Charsadda Police

Call Directions Contact the organization

Charsadda Police ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ
(1)

Charsadda Police | Official ✔️
Serving with Honor, Protecting with Pride
Public Safety • Crime Prevention • Official Updates
📞 Emergency: Dial 15
☎️ Charsadda Control Room: +92 91 9220072

09/10/2026
08/10/2026
*چارسدہ: سردریاب چیک پوسٹ پر منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، گاڑی سے 12 کلو 173 گرام چرس برآمد، ایک ملزم گرفتار* ⭕ ڈسٹرکٹ پ...
08/10/2026

*چارسدہ: سردریاب چیک پوسٹ پر منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، گاڑی سے 12 کلو 173 گرام چرس برآمد، ایک ملزم گرفتار*

⭕ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ رفعت اللہ خان (PSP) کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات کے خلاف مؤثر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

⭕ ڈی ایس پی سٹی نگاہ حسین خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ سٹی بسم اللہ جان اور انچارج چوکی سردریاب اعزاز خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

⭕ کارروائی کے دوران پولیس نے ایک ملزم محمد نثار ولد زرسید، سکنہ ثمر باغ پشاور کو گرفتار کرکے گاڑی سے 12 کلو 173 گرام چرس برآمد کرلی۔

⭕ گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جس کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

⭕ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

08/10/2026

چارسدہ: ڈی پی او رفعت اللہ خان (PSP) کا روزانہ کی بنیاد پر عوامی مسائل کی سماعت کا سلسلہ جاری، درجنوں شہریوں کی درخواستوں پر فوری کارروائی کے احکامات۔

*چارسدہ: ڈی پی او رفعت اللہ خان (PSP) کا روزانہ کی بنیاد پر عوامی مسائل کی سماعت کا سلسلہ جاری، درجنوں شہریوں کی درخواست...
08/10/2026

*چارسدہ: ڈی پی او رفعت اللہ خان (PSP) کا روزانہ کی بنیاد پر عوامی مسائل کی سماعت کا سلسلہ جاری، درجنوں شہریوں کی درخواستوں پر فوری کارروائی کے احکامات*

⭕ ضلعی پولیس سربراہ چارسدہ رفعت اللہ خان (PSP) نے روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کے مسائل سننے اور ان کی شکایات کے ازالے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آج بھی درجنوں شہریوں اور خواتین سے ملاقات کی۔

⭕ ڈی پی او چارسدہ نے شہریوں کی جانب سے پیش کی جانے والی درخواستوں اور شکایات کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہر معاملے پر قانون کے مطابق فوری کارروائی اور شہریوں کو عملی ریلیف فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

⭕ڈی پی او چارسدہ رفعت اللہ خان (PSP) نے افسران پر واضح کیا کہ عوام کی جانب سے پیش کی جانے والی ہر شکایت کو سنجیدگی سے لیا جائے اور درخواستوں کو غیر ضروری طور پر زیرِ التوا رکھنے سے گریز کیا جائے۔

⭕ ڈی پی او چارسدہ نے کہا کہ عوامی مسائل کی براہِ راست سماعت اور بروقت داد رسی پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ضروری ہے۔

⭕ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات پر ہونے والی کارروائی کو مقررہ وقت میں مکمل کرتے ہوئے انہیں قانون کے مطابق ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

*چارسدہ: ڈی پی او رفعت اللہ خان (PSP) کی اوپن ڈور پالیسی کے ثمرات، ڈی آر سی سٹی چارسدہ میں پانچ اہم تنازعات باہمی رضامند...
08/10/2026

*چارسدہ: ڈی پی او رفعت اللہ خان (PSP) کی اوپن ڈور پالیسی کے ثمرات، ڈی آر سی سٹی چارسدہ میں پانچ اہم تنازعات باہمی رضامندی سے حل*

⭕ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ رفعت اللہ خان (PSP) کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کو ان کے مسائل کے حل، داد رسی اور انصاف تک رسائی کے لیے مؤثر پلیٹ فارم فراہم کیا جا رہا ہے، جبکہ ڈی آر سی سٹی چارسدہ عوامی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

⭕ ڈی پی او چارسدہ نے اپنے دفتر کے دروازے عوام کے لیے کھلے رکھے ہیں، جہاں شہری اپنے مسائل براہِ راست پیش کر سکتے ہیں۔ شہریوں کے ایسے معاملات جن میں باہمی تنازعات، خاندانی اختلافات اور جائیداد و وراثت کے مسائل شامل ہوں، انہیں باہمی رضامندی اور افہام و تفہیم کے ذریعے حل کرنے کے لیے ڈی آر سی سٹی چارسدہ کو بھیجا جاتا ہے۔

⭕ چیئرمین ڈی آر سی سٹی چارسدہ میجر نعیم جان خان اور ان کی ٹیم شہریوں کے مسائل کو سن کر فریقین کے درمیان گفت و شنید اور باہمی رضامندی کے ذریعے قابلِ قبول حل تلاش کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہے۔

