08/10/2026
🚨 سریخ مروزئی دریا پر بڑا بند، زمینداروں کے لیے بڑی خوشخبری! 🌾
الحمدللہ! حاجی فضل شکور خان، سابق ناظم یو سی بٹگرام کاشف خان، میاں مشتاق خان کانگرا، جمشید خان (یو سی دوپورا صدر) اور شیر عالم خان کی کاوشوں سے سریخ مروزئی دریا پر بند کی تعمیر کا کام شروع ہوگیا۔🇧🇫🇧🇫💯
پانی کی سطح زیادہ ہونے کی وجہ سے پہلے کام ممکن نہیں تھا، اسی سلسلے میں حاجی فضل شکور خان کی جانب سے مشینری بھی بھجوائی گئی تھی۔ اب پانی کم ہونے کے بعد دریا میں بند کی تعمیر کا کام باقاعدہ شروع کر دیا گیا ہے۔🇧🇫🇧🇫👍
اس بند کی تعمیر سے حرکئی، نخقی، الہ دادخیل، کرکنی، کانگڑہ، کنڈرئی اور ملحقہ علاقوں کے زمینداروں کو آبپاشی کے پانی کی فراہمی میں مدد ملے گی۔ نہروں کی صفائی اور دریا کے پانی کا رخ نہروں کی طرف موڑنے میں بھی آسانی ہوگی۔
🌾 پانی آئے گا، زمینیں سیراب ہوں گی — علاقے کے زمینداروں کے لیے اہم پیش رفت!
#بٹگرام #آبپاشی #زمیندار #ترقی