Deputy Commissioner Chiniot

Deputy Commissioner Chiniot

Share

AYESHA RIZWAN (PAS) Deputy Commissioner Chiniot.

14/05/2026

ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کا لاہور روڈ کا وزٹ ، ایم ڈی واسا محمد رفیع کے ہمراہ عمر روڈ پر جاری سیوریج لائن کی بحالی کے کام کا جائزہ لیا ، ایم ڈی واسا نے سیوریج لائن کی بحالی کے سلسلہ میں جاری کام کی پیش رفت بارے آگاہ کیا ، ڈپٹی کمشنر نے کام کو سپیڈ اپ کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیوریج لائنوں کے کام کے دوران حفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھیں انہوں نے لاہور روڈ جامن کالونی سڑک کے قریب پانی کے جوہڑوں کی نکاسی اور اسے کارڈن آف کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔
Maryam Nawaz Sharif Chief Secretary Punjab Commissioner Faisalabad

14/05/2026

ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ ریویو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں ۔
Maryam Nawaz Sharif Chief Secretary Punjab Commissioner Faisalabad

14/05/2026

وزیراعلیٰ پنجاب کا خصوصی ہیلتھ اسکریننگ کیمپ: ضلع چنیوٹ
​خوشخبری! وزیر اعلیٰ پنجاب کے زیرِ اہتمام خصوصی ہیلتھ اسکریننگ کیمپس کا باقاعدہ آغاز آج سے ضلع چنیوٹ میں ہو چکا ہے۔
​کیمپ کی تفصیلات:
​تاریخ: 14 مئی سے 16 مئی 2026
​وقت: صبح 9 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک
​ضلع چنیوٹ میں منتخب مراکزِ صحت:
​ڈی ایچ کیو (DHQ) ہسپتال چنیوٹ
​ٹی ایچ کیو (THQ) ہسپتال لالیاں اور بھوانہ
​ایم این ایچ (MNH) 14 چک اور احمد نگر
​ایم این ایچ سی (MNHCs) ٹھٹھہ محمد شاہ، کھوائن والا، چک 126 ج-ب
​آر ایچ سی (RHC) محمدی شریف
​"صحت مند زندگی کی طرف 9 اقدامات" – پروگرام کی سہولیات:
​ان کیمپس میں درج ذیل طبی سہولیات بالکل مفت فراہم کی جا رہی ہیں:
​رجسٹریشن: تمام شرکاء کے لیے پہلا قدم۔
​میڈیکل ہسٹری: بنیادی صحت کے اعداد و شمار اور پرانی بیماریوں کا ریکارڈ۔
​کلینیکل اسکریننگ: ہیپاٹائٹس (B اور C)، ایچ آئی وی (HIV) کے ٹیسٹ سمیت آنکھوں، دانتوں اور جلد کا معائنہ۔
​خصوصی مشاورت: بلڈ پریشر (Hypertension) اور ذیابیطس (Diabetes) کی تشخیص۔
​سانس کی صحت: سینے کا معائنہ اور ٹی بی (TB) کی اسکریننگ۔
​ماں اور بچہ کی صحت: حاملہ خواتین کے لیے حفاظتی ٹیکے اور 15 سال سے کم عمر بچیوں کا طبی معائنہ۔
​نیوٹریشن ڈیسک: غذائی تشخیص اور "OTB" ڈیسک کی خدمات۔
​فیملی پلاننگ: خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے رہنمائی اور مشاورت۔
​حتمی نسخہ: معائنے کے بعد ماہر ڈاکٹرز کی جانب سے ادویات اور ضروری مشورے۔
​درخواست: اپنی اور اپنے پیاروں کی صحت کے لیے قریبی مرکزِ صحت پر تشریف لائیں اور ان معیاری سہولیات سے فائدہ اٹھائیں۔ تندرستی ہزار نعمت ہے
Maryam Nawaz Sharif Chief Secretary Punjab Commissioner Faisalabad Health Department Punjab

