پنجاب فوڈ اتھارٹی چینیوٹ
ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کی فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ضلع بھر میں موجود شادی ہالز کی معائنہ مہم جاری۔
دوران معائنہ 4 شادی ھالز کو مزید بہتری کے لیے اصلاحاتی نوٹسز جاری جبکہ 9 شادی ہالز کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور ایکسپائرڈ مصنوعات اور چائنا نمک کے استعمال کی وجہ سے 1لاکھ چار ہزار روپے کے بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔
مزید برآں دوران معائنہ 15کلومضر صحت اشیائے خورد نوش 500گرام چائنا نمک اور 2کلو ایکسپائرڈ مصنوعات کو موقع پر تلف کر دیا گیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر شادی بیاہ کے سیزن میں عوام کو صحت بخش خوراک کی فراہمی کے لیے شادی ھالز کی مسلسل نگرانی کی جائے گی۔
Punjab Food Authority
Deputy Commissioner Chiniot
PFA Chiniot
PFA is a government organization which regulates Food Businesses in Punjab Province of Pakistan
10/11/2023
Upon the directions of Worthy Director General Punjab Food Authority Training School Chiniot along with the collaboration of operation wing conducted Awareness Seminar at Minhaj school System Chiniot.
Topics of Discussion:
•Introduction to Punjab Food Authority
•Introduction to Punjab Food Authority Training School
•Introduction to Healthy Diet
•Importance of different food groups
•How to stay fit
•Food Safety
•Personal hygiene
•How to wash your Hands
•Importance of hand washing.
•Red Category Foods, Yellow Category Foods, Green Category Foods
•Side effects of Carbonated drinks
•Importance of Food Labelling
•How to read label
•Difference between margarine and butter, Milk and Tea whitener, Ice Cream and frozen dessert
•Question answer session
Feed Back School management & students appreciated the efforts of Punjab Food Authority.
Punjab Food Authority Deputy Commissioner Chiniot Voice of chiniot
پنجاب فوڈ اتھارٹی صحت دشمن عناصر کے خلاف سرگرم۔
چنیوٹ میں غیر معیاری دودھ کی سپلائی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ لگا کر 24 دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی گنی۔ گاڑیوں میں موجود 16000 سے زائد دودھ کو چیک کیا گیا۔ غیر معیاری دودھ کی سپلائی پر 51000 روپے کے بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔
Punjab Food Authority
Deputy Commissioner Chiniot
پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کی مضر صحت خوراک تیار کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری
ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کی فوڈ سیفٹی ٹیم سوڈا واٹر پلانٹ کا معائنہ کیا۔ دوران معائنہ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے سوڈا واٹر تیار کرنے والے یونٹ کو مزید بہتری تک بند کر دیا گیا۔
ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ویژن کے مطابق قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
Punjab Food Authority
Deputy Commissioner Chiniot
ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پر سیف فوڈ سٹی پراجیکٹ کے تحت چناب کالج، سپیریر کالج اور معصومین فاونڈیشن میں پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کی جانب سے آگاہی سیمینارذ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں 900 زائد طلباء اور طالبات نے شرکت کی۔ سیمینارز میں بچوں کو محفوظ ، صحتمند اور متوازن غذا کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صحت مند خوراک کی فراہمی کے لیے کاوشوں کا بھی بتایا گیا۔ مزید برآں سیف فوڈ سٹی پراجیکٹ کے تحت تعلیمی اداروں سے پینے کے پانی کے سیمپلز بھی لیے گئے اور برانڈ ایمبیسیڈر منتخب کرنے کی تقریب بھی منعقد کی گئی ۔
کالجز کے سربراہان اور بچوں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاوشوں کو بے حد سراہا اور ان کی رائے کہ مطابق ان کے اداروں میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ایسی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں۔
Punjab Food Authority
Deputy Commissioner Chiniot
پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کا ورلڈ فوڈ ڈے کے موقع پر مختلف تقاریب کا خصوصی اہتمام -
