Village Council Chumurkon

Village Council Chumurkon

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Village Council Chumurkon, Government Organization, Chitral.

Photos from Village Council Chumurkon's post 07/04/2026

حالیہ بارشوں سے چمرکن کے دو اہم مقامات بھی شدید متاثر ہوئے، مگر اس مشکل گھڑی میں چیئرمین عبدالحق نے ایک ذمہ دار، متحرک اور عوام دوست قیادت کا عملی مظاہرہ کیا۔ گشن آباد کا مرکزی روڈ، جس سے تقریباً 45 گھرانے مستفید ہوتے ہیں، ملبے کی وجہ سے مکمل طور پر بند ہو چکا تھا۔ عبدالحق بھائی نے بغیر کسی تاخیر کے ایکسکیویٹر کا انتظام کیا اور خود موقع پر موجود رہ کر ملبہ ہٹانے اور سڑک کی بحالی کے عمل کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں تاکہ عوام کو جلد از جلد آمدورفت کی سہولت میسر آ سکے۔
اسی طرح نالہ قدر گول، جہاں دو سال قبل بھی انہی کی کوششوں سے بروقت اقدامات کے باعث لوگوں کے گھر اور زمینیں محفوظ رہی تھیں، ایک بار پھر بارشوں سے متاثر ہوا۔ اس مرتبہ بھی چیئرمین عبدالحق نے فوری ایکشن لیتے ہوئے نہ صرف صفائی کا عمل شروع کروایا بلکہ نالے کو مزید گہرا کرنے کا کام بھی جاری ہے تاکہ پانی کے بہاؤ کو محفوظ بنایا جا سکے اور مستقبل میں ممکنہ نقصانات سے بچا جا سکے۔
اس وقت بیک وقت دونوں مقامات پر کام تیزی سے جاری ہے اور چیئرمین ویلیج کونسل چمرکن عبدالحق بھائی خود موقع پر موجود رہ کر نگرانی کر رہے ہیں۔ ان کی یہ عملی قیادت، احساسِ ذمہ داری اور عوامی خدمت کا جذبہ قابلِ تحسین ہے۔ ہم تہہ دل سے عبدالحق بھائی کے مشکور ہیں جن کی انتھک کوششوں کی بدولت ایک بڑے ممکنہ نقصان سے بروقت بچاؤ ممکن ہوا۔

05/03/2026

خیبر پختونخوا لوکل کونسل رولز کے تحت حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری

03/11/2025

دل کی گہرائیوں سے مبارکباد محترم عبدالحق بھائی کو، جو صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع چترال لوئر (2025–2027) منتخب ہوئے۔ 🌿 آ پ کی خدمت، خلوص اور قیادت پر ہمیں فخر ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیاں اور استقامت عطا فرمائے۔ 🎉💐👏

22/09/2025

چترال میں جاری 26ویں فیض آباد فٹ بال ٹورنامنٹ کا شاندار فائنل میچ ایک تاریخی لمحہ بن گیا۔
🏆 چمرکن ایف سی نے زبردست مقابلے کے بعد مغل الیون کو پنلٹی ککس پر شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
یہ کامیابی چمرکن ایف سی کے کھلاڑیوں کی سخت محنت، ٹیم ورک اور جذبۂ کھیل کی بہترین مثال ہے۔
👏 ٹیم کے تمام کھلاڑیوں، کوچز اور شائقینِ فٹ بال کو دلی مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔
یہ ٹورنامنٹ نوجوانوں میں کھیل کے فروغ اور صحت مند سرگرمیوں کو آگے بڑھانے میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
🌟 چمرکن ایف سی – آپ ہماری فخر ہیں! 🌟

14/08/2025
Photos from Village Council Chumurkon's post 31/05/2025

نوجوانان دارشت چمرکن کی صفائی مہم قابلِ تحسین ہے، ہم ایسے اقدامات کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور اُمید رکھتے ہیں کہ ہمارے نوجوان اسی جذبے سے آگے بڑھ کر ان مثبت سرگرمیوں کا حصہ بنیں گے۔
چیئرمین ویلج کونسل چمرکن
عبد الحق

Photos from Alkhidmat Foundation Lower Chitral's post 21/05/2025
16/05/2025

خواتین کے لیے مفت پیشہ ورانہ تربیتی پروگرام – ویلیج کونسل چُمُرکون

ہم ویلیج کونسل چُمُرکون کی خواتین کے لیے دو ہفتوں پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کا پیشہ ورانہ تربیتی پروگرام بالکل مفت پیش کر رہے ہیں!

پروگرام کی جھلکیاں:

پیشہ ورانہ مہارتوں کی عملی تربیت

تربیت ایک ماہر اور تجربہ کار خاتون انسٹرکٹر کے زیر نگرانی

تربیت مکمل کرنے پر حکومت سے منظور شدہ سند دی جائے گی

تیار کیے جانے والے مصنوعات: ڈریسز، بچوں کے کپڑے، ٹیبل رنر، کُشنز، وغیرہ

آغاز کی تاریخ: 16 مئی 2025
وقت: دوپہر 2:00 بجے
مقام: گورنمنٹ ہائی اسکول چُمُرکون

نشستیں محدود ہیں – ابھی رجسٹریشن کروائیں!

رجسٹریشن یا مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں:
(03221917859)
(03402425550)

اپنے آپ کو بااختیار بنائیں۔ نئی مہارتیں سیکھیں۔

15/05/2025

Free Vocational Training Program for Women – Village Council Chumurkon

We are offering a 2-week advanced vocational training program for women in Village Council Chumurkon — absolutely free!

Program Highlights:

Hands-on training in professional skills

Conducted by a qualified and experienced female instructor

Government-certified certificate upon completion

Starting Date: 16th May 2025

Limited seats available – register now!

For registration or more information, contact: (03221917859). (03402425550)

Empower yourself. Learn new skills.

06/05/2025

ضروری اطلاع برائے حصول آن لائن ڈومیسائل سرٹیفکیٹ

تمام سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کے طلباء و طالبات کو اطلاع دی جاتی ہے کہ میٹرک کے امتحانات سے فارغ ہونے کے فوراً بعد آن لائن ڈومیسائل سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لئے اپلائ کریں تاکہ بروقت اور بآسانی آپ سب طلباء کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کیا جاسکے۔

واضح رہے کہ امتحانات کے بعد درخواستوں میں غیر معمولی اضافے کی وجہ سے آن لائن ڈومیسائل کے حصول میں تاخیر اور مشکلات پیش آ سکتی ہیں، جس کے نتیجے میں کالجوں میں داخلے کے عمل میں دشواریاں پیدا ہو سکتی ہیں۔ لہٰذا، بروقت درخواست دے کر ان ممکنہ مسائل سے بچا جا سکتا ہے۔
Deputy Commissioner Lower Chitral

Want your business to be the top-listed Government Service in Chitral?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Chitral