12/03/2026
اقلیتی ممبر تحصیل کونسل چترال لوئر انت بیگ کے فرزند امیر خان کی گورنمنٹ ہائی سکول بریر میں بطور ہیڈ ماسٹر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری
چترال : وادی بریر کے معروف شخصیت واقلیتی ممبر تحصیل کونسل چترال لوئر انت بیگ کے فرزند امیر خان کے بطور ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول بریر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ امیر خان کی اس تعیناتی کو علاقے کیلئے انتہائی اہم قرار دیا جارہا ہے اور پورے علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اور مقامی لوگوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ہیڈ ماسٹر امیر خان خلوص کے ساتھ اپنی صلاحیتں ادارے کی ترقی اور طلبہ کی بہتر تعلیم و تربیت اور روشن مستقبل کے لیے استعمال کریں گے ۔
انہوں نے ہیڈ ماسٹر امیر خان کو نئی اہم ذمہ داری سنبھالنےپر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے اور ان کی مزید کامیابی و کامرانیوں کیلئے دعا کی ہے ، کہ وہ نئی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دینے میں کامیاب ہو ، اور ان کی سر پرستی میں سکول کے طلبہ تعلیم کے میدان میں علاقے کا نام روشن کریں ،
12/08/2025
اقلیتی ممبر تحصیل کونسل چترال لوئیر نےتینوں کلاش ویلز کے چلغوزے کی فصل کے لئے محکمہ جنگلات چترال کی طرف سے 18 اگست کے لئے اخبار کو دیئے گئے ٹینڈر کو فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ
چترال اقلیتی ممبر تحصیل کونسل چترال انت بیگ کی جانب سےتینوں کلاش ویلز بمبوریت، رمبور اور بریر کے جنگلات سے حاصل ہونے والے چلغوزے کی فصل کے فروخت کے سلسلے میں مقامی لوگوں سے بغیر مشاورت ٹینڈر جاری کرنا عوام کے ساتھ زیادتی ہے ہم محکمہ جنگلات سے فوری طور پر ٹینڈر منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں
20/06/2025
مورخہ 21 جون بروز ہفتہ بمقام سول ڈسپنسری بریر میں ماہر ڈاکٹروں کی زیرنگرانی
فری میڈیکل کیمپ
08/12/2024
Date wise schedule of kalash Chawmoos festival 2024 three valleys Bumborate, Rumboor and Birir
17/09/2024
عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم مبارک ہو
20/08/2024
بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے تمام پیغامات صرف8171 کے ذریعے ہی بھیجے جاتے ہیں۔ دوسرے نمبرز سے بھیجے گئے تمام پیغامات جعلی ہیں۔
20/08/2024
* ڈومیسائل بنانے کا پرانا طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا ہے۔اب طالبعلم آن لائن اپلائی کر کے ڈومیسائل بنوائے گا.
ضروری اطلاع برائے حصول ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ*
وہ طلباء جنہوں نے میٹرک امتحان دیا ہے یا وہ جماعت دہم میں ہیں وہ بروقت ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ کیلئے درجہ ذیل طریقہ کار اپنائیں.
1. سب سے پہلے Google Play store say Ecitizen Portal app ڈاؤن لوڈ کریں ۔انلائن اپلائ کرتے وقت اپنے ساتھ والد اور والدہ کی قومی شناختی کارڈ رکھے.
2. بائیو مٹرک تصدیق کیلئے والدین میں سے ایک کو اپنے ساتھ نادرا افس لیجائیے.
3. طالبعلم کا فارم ب یا سمارٹ کارڈ کا ہونا ضروری ہے.
4. طالبعلم اپنا اور اپنے والد صاحب کا تصویر اپنے ساتھ ضرور رکھے.
ویریفیکیشن کے بعد اپکا ڈومیسائل انلائن تحصیلدار کو بھیجا جائیگا. اسکے بعد اپکو ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ جاری کیا جائیگا.
نوٹ: تمام طلباء بروقت ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ بنوائیں تاکہ انٹرمیئڈیٹ داخلے میں مشکلات نہ ہو۔
14/08/2024
خدا کرے میری ارض پاک پر اترے
وہ فصلِ گل جسے اندیشہء زوال نہ ہو...