16 اکتوبر پوری دنیا میں ورلڈ فوڈ دے کے حوالے سے منایا جاتا ہے۔ اسی حوالے سے بروز سوموار 16 اکتوبر 2023 ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے ڈپٹی کمشنر آفس چینیوٹ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو الطاف حسین انصاری کی سربراہی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی عمار جاوید نے ورلڈ فوڈ ڈے کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی دی اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے کھیت سے پلیٹ تک محفوظ خوراک کی فراہمی کے سلسلے میں کیے گئے اقدامات کے بارے میں معلومات فراہم کی۔ تقریب کے اختتام پر خوراک سے متعلقہ کاروبار کرنے والی لوگوں کے لیے سیمنار بھی منعقد کیا گیا اور ورلڈ فوڈ ڈے کے موقع پر غذائی قلت سے نبٹنے کے اقدامات اور معیاری اور صحت مند خوراک کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے آگاھی واک کا بھی اہتمام کیا گیا-
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو الطاف حسین انصاری نے محفوظ اور صحت مند خوراک کی فراہمی کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاوشوں کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کے عوام الناس کی بہبود کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
Punjab Food Authority
Deputy Commissioner Chiniot
پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ
ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کے وژن کے مطابق چینیوٹ میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں جاری
پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں بھوآنہ میں واقع کھویا یونٹ پر چھاپہ مارا۔ سیمپل رپورٹ کے مطابق کھویا میں بناسپتی گھی کی ملاوٹ پائی گئی ۔ مزید برآں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات، اور ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی موجود نہ تھے ۔ کھویا یونٹ کو سر بمہر کر کے مالکان کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے تحت تھانہ بھوآنہ میں مقدمہ کا اندراج کروا دیا گیا اور موقع پر بھاری مقدار میں موجود ملاوٹی کھویا کو ضائع کروا دیا گیا ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں سپیشل مہم کے تحت کریک ڈاؤن جاری ہے ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور کے ویژن کے مطابق جعل ساز مافیاکاخاتمہ کرنا پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کی اولین ترجیح ہے
Punjab Food Authority
Deputy Commissioner Chiniot
پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ -
ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ویژن کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی چینیوٹ سٹی کو سیف فوڈ سٹی بنانے کے لیے متحرک-
فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے ٖڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں پانی کی معروف برانڈ کی جعلی بوتلیں بھرنے والے یونٹ پر چھاپہ مارا اور دورانِ معائنہ معروف برانڈ کے جعلی لیبلز اور پانی کی بوتلیں برآمد کر لی ۔ یونٹ کو سربمہر کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا گیا- جعلی برانڈ کی پانی کی بوتلوں بڑی تعداد اور جعلی لیبلز بحقِ سرکار ضبط کر لیے گئے۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے وژن کے مطابق جعل ساز مافیاکاخاتمہ کرنا پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کی اولین ترجیح ہے۔
Punjab Food Authority
Deputy Commissioner Chiniot
پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کی ملاوٹی اور غیر معیاری دودھ کے خلاف کاروائیاں جاری-
پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کے ہمراہ مختلف اوقات میں شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکا بندی کر کے 110 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 28472لیٹر دودھ کو جدید لیکٹوسکین مشینوں سے چیک کیا۔ دوران معائنہ 1235 لیٹر ملاوٹی دودھ کو موقع پر تلف کروادیا گیا اور 19 گاڑیوں کو ناقص کوالٹی کی وجہ سے 30500 روپے کے بھاری جرمانے عائد کیے گیے۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ ملاوٹ مافیا کے خلاف سخت کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور ملاوٹ سے پا ک صحت مند خوراک کی فراہمی کے لیے مستقبل میں بھی تمام وسائل بروئے کار لائےجائیں گے ۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور ۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Azizabad Town, Faisalabad Road
Chiniot
35400
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| Friday | 09:00 - 17:00 |
