Pti Chitral Lower

Pti Chitral Lower

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Pti Chitral Lower, Political organisation, Chitral.

11/02/2026

شدید مذمت :

سینیٹر طلحہ محمود کا رویہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ اقتدار اور دولت کا غرور کس طرح انسان کو اندھا کر دیتا ہے۔ کمیٹی اجلاس میں ایک خاتون کے ساتھ جس تکبر اور تحقیر آمیز انداز میں بات کی گئی، ویسا رویہ شاید کوئی اپنے ملازم سے بھی اختیار نہ کرے۔ یہ دوغلا معیار قابلِ قبول نہیں کہ کیمرے کے سامنے اخلاقیات کا درس دیا جائے اور بند کمرے میں اصل چہرہ دکھایا جائے۔ عوام اب اس ڈرامہ بازی کو مزید برداشت نہیں کریں گے۔ ہم اس گھمنڈ، تکبر اور غیر پارلیمانی طرزِ عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور واضح کرتے ہیں کہ چترال کی بیٹیوں کی توہین کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی

افسوس کی بات یہ ہے کہ چترال میں بھی چند مفاد پرست عناصر محض ذاتی فائدے اور وقتی مفادات کی خاطر سچ کا ساتھ دینے کے بجائے طاقت اور دولت کے سائے تلے کھڑے نظر آ رہے ہیں۔ ضمیر کی آواز دباکر کسی کے تکبر اور غرور کا دفاع کرنا نہ تو چترال کی روایات کے مطابق ہے اور نہ ہی ہماری اجتماعی غیرت کے شایانِ شان۔ آج جب ایک بیٹی کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا گیا، تو کم از کم اس موقع پر اتحاد اور اصولی موقف اختیار کرنا چاہیے تھا، نہ کہ طاقتور کے حق میں صف آرا ہونا۔ تاریخ گواہ ہے کہ وقتی مفادات ختم ہو جاتے ہیں، مگر کردار اور موقف ہمیشہ یاد رکھے جاتے ہی

Photos from Pti Chitral Lower's post 23/01/2026

ضلع لوئر چترال، تحصیل ارندو میں شدید برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں نو افراد جان بحق ہو گئے ہیں۔ اس المناک واقعے نے متاثرہ خاندانوں کو ناقابلِ بیان نقصان پہنچایا ہے۔ ہم صوبائی حکومت خیبر پختونخوا سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر متاثرہ خاندانوں کو مالی امداد فراہم کرے تاکہ وہ اس مشکل وقت میں اپنے گھریلو اخراجات پورے کر سکیں اور زندگی کی بنیادی ضروریات پوری کر سکیں۔ حکومت کی فوری توجہ اور امداد سے متاثرین کو بہت بڑی راحت پہنچے گی

Photos from Pti Chitral Lower's post 21/11/2025

ایم پی اے، ڈیڈک چیرمین و ڈسٹرکٹ صدر پاکستان تحریک انصاف لوئر چترال مہتر فاتح الملک علی ناصر کی قیادت میں ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ محکموں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس میں نئے ترقیاتی منصوبوں کی شناخت، نئی پروویژنل ADP اسکیمز کا جائزہ اور مختلف محکموں کے مسائل زیر بحث آئے۔

اہم پیش رفت یہ ہے کہ پہلے زیر عمل منصوبوں کا نفاذ مکمل ہو چکا ہے اور ان کے مثبت نتائج عوام کی فلاح و ترقی میں واضح طور پر نظر آ رہے ہیں۔ ہم عوام کی خدمت اور لوئر چترال کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھیں گے۔


Photos from Fateh-ul-Mulk Ali Nasir's post 20/11/2025
Photos from Pti Chitral Lower's post 28/09/2025

مہتر چترال فاتح الملک علی ناصر ایم۔پی۔اے و چیئرمین ڈیڈک لوئیر چترال پشاور جلسے گاہ میں پاکستان تحریک انصاف لوئیر چترال کے کارکنوں کے درمیان موجود۔۔
Imran Khan
Ali Amin Khan Gandapur

28/09/2025

Welldone

Want your business to be the top-listed Government Service in Chitral?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address


Chitral
17220