خوبصورتی کو پروموٹ کرنے کا مطلب ھے کہ ان دلکش نظاروں کی کوکھ میں جنم لینے والے لوگ بھی اسی طرح خوبصورت ھیں جس طرح یہ جھرنے یہ واٹر فالز یہ آبشاریں یہ چشمے یہ بہتے پانی,اس خوبصورتی کو شیئر کرنے کا مطلب یہ بھی ھے کہ لوگوں کو ارباب اختیار کو یہ بھی باور کروانا ھے کہ کتنی حسین وادیاں اور دلکش نظارے ان کی غفلت عدم توجہی اور لاپرواہی کا منہ بولتا ثبوت ہیں , میں ذاتی طور پر ھر اس بھائی اور بیٹے کی کوشش کو داد دیتا ھوں جو اپنی مٹی اور اپنے لوگوں کی بہتری اور مفاد کےلیے کام کرتا ہو, لہذا اپنے کھوکھرزیر کو خوبصورت بنایئں اپنی خوبصورت سوچ سے خوبصورت آواز سے خوبصورت انداز سے خوبصورت اداؤں سے مثبت اپروچ سے, کیوں کہ ھمارے آباؤاجدادنے اس دھرتی پر بہت دکھ سہے ہیں. (ماسٹرنصیر الدین)

24/07/2024
01/03/2024

الوداع چاچا اچھو 💌
ایک ہی صحن میں ہم پل کر جوان ہوئے، اکٹھے پڑھا تو نہیں لیکن مل کر خوب کھیلے ، آج سے تیس پینتیس سال پہلے جب کرکٹ ایک جنون تھا، بلکہ ہمارے خون میں شامل تھا، گرائونڈ کا کچھ فرق نہیں پڑتا تھا بس چند لڑکے اکٹھے ہوئے نہیں کہ کرکٹ شروع، یہ شوق بڑھتا ہی چلا گیا ، محلے میں حلوے گوشت کے میچوں سے نکل کر ہم دوسری ٹیموں سے میچ بھی کھیلے لیکن جو میچ چاچا اچھو سے محلے میں ہوتا تھا اس کا الگ ہی جوش تھا، الگ ہی چارم تھا، چاچا اچھو کرکٹ کھیلے اور بغیر حلوے کے میچ ہو یہ کم ہی ہوتا تھا، یہاں تک کہ مزاج کے خلاف ٹرافیوں کا سلسلہ بھی چلا۔ چاچا اچھو نے کرکٹ کھیلی تو خوب کھیلی، دوستوں کا دوست، اپنی تفریح طبع اور خوبیوں سے خوب محبت سمیٹی۔ ہماری عمروں میں دس بارہ سال سے زیادہ کا فرق نہیں تھا، پتہ ہی نہیں چلتا تھا کہ اصل میں ہمارا رشتہ ہے کیا؟ دوست بھی اور چاچا بھتیجا بھی۔ چاچا اچھو نے خوشیاں بھی بکھیریں لیکن زندگی نے تکلیفیں بھی دیں اور چاچا اچھو نے بظاہر جواں مردی سے ان سب کا مقابلہ کیا ۔ چاچا اچھو نے ٹانگ کی تکلیف بہت عرصہ جھیلی اور بالآخر اپنی ٹانگ سے محروم ہونا پڑا لیکن پھر بھی بیماریوں نے چاچا اچھو کی جان نہ چھوڑی اور یرقان جیسا موذی مرض چاچا اچھو کی ابدی جدائی کا سبب بنا، بے شک سب نے اس دنیا سے جانا ہے اور ہر کسی کا ایک وقت مقرر ہے ۔ چاچا اچھو اپنی اچھی یادوں کے ساتھ ہم سے رخصت ہوچکا ہے ، ہم چاچا اچھو کی مغفرت و بخشش کے لیے دعا گو ہیں، مجھے یقین ہے کہ آپ بھی چاچا اچھو کے لیے دعا کریں گے اور بھولیں گے نہیں۔ الوداع چاچا اچھو 😓
از، فیصل شہزاد ملک

05/11/2023

گھر سے میں کھینچ کے لاتا ہوں سڑک تک خود کو
پھر جدھر لے کے چلی جائے سڑک، جاتا ہوں!!
عمیر نجمی
فوٹو:: عاقب شہزاد

30/10/2023

کھوکھرزیر ڈیم کی لاجواب لوکیشن
📸
فوٹو: استاد جمیل اختر کریالہ، چکوال

29/10/2023

کھوکھرزیر کا جغرافیہ
Khokhar Zer, Chakwal

26/10/2023

آج نمل یونیورسٹی اسلام آباد میں کھوکھرزیر سے تعلق رکھنے والے ملک کاشف اعوان کو کتاب چین شناسی میں "چینی شاہراہیں اور جنوبی ایشیاء" کے موضوع پر تفصیلی آرٹیکل لکھنے پر تعریفی سند پیش کی گئی۔ پروفیسر فتح محمد ملک اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

29/06/2023

ڈسکور کھوکھرزیر کی پوری ٹیم کی جانب سے تمام دوست احباب اور اہل پاکستان کو عید الضحیٰ بہت بہت مبارک ہو، اللہ پاک ہمارے پیارے پاکستان کی خیر فرمائے آمین 💕

27/06/2023

لوگ صرف خود کے سگے ہوتے ہیں، ذرا سی غلطی یا غلط فہمی کی دیر ہے آپ کی بھلائی کو خلوص سمیت آپ کے منہ پر مار دیا جائے گا ۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Chakwal?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address


Chakwal