14/05/2026

ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان اوپن ڈور پالیسی کے تحت لوگوں کے مسائل سن رہی ہیں ۔
Maryam Nawaz Sharif Chief Secretary Punjab Commissioner Faisalabad

Photos from Deputy Commissioner Chiniot's post 14/05/2026

Today’s Price List for Fruits, Vegetables & Poultry. In case of any complaint, please download the App, "Qeemat Punjab", and launch your complaint or call us at:
0476331246



See less

Photos from Deputy Commissioner Chiniot's post 13/05/2026

حکومت پنجاب کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان کی ہدایات پر۔ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اور سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا سرکاری ونجی کالجز اور سکولوں کو جمعہ اور ہفتہ کو تعلیمی ادارے بند رکھنے کے حوالے سے مراسلہ جاری۔حکمنامہ کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت۔جمعہ اور ہفتہ کو سکولز وکالجز میں ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف کو چھٹی ہوگی۔خلاف ورزی پر ایکشن کا عندیہ۔
Maryam Nawaz SharifChief Secretary PunjabChief Minister's Special Monitoring UnitGovt of PunjabCommissioner FaisalabadChiniot EducationSchool Education Department, Government of the Punjab

13/05/2026

Nawaz SharifChief Secretary PunjabCommissioner Faisalabad
چنیوٹ: ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان اور ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے کیٹل مارکیٹ چنیوٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شائستہ جبین، منیجر کیٹل مارکیٹ اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے کیٹل مارکیٹ میں سیکیورٹی، صفائی ستھرائی، پینے کے صاف پانی ،ٹریفک مینجمنٹ، پارکنگ، لائٹنگ، پانی کی فراہمی اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے بیوپاریوں اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔
افسران نے محکمہ لائیو سٹاک، ہیلتھ اور ریسکیو کی جانب سے لگائے گئے کیمپس کا بھی دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات، طبی امداد، جانوروں کے معائنہ اور ایمرجنسی سروسز کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہریوں اور بیوپاریوں کی سہولت اور سیکیورٹی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں تاکہ عوام کو بہترین سہولیات میسر آ سکیں۔

13/05/2026

ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کی زیر صدارت بیوٹفکیشن سکیموں پر عملدرآمد بارے جائزہ اجلاس ، متعلقہ افسران کی جانب سے ختم نبوت چوک جھنگ روڈ تا بائی پاس سکیم ، فرنیچر مارکیٹ سکیم پر جاری کام کی پیش رفت بارے بریفنگ دی گئی ، ڈپٹی کمشنر نے جاری کاموں کی سست روی پر برہمی کا اظہار کیا اور ایم سی کے ایم او آئی کو کام تیز کروانے کی ہدایت کی ، ڈپٹی کمشنر نے جملہ افسران کو واضح کیا کہ مئی کے آخر تک بیوٹیفکیشن سکیموں پر کام مکمل کریں اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ۔
Maryam Nawaz Sharif Chief Secretary Punjab Commissioner Faisalabad Deputy Commissioner Faisalabad

13/05/2026

ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان نے پبلک ڈیلنگ اوقات میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے آفس میں آئے شہریوں کے مسائل سنے
Maryam Nawaz Sharif Chief Secretary Punjab Commissioner Faisalabad

Photos from Deputy Commissioner Chiniot's post 13/05/2026

Today’s Price List for Fruits, Vegetables & Poultry. In case of any complaint, please download the App, "Qeemat Punjab", and launch your complaint or call us at:
0476331246



12/05/2026

ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کا سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے حوالے سے مین فیصل آباد روڈ ، بائی پاس چناب کالج روڈ اور رجوعہ روڈ کا وزٹ ، ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسران کو سڑکوں کی بہتری و بحالی کے حوالے سے پیچ ورک و دیگر مرمت کے کام تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں
Maryam Nawaz Sharif Chief Secretary Punjab Commissioner Faisalabad

Want your business to be the top-listed Government Service in Chiniot?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Deputy Commissioner Office
Chiniot
35400