*⭕ آج ڈی آر سی سٹی چارسدہ میں پانچ اہم معاملات باہمی رضامندی سے حل کیے گئے* :

*1۔ چالیس سال بعد وراثتی حق کی واپسی*

⭕ ایک خاتون نے اپنی والدہ کی جائیداد میں اپنے وراثتی حق کے حصول کے لیے اپنے ماموں سے رجوع کیا۔ تقریباً چالیس سال سے زیرِ التوا معاملہ ڈی آر سی کی مسلسل کوششوں سے چند ہفتوں میں حل ہوا اور خاتون کو ان کا حق دلایا گیا۔

2 *۔ ماں کی وراثت، بہن کا حق*

⭕ ایک خاتون نے اپنی والدہ کی جائیداد میں اپنے حصے کے حصول کے لیے اپنے بھائی سے رجوع کیا۔ ڈی آر سی نے دونوں فریقین کا مؤقف سننے کے بعد باہمی رضامندی سے معاملہ حل کرایا، جس سے حق بھی محفوظ رہا اور خاندانی رشتہ بھی برقرار رہا۔

3 *۔ بیوہ کے رہائشی حق کا تحفظ*

⭕ شوہر کے انتقال کے بعد ایک بیوہ خاتون کو اپنے ہی گھر میں رہائش کے حوالے سے مشکلات کا سامنا تھا۔ ڈی آر سی کی کوششوں سے فریقین کے درمیان باہمی رضامندی پیدا ہوئی اور ایسا حل سامنے آیا جسے دونوں فریقین نے قبول کیا۔

4 *۔ دو بھائیوں کے درمیان وراثتی تنازع کا حل*

⭕ دو بھائیوں کے درمیان والد کی وراثتی رہائش گاہ اور اس کی تقسیم کا معاملہ عرصہ دراز سے اختلاف کا باعث بنا ہوا تھا۔ ڈی آر سی نے فریقین کے درمیان گفت و شنید کے ذریعے معاملہ حل کرایا اور دونوں بھائی باہمی رضامندی سے اپنے گھر روانہ ہوئے۔

5 *۔ کروڑوں روپے کی رقم کی واپسی*

⭕ ایک شہری نے کروڑوں روپے مالیت کی جائیداد خریدی، تاہم بعد ازاں پیدا ہونے والے مسئلے کے باعث جائیداد واپس کردی، لیکن رقم واپس نہ مل سکی۔ ڈی آر سی سٹی چارسدہ کے ممبران کی مسلسل کوششوں اور متعدد نشستوں کے بعد معاملہ حل ہوا اور شہری کو اس کی کروڑوں روپے کی رقم واپس دلائی گئی۔

⭕ ڈی پی او چارسدہ رفعت اللہ خان (PSP) کی اوپن ڈور پالیسی کا بنیادی مقصد شہریوں کو ان کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر، قابلِ رسائی اور بااعتماد فورم فراہم کرنا ہے۔ ڈی آر سی سٹی چارسدہ اسی پالیسی کے تحت باہمی تنازعات کے حل، خاندانی رشتوں کے تحفظ اور شہریوں کے جائز حقوق کے حصول میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

⭕ ڈی آر سی سٹی چارسدہ کے ذریعے تنازعات کے پرامن اور باہمی رضامندی سے حل کے نتیجے میں نہ صرف شہریوں کے مسائل حل ہو رہے ہیں بلکہ کئی معاملات میں خاندانی رشتے بھی ٹوٹنے سے محفوظ ہو رہے ہیں۔

*چارسدہ: شبقدر پولیس کی کامیاب کارروائی، دو ملزمان گرفتار، 710 گرام چرس برآمد، مقدمات درج* ⭕ ضلعی پولیس سربراہ چارسدہ رف...
08/10/2026

*چارسدہ: شبقدر پولیس کی کامیاب کارروائی، دو ملزمان گرفتار، 710 گرام چرس برآمد، مقدمات درج*

⭕ ضلعی پولیس سربراہ چارسدہ رفعت اللہ خان (PSP) کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

⭕ ڈی ایس پی شبقدر مقدم خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ شبقدر جہانگیر خان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

⭕ گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 710 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

*چارسدہ: عمرزئی پولیس کی کامیاب کارروائی، ایک ملزم گرفتار، چرس برآمد، مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری* ،ضلعی پولیس سربراہ چار...
08/10/2026

*چارسدہ: عمرزئی پولیس کی کامیاب کارروائی، ایک ملزم گرفتار، چرس برآمد، مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری* ،

ضلعی پولیس سربراہ چارسدہ رفعت اللہ خان (PSP) کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں،

ڈی ایس پی تنگی جواد خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ عمرزئی اویس خان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرکے 1156 گرام چرس برآمد کرلیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے،

Address

PRO Office Police Head Quarters
Charsadda

Telephone

+92919220420

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Charsadda Police posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Charsadda Police:

Shortcuts

Share