I s l a m i c s

I s l a m i c s

Share

islamic posts In English and Urdu

17/11/2025

زندگی میں آپ کا سب سے بڑا سرمایہ وہ لوگ ہیں جو آپ کی غیر موجودگی میں آپ کے لیے لڑتے ہیں دعاؤں میں رب سے آپ کے لیے خوشیاں اور خیر مانگتے ہیں اگر خوش قسمتی سے کوئی ایسا آپ کی زندگی میں موجود ہے تو اس کی قدر کریں کیونکہ بے لوث محبت کرنے والے ایسے لوگ آج کل نایاب ہیں۔
I s l a m i c s

17/11/2025

زندگی کے ہر دن میں کوئی دیا ضرور روشن کریں چاہے وہ اچھائی کا ہو یا کسی نیکی کا ہو اس لیے کہ دن ختم ہو جاۓ گا مگر اس نیکی کی روشنی آپ کے اعمال نامہ اور کسی کی زندگی میں ہمیشہ روشنی کا سبب رہے گی

نیکیوں کی دیے ضرور روشن کریں کہیں مسکرا کر، کہیں مدد کا ہاتھ بڑھا کر، کہیں ادب میں خاموش رہ کر، کہیں کسی کے غصے میں اپنے آپ پر قابو رکھ کر اور کہیں رب کے احکامات پر احسان کے ساتھ عمل کر کے۔
I s l a m i c s

17/11/2025

قرآن مجید کی جب تلاوت کریں تو یہ سوچ نہ ہو کہ کب یہ سورت ختم ہو، کب یہ جزء مکمل ہو، بلکہ یہ فکر ہونی چاہیے کب یہ قرآن مجید کی تلاوت میری ہدایت کا سبب بنے گی، کب میں قرآن مجید سے ایسا فائدہ اٹھاؤں گا جس سے میرے دین کا بھلا ہوگا میری آخرت اس سے نور جائے گی۔

_(فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق البدر حفظہ اللہ)
I s l a m i c s

17/11/2025

اگر آپ کی تعلیم نے آپکو دین سے دور کر دیا ہے، آپ کو گفتگو کا طریقہ اور سلیقہ نہ آیا، آپ ادب اور تہذیب بھول بیٹھے، بڑوں کی عزت اور چھوٹوں سے شفقت نہ سیکھ سکے، تو مان لیجیئے کہ آپ نے اب تک صرف وقت اور پیسہ ضائع کیا ہے۔
I s l a m i c s

17/11/2025

عاجزی اختیار کریں اور یہ مت سوچیں کہ آپ دوسروں سے بہتر ہیں آپ خاک ہیں اور خاک میں ہی لوٹ کے جائیں گے۔
I s l a m i c s

17/11/2025

روزگار کا حلال ہونا سب سے بڑی شرط ہے اس کے بعد کسی کام کو چھوٹا یا بڑا سمجھنا دراصل دماغ کے چھوٹے یا بڑے ہونے سے تعلق رکھتا ہے کسی کو بھی اس کے روزگار کی نسبت سے کمتر نہیں سمجھنا چاہیے توجہ دی جائے تو جن کاموں کو ہم معمولی یا حقیر سمجھتے ہیں وہ بہت بڑی خدمات ہوتے ہیں انسان کی تکریم ہر حال میں لازم ہے حصول رزق کے لیے حلال روزگار کرنے والے ہر انسان کی تکریم کریں۔
I s l a m i c s

17/11/2025

مدد ایسی کریں کہ کسی کو خبر بھی نہ ہو نیکی ایسے بانٹیں جیسے خوشبو پھیلتی ہے کسی کے دکھ میں ایسے ساتھ دیں کہ اس کے دل کو سکون مل جائے اور بدلے میں کچھ نہ چاہیں کیونکہ اصل انسان وہ ہے جو دوسروں کے لئے آسانیاں پیدا کرتا ہے اور دل میں صرف اللہ کی رضا رکھتا ہے زندگی خوبصورت تب لگتی ہے جب ہم خود سے زیادہ دوسروں کا خیال رکھتے ہیں۔
I s l a m i c s

17/11/2025

اللہ کے لیے کیا گیا صبر ضائع نہیں جاتا اور صبر تو ہوتا ہی وہی ہے جو صدمے کی پہلی چوٹ پر کیا جائے خاموشی کے ساتھ اللہ سے دعا مانگتے رہنا اور صبر کرتے رہنا ہی اللہ کے پسندیدہ بندوں کی نشانی ہے اللہ تعالی ہمیں صبر کرنے والوں میں شامل فرمائے آمین یا رب العالمین🤲🏻
I s l a m i c s

17/11/2025

جیسا گمان کرو گے اللہ کو ویسا ہی پاؤ گے، اپنے رب سے کبھی مایوس نا ہونا چاہے ہر طرف اندھیرا چھا جائے تب بھی یاد رکھنا کہ اندھیروں پر غالب بھی وہی رب ہے۔
I s l a m i c s

17/11/2025

مؤمن کے شایانِ شان نہیں کہ حالات کے بدلنے پر اپنے رب کے بارے میں بدگمان ہو چاہے مصیبتیں اسے سختی سے توڑ ہی کیوں نہ رہی ہو۔
I s l a m i c s

17/11/2025

ہر وہ چیز جو تمہیں اللّٰہ کا نافرمان بناتی ہے اللّٰہ کی اطاعت سے باہر نکالتی ہے تُمہیں اللّٰہ سے دور کرتی ہے تمھیں عبادت سے روکتی ہے وہ حقیقتاً اور سراسر تمھاری دُشمن ہے

اپنے دشمنوں کو تلاش کیجئے اور خود کو اِن سے محفوظ کیجئے وہ کوئی کام ہو سکتا ہے کوئی شخص ہو سکتا ہے کوئی چیز بھی ہو سکتی ہے جس کی محبت/ لذّت میں انسان اللّٰہ کی حدوں سے تجاوز کرتا ہے۔

17/11/2025

دوسروں کی مدد کرو چاہے تمہیں معلوم ہو کہ وہ تمہاری مدد کے بدلے کچھ نہیں کر سکیں گے مدد اس لیے نہ کرو کہ بدلے میں کچھ ملے گا بلکہ اس لیے کہ تمہارا ضمیر اور تمہاری انسانیت تمہیں اس کی تلقین کرتی ہے
سچی نیکی وہ ہے جو خاموشی سے بے غرضی سے کی جائے ایسی نیکی جو کسی صلے یا تعریف کی محتاج نہ ہو یہی اصل انسانیت کی پہچان ہے۔
I s l a m i c s

Want your business to be the top-listed Government Service in Chitral?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Shagram
Chitral