JUI Mufti Mahmood Unit City Chaman

Directions

JUI Mufti Mahmood Unit City Chaman جمعیت علماء اسلام کی آواز — حق کی ترجمانی، عوام کی رہنمائی۔
منجانب ، جے یوآئی ڈسٹرکٹ چمن کوآرڈینیٹر
و یونٹ ناظم عمومی ، بلال احمد
03138825712

19/08/2026
06/08/2026
31/07/2026

JUI M***i Mahmood Unit City Chaman

اغوا کی شدید مذمت، مولوی حسین احمد کی فوری بازیابی کا مطالبہجمعیت علماء اسلام حلقہ مفتی محمود کے امیر مولانا محمد الیاس،...
28/07/2026

اغوا کی شدید مذمت، مولوی حسین احمد کی فوری بازیابی کا مطالبہ

جمعیت علماء اسلام حلقہ مفتی محمود کے امیر مولانا محمد الیاس، ناظمِ عمومی و ضلعی ڈیجیٹل میڈیا کوآرڈینیٹر بلال احمد اور دیگر کابینہ اراکین نے حلقہ مفتی محمود یونٹ کے نائب امیر مولوی حسین احمد کے مبینہ اغوا پر گہری تشویش اور شدید مذمت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے وفاقی و صوبائی حکومت، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لے کر مولوی حسین احمد کو بحفاظت بازیاب کیا جائے، اہلِ خانہ کو درست معلومات فراہم کی جائیں، اور اگر کسی فرد یا گروہ نے قانون شکنی کی ہے تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
JUI M***i Mahmood Unit City Chaman
Hafiz Hamdullah

جمعیت علماء اسلام ضلع چمن کے رہنما مولانا محمد الیاس صاحب نے پہلے کی طرح 2024 میں تحصیل سٹی کنوینر حافظ محمد ایوب صاحب ک...
27/07/2026

جمعیت علماء اسلام ضلع چمن کے رہنما مولانا محمد الیاس صاحب نے پہلے کی طرح 2024 میں تحصیل سٹی کنوینر حافظ محمد ایوب صاحب کے دستِ مبارک پر تجدیدِ عہدِ رکنیت کی۔

بعد ازاں اتفاقِ رائے سے انہیں حلقہ مفتی محمودؒ یونٹ کا امیر منتخب کیا گیا۔

مولانا محمد الیاس صاحب نے تجدیدِ عہد کے مطابق اپنی تنظیمی ذمہ داری کو پوری دیانت، اخلاص اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ نبھاتے ہوئے حلقے میں جماعتی سرگرمیوں کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا ہے۔ ان کی خدمات اور وابستگی جماعتی نظم و ضبط اور وفاداری کی بہترین مثال ہیں۔
جاری کردہ ، بلال احمد کوآرڈینیٹر جے یوآئی ڈیجیٹل میڈیا چمن
ناظم عمومی مفتی محمود رح یونٹ سٹی چمن
JUI M***i Mahmood Unit City Chaman
JUI Digital Media Cell District Chaman
Ayoub Khan
Wajad Khan

آج بمورخہ 10 جولائی 2026ء جمعیت علماء اسلام (مفتی محمود) یونٹ سٹی چمن کی مجلس عاملہ کا  اجلاس یونٹ امیر مولانا محمد الیا...
10/07/2026

آج بمورخہ 10 جولائی 2026ء

جمعیت علماء اسلام (مفتی محمود) یونٹ سٹی چمن کی مجلس عاملہ کا اجلاس یونٹ امیر مولانا محمد الیاس صاحب کی زیرِ صدارت بمقام بلال احمد مارکیٹ میں منعقد ہوا۔

اجلاس کا آغاز حافظ محیب اللہ نے تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا۔

اجلاس میں جمعیت علماء اسلام ضلع چمن کے چیئرمین و تحصیل سٹی جنرل سیکرٹری حاجی آمان اللہ اچکزئی نے خصوصی شرکت کی۔

اجلاس میں آئندہ مجلسِ عمومی کی تاریخ، مقام اور انتظامات کے تعین کے علاوہ تنظیمی امور اور جماعتی نظم و ضبط سے متعلق مختلف معاملات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع چمن چیئرمین حاجی آمان اللہ اچکزئی نے جماعت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، تنظیمی نظم کو دستور کے مطابق مؤثر انداز میں چلانے اور کارکنان کے درمیان باہمی رابطے کو مزید فعال بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ایک منظم، اصولی اور نظریاتی جماعت ہے، جس کی مضبوطی کارکنان کے اتحاد، نظم و ضبط اور مسلسل جدوجہد میں مضمر ہے۔ انہوں نے تمام ذمہ داران پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں دیانت داری، اخلاص اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں تاکہ جماعت کو مزید مستحکم اور فعال بنایا جا سکے۔

اراکین مجلس عاملہ نے ضلع چمن چیئرمین حاجی آمان اللہ اچکزئی کی اجلاس میں خصوصی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

بعد ازاں اجلاس کا اختتام مولوی عبید اللہ صاحب کی دعا سے ہوا۔

جاری کردہ ، جمعیت علماء اسلام
ڈیجیٹل میڈیا سیل مفتی محمود یونٹ سٹی چمن

JUI M***i Mahmood Unit City Chaman
JUI Digital Media Cell District Chaman
Bilal Ahmed

Address

College Road To Power House Road
Chaman

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JUI Mufti Mahmood Unit City Chaman posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share