28/10/2026
اسلام علیکم کیسے ہیں سب ۔۔
اج کی پوسٹ ایک تباہ کن ہتھیار اور لیجنڈری ویپن پر ۔۔
Denel NTW-20
۔Denel NTW-20 ایک جنوبی افریقی ساختہ، انتہائی طاقتور اینٹی میٹریل رائفل ہے۔ اس کا بنیادی مقصد محض انسانی اہداف کو نشانہ بنانا نہیں، بلکہ دشمن کی سخت عسکری تنصیبات، لائٹ آرمرڈ گاڑیاں، راڈار سسٹمز، اور کھڑے ہوئے جیٹ طیاروں کو تباہ کرنا ہے۔اس رائفل کو جنوبی افریقہ کی مشہور دفاعی کمپنی ڈینل لینڈ سسٹم نے 1990ء کی دہائی میں تیار کیا تھا۔یہ ایک اینٹی میٹریل رائفل ہے۔اس رائفل کا وزن (خالی) 30.5 کلوگرام سے 34 کلوگرام (کیلبر کی بنیاد پر) ہوتا ہے ۔اسکا کیلیبر ضرورت کے حساب سے بدلہ جا سکتا ہے ۔اس گن کی ٹوٹل لمبائی 1,795 ملی میٹر سے 2,015 ملی میٹر تک ہوتی ہے ۔یہ بولٹ ایکشن میکانزم پر کام کرتی ہے جسکی وجہ سے اسکا راؤنڈ اپنے ٹارگٹ کر مکمل طور پر پھاڑ دیتا ہے ۔یہ ہتھیار انسانوں کے لیے نہیں بلکہ ٹینکوں کی لائٹ باڈی، راڈار سسٹمز اور کنکریٹ کی دیواروں کو تباہ کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ جب اتنی شدید رفتار اور وزنی کارتوس انسانی جسم کو نشانہ بناتا ہے، تو اس کا اثر کسی عام اسنائپر رائفل کی گولی جیسا بالکل نہیں ہوتا۔اسکی گولی جب براہ راست کسی انسان کو ماری جائے تو جسم میں کسی فٹ بال جتنے سائز کا ہولناک سوراخ ہو جاتا ہے، اور اندرونی اعضاء باہر نکل آتے ہیں۔
گولی اندر داخل ہوتے ہی جسم کے اندر پانی کی لہریں اور ہوا کا دباؤ اتنی تیزی سے پھیلتا ہے کہ گولی کے سائز سے 10 سے 20 گنا بڑا دھماکہ خیز غبارہ اندر بنتا ہے۔ اس دباؤ کی وجہ سے آس پاس کی تمام نالیاں، ناڑیاں اور اندرونی اعضاء (پھپھڑے، جگر وغیرہ) پھٹ جاتے ہیں۔سیکنڈ کے سوویں حصے میں بغیر کسی تکلیف کا احساس ہوئے انسان کو بے ہوش یا ہلاک کر دیتا ہے۔
اسکے ساتھ 3 راؤنڈز کی ڈیٹَیچ ایبل میگزین ہوتی ہے ۔اس گن کی رینج 1,500 میٹر سے 2,300 میٹر تک ہے
ڈینل NTW-20 کا سب سے بہترین فیچر یہ ہے کہ اسے میدانِ جنگ میں بغیر کسی خاص اوزار کے مختلف کیلیبرز میں بدلا جا سکتا ہے۔ یہ بنیادی طور پر دو سے تین بڑے کیلیبرز پر کام کرتی ہے:
1۔۔۔۔20×82mm (NTW 20)
کارگر رینج: 1,500 میٹرتک ہے اور اسکا مقصد دھماکہ خیز اور آگ لگانے والے کارتوس استعمال کرتی ہے، جو گاڑیوں، راڈاروں اور کنکریٹ کے بنکروں کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں
۔14.5.2×114mm (NTW 14.5)
اسکی کارگر رینج 2,300 میٹر تک اور اسکا مقصد روسی کیلیبر آرمر پھاڑنے کے لیے استعمال ہوتا ہے تاکہ دور فاصلے پر موجود مضبوط اہداف کو نشانہ بنایا جا سکے۔
