Jamaat-e-Islami Charsadda Official

Directions

Jamaat-e-Islami Charsadda Official Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Jamaat-e-Islami Charsadda Official, Political Party, charsadda, Charsadda.
(3)

The largest Religious-political party of pakistan JI is straggling for a complete islamic Revolution in pakistan in all areas.JI has an honest visionary and Brave Leadership

ڈھیری زردا میں بڑی کارنر میٹنگ، 9 اکتوبر کے جلسۂ عام کی تیاریوں پر مشاورتیونین کونسل ڈھیری زردا میں سیف اللہ خان درانی ...
05/10/2026

ڈھیری زردا میں بڑی کارنر میٹنگ، 9 اکتوبر کے جلسۂ عام کی تیاریوں پر مشاورت

یونین کونسل ڈھیری زردا میں سیف اللہ خان درانی کے حجرہ میں 9 اکتوبر کے چارسدہ چوک جلسۂ عام کے سلسلے میں ایک بڑی کارنر میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں علاقے کے عوام اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیف اللہ خان درانی نے کہا کہ ڈھیری زردا کے عوام 9 اکتوبر کے چارسدہ چوک جلسۂ عام میں بھرپور شرکت کا ارادہ رکھتے ہیں اور ان شاء اللہ علاقے سے ہزاروں افراد جلسے میں شریک ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل، مہنگائی اور حکمرانی سے متعلق تحفظات پر سیاسی و عوامی سطح پر آواز اٹھانا ضروری ہے۔ ان کے مطابق جلسۂ عام عوام کو ایک دوسرے سے رابطے، اپنے مسائل کے اظہار اور سیاسی جدوجہد کے آئندہ لائحۂ عمل پر بات چیت کا موقع فراہم کرے گا۔
سیف اللہ خان درانی نے مزید کہا کہ ڈھیری زردا میں جلسۂ عام کے حوالے سے عوامی رابطے اور تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور مختلف علاقوں میں مشاورتی ملاقاتیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 9 اکتوبر کا اجتماع علاقے کے لوگوں کی شرکت اور ان کے سیاسی اظہار کا ایک اہم موقع ہوگا۔
اجلاس کے اختتام پر 9 اکتوبر کے چارسدہ چوک جلسۂ عام میں بھرپور شرکت کے حوالے سے شرکاء نے اپنے عزم کا اظہار کیا۔اجلاس پی کے 64کے جنرل سیکرٹری اکبر علی نے بھی خطاب کی

   ​پٹرولیم لیوی اور بھتہ ٹیکس کے خلاف 9 اکتوبر کو چارسدہ میں ہونے والے عظیم الشان جلسہ عام کی تیاریوں کے سلسلے میں جماع...
05/10/2026


​پٹرولیم لیوی اور بھتہ ٹیکس کے خلاف 9 اکتوبر کو چارسدہ میں ہونے والے عظیم الشان جلسہ عام کی تیاریوں کے سلسلے میں جماعت اسلامی پی کے 64، ویلج کونسل درگئی کا اجلاس منعقد ہوا۔
​اجلاس کے دوران ہارون خان نے کارکنان کو 9 اکتوبر کے جلسہ عام کی کامیابی کے حوالے سے اہم ہدایات اور ذمہ داریاں سونپیں۔
​اجلاس سے صدام حسین اور تصورنظر نے بھی خطاب کیا اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔
​یاد رہے کہ 9 اکتوبر کے جلسہ عام سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن خصوصی خطاب کریں گے۔

9 اکتوبر جلسۂ عام چارسدہ کے سلسلے میں یونین کونسل حصارہ یاسین زئی کے ذمہ داران کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے نوید خان، و...
05/10/2026

9 اکتوبر جلسۂ عام چارسدہ کے سلسلے میں یونین کونسل حصارہ یاسین زئی کے ذمہ داران کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے نوید خان، وی سی امیر امان اللہ اور جنرل سیکرٹری مدثر نے خطاب کرتے ہوئے پٹرول لیوی، مہنگائی اور بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف عوامی جدوجہد پر زور دیا۔
اجلاس میں 9 اکتوبر کو فاروق اعظم چوک چارسدہ میں ہونے والے جلسۂ عام کی تیاریوں اور بھرپور شرکت کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔
#چارسدہ

