ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے تحصیل چوآ سیدن شاہ کے دورہ کے دوران نئے تعمیر ہونے والے فیملی پارک کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے پارک میں واکنگ ٹریک، جھولوں اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر چوآ سیدن شاہ محمد اقبال کی خصوصی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے منصوبے شہریوں کو بہتر تفریحی ماحول فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
Deputy Commissioner Chakwal
Official page of Deputy Commissioner Chakwal
03/06/2026
اسسٹنٹ کمشنر کلر کہار ڈاکٹر تزئین ظفر نے “ون ڈے ون ویلج” مہم کے تحت گاؤں چھوئی ملوٹ کا دورہ کیا گیا جہاں صفائی کی صورتحال میں بہتری کی ضرورت محسوس کی گئی۔ متعلقہ آر ڈبلیو ایم سی حکام کو فوری اصلاحی اقدامات کی ہدایات جاری کی گئیں۔
اس کے علاوہ اے آر سی کا دورہ کیا گیا جہاں انچارج کو شہریوں کی بہتر سہولت کاری یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔ مین کلر کہار چوک میں مختلف تنوروں کی انسپیکشن بھی کی گئی جہاں قیمتوں اور وزن کا جائزہ لیا گیا۔
بعد ازاں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول بوائز کلر کہار کے امتحانی مرکز کا دورہ کیا گیا جہاں امتحانی عمل پُرامن اور منظم انداز میں جاری پایا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے صبح کے اوقات میں دفتر میں عوامی مسائل بھی سنے اور متعلقہ افسران کو ان کے حل کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔
بعد ازاں “اپنا کھیت اپنا روزگار” پروگرام کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا جس میں اہل امیدواروں کی فائنلائزیشن اور دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا۔
03/06/2026
ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے تحصیل چوآ سیدن شاہ کے دورے پر شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی، شہری ماحول اور عمومی انتظامات کا جائزہ لیا۔ متعلقہ عملے کو ہدایت جاری کی گئی کہ صفائی اور خوبصورتی کے اقدامات کو مزید مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر ماحول میسر آ سکے۔
03/06/2026
اسسٹنٹ کمشنر چکوال ڈاکٹر ارسلان سکندر نے یونین کونسل 3 اور یونین کونسل 5 میں ستھرا پنجاب صفائی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ بعض مقامات پر ڈرین صفائی کے بعد ویسٹ بروقت کلیئر نہ ہونے کا مشاہدہ کیا گیا جس پر آر ڈبلیو ایم سی حکام کو فوری کارروائی اور صفائی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
بعد ازاں ہمسفر راجپوت ٹریولز کا دورہ کیا گیا جہاں دو گاڑیاں کرایہ نامے کے بغیر پائی گئیں۔ متعلقہ گاڑیوں کی تفصیلات کارروائی کے لیے ڈی او ٹریفک کو بھجوا دی گئیں جبکہ صفائی کے انتظامات تسلی بخش پائے گئے۔
اس کے علاوہ شہر میں انسدادِ تجاوزات سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ سستا ریڑھی بازار اور رئیس خانہ روڈ پر تجاوزات کی نشاندہی پر متعلقہ اداروں کو فوری کارروائی اور تجاوزات کے خاتمے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے تحصیل چوآ سیدن شاہ کا دورہ کرتے ہوئے مختلف طبی مراکز کا معائنہ کیا۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں صفائی، ڈاکٹرز و عملے کی حاضری، ہیلپ ڈیسک اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ مریضوں سے حاصل کیے گئے فیڈ بیک کو مجموعی طور پر تسلی بخش قرار دیا گیا۔ دورے کے دوران ڈسپنسری میں ادویات کے سٹاک رجسٹر کی مینٹیننس میں غفلت کا مشاہدہ کیا گیا جس پر متعلقہ عملے کو ریکارڈ فوری طور پر اپڈیٹ اور مکمل رکھنے کی سخت ہدایات جاری کی گئیں۔
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے مریم نواز ہیلتھ کلینک رتوچھہ کا دورہ کیا، جہاں عملے کی حاضری، طبی سہولیات اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ لیا گیا۔ مریضوں نے فراہم کردہ طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ یہاں بھی ادویات کے سٹاک رجسٹر کی مینٹیننس میں بہتری کی ضرورت محسوس کی گئی جس پر متعلقہ حکام کو ریکارڈ درست اور مکمل رکھنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
03/06/2026
حکومتِ پنجاب کی جانب سے کاروباری مراکز اور دکانوں کی بندش کے اوقات کار سے متعلق نئی ٹائمنگز نوٹیفائی کر دی گئی ہیں۔ تمام دکاندار حضرات اور شہریوں کی سہولت و آگاہی کیلئے نوٹیفکیشن پوسٹ کیا جا رہا ہے تاکہ مقرر کردہ اوقات کار پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔
03/06/2026
اسسٹنٹ کمشنر لاوا ثناء ندیم نے صبح کے اوقات میں دفتر میں عوامی مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو ان کے فوری حل کے لیے ہدایات جاری کیں۔
بعد ازاں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول لاوا کے امتحانی مرکز کا دورہ کیا، جہاں شام کی شفٹ میں پیپرزپُرامن ماحول میں جاری تھے۔ امتحانی انتظامات تسلی بخش پائے گئے۔
اس کے علاوہ آر ایچ سی لاوا کا دورہ کیا گیا جہاں عملے کی حاضری اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ بعض انتظامی اور ڈیوٹی امور میں بہتری کی ضرورت محسوس کی گئی جس پر متعلقہ حکام کو فوری اقدامات کی ہدایات جاری کی گئیں۔
بعد ازاں بن عائشہ والی لاوا میں صفائی سرگرمیوں کا معائنہ کیا گیا جہاں بعض مقامات پر ملبہ موجود تھا۔ متعلقہ سپروائزر کو فوری صفائی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی۔
03/06/2026
اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ سلیمان منشاء کی زیرِ صدارت “اپنا کھیت اپنا روزگار” پروگرام کے حوالے سے سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں درخواستوں اور دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا۔
بعد ازاں مین بازار تلہ گنگ کا دورہ کیا گیا جہاں جاری ترقیاتی سکیم کے کام، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کی دستیابی کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر عارضی تجاوزات کو بھی ہٹایا گیا جبکہ متعلقہ دکانداروں کو سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
03/06/2026
ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ستھرا پنجاب کے سپروائزرز میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔
خصوصی طور پر مشکل اور حساس علاقوں میں بہترین صفائی انتظامات اور بروقت ویسٹ ڈسپوزل یقینی بنانے پر سپروائزرز کی خدمات کو سراہا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عید کے دنوں میں شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے میں صفائی عملے اور سپروائزرز کی محنت قابلِ تحسین ہے۔
02/06/2026
اسسٹنٹ کمشنر کلر کہار ڈاکٹر تزئین ظفر نےگورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول کلر کہار اور فوجی فاؤنڈیشن سکول کلر کہار کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا جہاں جاری امتحانات کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ تمام انتظامات تسلی بخش پائے گئے جبکہ امتحانی عمل پُرامن ماحول میں جاری تھا۔
قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر نے دفتر میں عوامی مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو ان کے فوری حل کے لیے ہدایات جاری کیں۔
بعد ازاں “اپنا کھیت اپنا روزگار” پروگرام کے حوالے سے تحصیل سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں درخواستوں اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Website
Address
Chakwal
48800