3۔۔20×110mm (Hispano Variant)
اسکی کارگر رینج1,800 میٹر تک اور یہ راؤنڈ ورژنش سنگل شاٹ ہوتا ہے اور زیادہ سے زیادہ گولی کو رفتار فراہم کرتا ہے۔
20 ملی میٹر کا کارتوس ایک چھوٹا آرٹلری شیل تصور کیا جاتا ہے، جس کا جھٹکا کسی بھی عام انسان کے لیے برداشت کرنا ناممکن ہوتا ہے۔ اس جھٹکے کو کم کرنے کے لیے NTW-20 میں جدید ترین سسٹمز لگائے گئے ہیں: ڈبل ایکٹنگ ہائیڈرولک ڈیمپر اور سپرنگ بفر بندوق کی بیرل فائر کے وقت پیچھے کی طرف سلائیڈ کرتا ہے، جس سے جھٹکے کا بڑا حصہ خود جذب ہو جاتا ہے۔
اسکا بڑا مَزل بریک فائرنگ کا تقریباً 50% سے 60% ریکوائل ختم کر دیتا ہے30 کلوگرام سے زائد وزن کی وجہ سے اس رائفل کو ایک شخص کے لیے اٹھا کر تیزی سے حرکت کرنا مشکل ہوتا ہے۔اس مسئلے کے حل کے لیے رائفل کو آسانی سے دو حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔دو فوجی اسے الگ الگ 15, 15 کلوگرام کے بیک پیک میں ڈال کر لے جاتے ہیں ایک کے پاس ریسیور ہوتا ہے اور دوسرے کے پاس بیرل، سائٹس اور ایمونیشن ہوتا ہے۔
۔NTW-20 کو دنیا کی مضبوط ترین اور کامیاب ترین اینٹی میٹریل رائفلز میں شمار کیا جاتا ہے۔جمہوریہ کانگو میں اقوامِ متحدہ کے امن مشن کے دوران، جنوبی افریقی اسپیشل فورسز کے ایک اسنائپر نے NTW-20 رائفل (14.5mm ورژن) کا استعمال کرتے ہوئے 2,125 میٹر (تقریباً 2.1 کلومیٹر) کے فاصلے سے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا تھا، جو دنیا کی طویل ترین اسنائپر کِلز میں شمار ہوتا ہے۔دنیا کی متعدد افواج اور اسپیشل فورسز NTW-20 کا استعمال کرتی ہیں: بھارت نے اسے 'Vidhwansak' کے نام سے بھی تیار کیا ہے۔انڈونیشیا خاص طور پر نیوی اور ایئر فورس کے کمانڈوز ملائیشیا اور آذربائیجان کی فورسز بھی اس رائفل کا استعمال کرتی ہیں۔Denel NTW-20 عام اسنائپنگ سے بڑھ کر ایک انتہائی مہلک بھاری اور طاقتور ہتھیار ہے۔ یہ اپنے ساتھ چھوٹے پیمانے کی آرٹلری جیسی طاقت رکھتی ہے، جو دشمن کی دفاعی لائنوں اور جنگی آلات کو دور سے تباہ کرنے کے لیے بہترین انتخاب تصور کی جاتی ہے۔ Denel NTW-20 کا فائر انسان پر لگنے کی صورت میں بچنے کا کوئی امکان نہیں رہتا۔ صدمہ اور کائنیٹک انرجی اتنی شدید ہوتی ہے کہ انسان کو درد کا احساس ہونے سے پہلے ہی اس کا اعصابی نظام اور اہم اعضاء مکمل طور پر ناکارہ اور تباہ ہو جاتے ہیں۔ اسی لیے بین الاقوامی قوانین اور ملٹری پروٹوکولز کے تحت اس طرح کے ہتھیاروں کو صرف عسکری سامان اور گاڑیوں کے خلاف استعمال کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔
#نوید سکندر
Naveed Sikandar Defense Desk & Humor HQ