30/10/2026
ڈائریکٹر ایجوکیشن پلاننگ گلگت بلتستان کا داریل میں زیرِ تعمیر سکولوں کا معائنہ
ڈائریکٹر ایجوکیشن پلاننگ، محکمہ تعلیم گلگت بلتستان، جناب فیض اللہ لون صاحب نے اپنے دورۂ ضلع دیامر کے دوران وادی داریل میں 9 زیرِ تعمیر سکولوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ایکسین اور متعلقہ سائٹ انجینئر بھی ان کے ہمراہ تھے۔
دورے کے دوران ڈائریکٹر صاحب نے مختلف تعلیمی اداروں کی زیرِ تعمیر عمارتوں کا موقع پر معائنہ کیا اور تعمیراتی کاموں کی پیش رفت، معیار اور موجودہ صورتِ حال کا جائزہ لیا۔
دورے میں شامل تعلیمی ادارے درج ذیل ہیں:
1️⃣ ہائر سیکنڈری سکول گیال داریل
2️⃣ بوائز مڈل سکول گیال داریل
3️⃣ گرلز پرائمری سکول پھوگچ داریل
4️⃣ گرلز پرائمری سکول چچلے داریل
5️⃣ گرلز پرائمری سکول بیاڑی داریل
6️⃣ گرلز پرائمری سکول گبر داریل
7️⃣ بوائز پرائمری سکول موسے داریل
8️⃣ بوائز مڈل سکول یشوٹ داریل
9️⃣ گرلز پرائمری سکول یشوٹ داریل
تعمیراتی کاموں کی موجودہ صورتِ حال
معائنے کے دوران بتایا گیا کہ گرلز پرائمری سکول بیاڑی داریل اور بوائز پرائمری سکول موسے داریل میں پلنتھ بیم کا کام مکمل ہو چکا ہے، جبکہ دیگر سکولوں میں تعمیراتی کام مختلف مراحل میں جاری ہے۔ بعض سکولوں کی عمارتوں کی چھتیں ڈالی جا چکی ہیں جبکہ بعض میں لنٹل بیم کا کام مکمل ہو چکا ہے۔
جناب فیض اللہ لون صاحب نے زیرِ تعمیر عمارتوں کا جائزہ لیتے ہوئے تعمیراتی معیار اور کام کی رفتار پر خصوصی توجہ دی اور اس امر پر زور دیا کہ تمام منصوبوں کو مقررہ تعمیراتی معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ علاقے کے طلبہ و طالبات کو بہتر، محفوظ اور سازگار تعلیمی ماحول میسر آ سکے۔
محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کی جانب سے دور دراز علاقوں میں تعلیمی سہولیات کی فراہمی اور سکولوں کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے جاری اقدامات اس عزم کا مظہر ہیں کہ معیاری تعلیم کی فراہمی ہر بچے کا حق ہے۔