05/10/2026
صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر چارسدہ، جناب فضل الرحیم مروت کی ہدایات پر آج مورخہ 05 اکتوبر 2026 کو ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شبقدر ذوالفقار خان نے ایس ڈی ای او میل شبقدر کے ہمراہ یوم اساتذہ کے موقع پر درجہ ذیل سکولز کا دورہ کیا۔
1. گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول رحمت اللہ خان کورونہ
2. گورنمنٹ پرائمری سکول رحمت اللہ خان کورونہ
3. گورنمنٹ شہید سیف اللہ درانی ہائی سکول شبقدر فورٹ
4. گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 2 شبقدر فورٹ
5. گورنمنٹ ہائی سکول حلیمزئی
اس موقع پر انہوں نے اساتذہ کرام میں تعریفی اسناد تقسیم کیں اور ان کی تعلیمی خدمات، طلباء کی بہتر تعلیم و تربیت اور تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