Government Degree College Chitral

Call Directions Website Contact the organization

Government Degree College Chitral Govt: Degree College Chitral is situated about 1.5 Km in south west of Chitral Town. Founded in 1969 and upgraded to degree level in 1975.

We are pleased to announce admissions to BS Chemistry, BS Islamic Studies, BS Physics, BS Urdu and BS Zoology in a limit...
29/10/2026

We are pleased to announce admissions to BS Chemistry, BS Islamic Studies, BS Physics, BS Urdu and BS Zoology in a limited number of seats.
This is the last opportunity of admission.

📅 Last Date for Online Application: 31 October 2026

28/10/2026

تمام طلباء کو مطلع کیا جاتا ہے کہ گورنمنٹ کالج چترال میں سپورٹس گالہ کا آغاز 02 نومبر 2026ء سے ہو رہا ہے۔
طلباء کو ہدایت کی جاتی ہے کہ سپورٹس ویک کے دوران ابتدائی دو پیریڈز میں حسب معمول اسباق ہوں گے، جن میں طلباء کی حاضری باقاعدہ طور پر لی جائے گی۔
لہٰذا تمام طلباء اپنی حاضری یقینی بنائیں اور کالج کے قواعد و ضوابط کی پابندی کریں۔ غیر حاضری کی صورت میں قواعد کے مطابق تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تمام طلباء اس اطلاع کو سنجیدگی سے لیں اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

منجانب:
پرنسپل
گورنمنٹ ڈگری کالج چترال

گورنمنٹ کالج چترال میں بی ایس کے تمام ڈیپارٹمنٹس کے فائنل ٹرم کے امتحانات نہایت پرامن، پرسکون اور خوشگوار تعلیمی ماحول م...
27/10/2026

گورنمنٹ کالج چترال میں بی ایس کے تمام ڈیپارٹمنٹس کے فائنل ٹرم کے امتحانات نہایت پرامن، پرسکون اور خوشگوار تعلیمی ماحول میں جاری ہیں۔طلبہ و طالبات پوری یکسوئی اور محنت کے ساتھ امتحانات میں مصروف ہیں ۔
آج مورخہ 27 اکتوبر 2026 کو گورنمنٹ کامرس کالج چترال کے پرنسپل جناب عبدالفتاح صاحب اور گورنمنٹ کالج چترال کے پرنسپل پروفیسر محمد فضل الحق صاحب نے امتحانی ہالوں کا تفصیلی معائنہ کیا، مختلف امور کا جائزہ لیا اور امتحانی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
کالج کے کنٹرولر امتحانات پروفیسر عمر فاروق صاحب بھی ان کے ہمراہ تھے۔
پرنسپل صاحبان نے طلباء کی محنت کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

طالب علم کا اعزازشعبہ اردو گورنمنٹ ڈگری کالج چترال کے سیشن 2020-2024 کے ہونہار طالب علم فہیم الدین خیبر پختونخوا پبلک سر...
27/10/2026

طالب علم کا اعزاز
شعبہ اردو گورنمنٹ ڈگری کالج چترال کے سیشن 2020-2024 کے ہونہار طالب علم فہیم الدین خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ماہرِ مضمون اردو (بی پی ایس 17) منتخب ہو گئے ہیں۔
شعبۂ اردو اپنے باصلاحیت طالب علم کو اس نمایاں کامیابی پر دلی مبارک باد پیش کرتا ہے اور مستقبل میں ان کی مزید کامیابیوں کے لیے دعا گو ہے۔

گورنمنٹ کالج چترال میں آج کشمیری بھائیوں کے ساتھ ملی و قومی یک جہتی کے اظہار کے لیے یومِ سیاہ کے حوالے سے بزم ادب کمیٹی ...
27/10/2026

گورنمنٹ کالج چترال میں آج کشمیری بھائیوں کے ساتھ ملی و قومی یک جہتی کے اظہار کے لیے یومِ سیاہ کے حوالے سے بزم ادب کمیٹی کی زیر نگرانی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ اس موقع پر طلباء نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا اور بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ طلباء نے اردو اور انگریزی میں ولولہ انگیز تقاریر کیں اور کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
تقریب میں پرنسپل گورنمنٹ کالج چترال پروفیسر محمد فضل حق، پروفیسر اکرام الحق، پروفیسر نوید اقبال، پروفیسر عتیق الرحمن اور لیکچرر حیدر زمان سمیت اساتذہ کرام اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے کشمیر پر ناجائز قبضہ کر کے کشمیریوں کی آزادی سلب کی تھی، جو آج تک جاری ہے۔
اس موقع پر پروفیسر نوید اقبال صاحب نے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے بھارت کے غاصبانہ قبضے، کشمیری عوام کی طویل جدوجہدِ آزادی اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کے حقِ خودارادیت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور پاکستان کا بچہ بچہ ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
پرنسپل گورنمنٹ کالج چترال پروفیسر محمد فضل حق نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت ہر پاکستانی کا قومی و اخلاقی فریضہ ہے۔ انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کی تاریخی حقیقت کو سمجھیں اور ہر فورم پر کشمیری بھائیوں کی آواز بنیں۔
تقریب کے اختتام پر کالج کے احاطے میں یکجہتی واک کا اہتمام کیا گیا، جس میں طلباء اور اساتذہ نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں کے حق میں اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔
پروگرام کی نظامت کے فرائض لیکچرر حذیفہ خلیق نے سر انجام دیئے اور پروگرام کا اختتام پروفیسر مفتی عتیق الرحمن صاحب کی خصوصی دعا سے ہوا، جس میں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی آزادی، شہداء کے درجات کی بلندی اور ملکی سلامتی و استحکام کے لیے دعا کی گئی۔

New merit lists have been published. Admission Date: 28/10/2026
26/10/2026

New merit lists have been published.
Admission Date: 28/10/2026

New merit lists have been uploaded. Admission Date 24/10/2024
23/10/2026

New merit lists have been uploaded.
Admission Date 24/10/2024

22/10/2026

Our BS Botany students actively participated in a hands-on practical session at the College Botanical Garden.
Practical knowledge is the heart of Plant Science. Our Botanical Garden serves as a living laboratory where students don't just read about plants - they grow them! 🌸
Proud of our students' enthusiasm and dedication.
Students learned:
✅ Nursery raising & seed sowing techniques
✅ Transplanting & pruning of ornamental plants
✅ Identification of medicinal & horticultural plants of Chitral
✅ Compost preparation & organic gardening
✅ Management of Botanical Garden
.

New Provisional merit lists have been uploaded. Admission Date 23/10/2026
22/10/2026

New Provisional merit lists have been uploaded. Admission Date 23/10/2026

1st Provisional Merit Lists (2nd cycle) have been uploaded.Admission Date: 23/10/2026& 24/10/2026
22/10/2026

1st Provisional Merit Lists (2nd cycle) have been uploaded.
Admission Date: 23/10/2026& 24/10/2026

Address

Near Chawni Pull
Chitral Lines
17200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Government Degree College Chitral posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Government Degree College Chitral:

Shortcuts

Share

Nearby government services