15/10/2026
چلاس: واٹر سپلائی اسکیم سے متعلق اہم اجلاس، کمشنر عظیم اللہ کی صدارت
چلاس: کمشنر دیامر استور ڈویژن عظیم اللہ کی زیرِ صدارت چلاس واٹر سپلائی اسکیم کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں واپڈا دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ اور محکمہ تعمیرات و مواصلات (C&W) کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر دیامر استور ڈویژن نثار احمد اور ڈپٹی کمشنر دیامر لیفٹیننٹ (ر) محمد اویس عباسی بھی موجود تھے۔ اجلاس میں چلاس واٹر سپلائی اسکیم سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