05/10/2026

محمد الیاس ایڈووکیٹ 9اکتوبر جلسہ عام کے حوالے سے پیغام

05/10/2026

محمد وقاص ایڈووکیٹ ہائی کورٹ 9اکتوبر جلسہ عام کے حوالے سے پیغام

امیر جماعت اسلامی تحصیل تنگی مولانا جمال الدین ویلج کونسل مرزا ڈھیر میں 9 اکتوبر جلسۂ عام کے حوالے سے کارنر میٹنگ سے خط...
05/10/2026

امیر جماعت اسلامی تحصیل تنگی مولانا جمال الدین ویلج کونسل مرزا ڈھیر میں 9 اکتوبر جلسۂ عام کے حوالے سے کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہے ہیں۔ اس موقع پر جے آئی یوتھ تحصیل تنگی کے صدر لعل شیر، خورشید انور، پروفیسر عبید اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
مولانا جمال الدین نے کہا کہ 9 اکتوبر کا جلسۂ عام مہنگائی، ظالمانہ ٹیکسوں اور پٹرولیم لیوی کے خلاف عوامی آواز ثابت ہوگا۔ انہوں نے کارکنان اور عوام سے اپیل کی کہ جلسے میں بھرپور شرکت کرکے چارسدہ سے تاریخی اجتماع کو کامیاب بنائیں۔

امیر جماعت اسلامی تحصیل تنگی مولانا جمال الدین ویلج کونسل ڈانگ، قلعہ گاؤں طوطکئی میں 9 اکتوبر جلسۂ عام کے حوالے سے کارن...
05/10/2026

امیر جماعت اسلامی تحصیل تنگی مولانا جمال الدین ویلج کونسل ڈانگ، قلعہ گاؤں طوطکئی میں 9 اکتوبر جلسۂ عام کے حوالے سے کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 9 اکتوبر کا جلسۂ عام مہنگائی، ظالمانہ ٹیکسوں اور پٹرولیم لیوی کے خلاف عوامی قوت کا مظہر ہوگا۔ عوام بھرپور شرکت کرکے بدل دو نظام کی جدوجہد کو کامیاب بنائیں۔

امیر جماعت اسلامی چارسدہ شاہ حسین ایڈووکیٹ نستہ میں عباس علی شاہ کے حجرے پر 9 اکتوبر جلسۂ عام کے حوالے سے کارنر میٹنگ س...
05/10/2026

امیر جماعت اسلامی چارسدہ شاہ حسین ایڈووکیٹ نستہ میں عباس علی شاہ کے حجرے پر 9 اکتوبر جلسۂ عام کے حوالے سے کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ارشد علی، عبد الرحمن، کاکی باچہ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
شاہ حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ 9 اکتوبر کا جلسۂ عام مہنگائی، ظالمانہ ٹیکسوں اور پٹرولیم لیوی کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جلسے میں بھرپور شرکت کرکے تبدیلی اور اسلامی انقلاب کی جدوجہد کو مضبوط بنائیں۔

امیر جماعت اسلامی چارسدہ شاہ حسین ایڈووکیٹ خانمائی، حجرہ مکمل شاہ مہنمد میں 9 اکتوبر جلسۂ عام کے سلسلے میں کارنر میٹنگ ...
05/10/2026

امیر جماعت اسلامی چارسدہ شاہ حسین ایڈووکیٹ خانمائی، حجرہ مکمل شاہ مہنمد میں 9 اکتوبر جلسۂ عام کے سلسلے میں کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہے ہیں۔ اس موقع پر پی کے 63 کے نائب امیر رساں خان، ویلج امیر انور علی، مولانا شیخ محمد زمان، مولانا طیب، نثار ناظم اور زیارت شاہ سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔
شاہ حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ 9 اکتوبر کا جلسۂ عام مہنگائی، ظالمانہ ٹیکسوں اور پٹرولیم لیوی کے خلاف عوامی آواز ثابت ہوگا۔ انہوں نے کارکنان اور عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ چارسدہ سے ہزاروں افراد جلسے میں شریک ہو کر تاریخ رقم کریں گے۔

05/10/2026

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چارسدہ کے صدر مجیب الرحمٰن ایڈووکیٹ 9اکتوبر جلسہ عام کے حوالے سے پیغام

Address

Charsadda
Charsadda

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamaat-e-Islami Charsadda Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share