میں اس کا بندہ بنوں گا جس کو خدا کے بندوں سے پیار ہوگا
Qaqlasht - قاقلشٹ
Khush Amdeed! (Welcome) to the Qaqlasht Chitral page.
A flat terrain that is located about 80 kilometers north of Chitral town and approachable by a smooth drive of one and half-hour. When early spring sweeps through the valley, this Plateau type of plain transforms into a gorgeous picnic resort with a carpet grassy and tiny yellow flowers stretched miles and miles that attracts a great number of people from different parts of the district and other parts of the country.
23/05/2026
عید کے بعد جماعت اسلامی چترال لوئر کرپشن کے خلاف دھرنے دے گی۔ امیر ضلع وجیہ الدین
جمعے کے روز دروش چوک میں جماعت اسلامی چترال لوئر کے اہتمام جلسے کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت امیر ضلع وجیہ الدین نے کی۔ جلسے سے امیر ضلع کے علاؤہ قیم ضلع عبدالحق، سلطان محمد صاحب، شجاع الحق بیگ اور امیر شریف نے خطاب کیا۔
مقریرں نے کمر توڑ مہنگائی پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ حافظ نعیم کی قیادت میں ملک گیر تحریک کو کامیاب کرنے کا عزم کیا۔
وجیہ الدین نے اعلان کیا کہ عید کے بعد کرپشن کے خلاف چترال بھر میں تحریک کو دوسرے مرحلے میں کے کر جائیں گے جس کے تحت یونین کونسل کے سطح پر احتجاجی مظاہروں کے ساتھ ساتھ چترال بازار میں دھرنے کا اہتمام کیا جائے گا۔
20/05/2026
20/05/2026
اپیل برائے فوری امداد
گہکیر پرشدوری سے تعلق رکھنے والا یہ کمسن بچہ جسکا نام اسد اللہ ولد فیض اللہ مرحوم ہے ،اس سال 15 جنوری کو اسکا والد مسمی فیض اللہ گہکیر اور شوگرام کے درمیان پہاڑی علاقے میں ایک ٹریفک حادثہ میں انتقال کر گئے تھے ،مسمی فیض اللہ مرحوم محنت مزدوری کرکے اپنے گھر والوں کا سر چھپانے کے لئے مکانات تعمیر کیا تھا جس میں یہ خاندان رہ رہے تھے وہ خود 15جنوری کو ٹریفک کے ایک المناک حادثے میں انتقال کر گئے اور ابھی کچھ عرصہ پہلے اس علاقے میں شدید طوفان اور تیز ہوا کی وجہ سے اس معصوم یتیم بچے کا گھر بری طرح متاثر ھوا 85عدد چادر ٹینیں قینچی بتہ،پلائ ووڈ وغیرہ سمیت مکمل طور پر اکھڑ گئے پلائ ووڈز بھی مکمل طور پر ٹوٹ چکے ہیں ،اس بچے کے سر سے باپ کا سائہ بھی اٹھ چکا ہے یہ مسمی فیض اللہ کا بڑا بیٹا ہے جبکہ باقی اس سے چھوٹے ہیں ،ان لوگوں نے مجھ سے بزریعہ فون ،واٹس ایپ رابط کر کے امداد کی درخواست کی ہے لہذا میں اپنے تمام بھائیوں اور مخیر حضرات سے اس بچے کے متاثر شدہ مکانات کی دوبارہ اور فوری تعمیر کے لئے انکے ساتھ مالی امداد کی اپیل کرتا ھوں،کیونکہ یہ عید قربان کا موقعہ ہے اگر اس بچے کے ساتھ فوری امداد کی جائے تو یہ فوری طور پر 85عدد نئے چادر ٹینیں متاثر شدہ قینچی اور پلائ ووڈ خریدے گا اور عید سے پہلے کسی طرح انہیں مکمل کرکے اس میں اپنے سامان سمیت شفٹ ھو گا ،انشاء اللہ
لہذا تمام دوست ،بھائ اور مخیر حضرات فوری طور پر اپنے امداد دئیے گئے ایزی پیسہ اکاونٹ میں بھیج دیں اور ثواب دارین حاصل کریں
شکریہ،
ایزی پیسہ اکاونٹ نمبر،03445525499
حسین زرین چارویلو
19/05/2026
ya kia lu😂
19/05/2026
🚨 بریکنگ نیوز
اپر چترال سے تعلق رکھنے والی ثناء یوسف قتل کیس کا فیصلہ سنادیا گیا۔
اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج افضل مجوکہ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزم عمر حیات کو سزائے موت اور 20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی
18/05/2026
اے! علم سمندر لا
17/05/2026
😋
17/05/2026
بہت افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ اپنے حالیہ دورۂ دیر کے دوران سوات، چترال اور کالاش کی روڈز اور انفراسٹرکچر کی جو حالت دیکھی، وہ میری زندگی کے بدترین تجربات میں سے ایک تھا۔
کے پی میں پچھلے پندرہ سالوں سے ایک ہی حکومت ہے، لوگ اپنے لیڈر کے نام پر ووٹ تو لے رہے ہیں لیکن زمینی حقیقت میں کہیں بھی کام نظر نہیں آ رہا۔ نہ نوجوانوں کے لیے مواقع، نہ بزنس کمیونٹی کے لیے سہولیات، نہ سیاحت کے لیے بہتر انفراسٹرکچر۔
صرف لیڈر کے نام پر ووٹ لے کر خاموش بیٹھ جانا کافی نہیں ہوتا، اصل کام عوام کی خدمت اور ترقی ہے۔ ہمیں اب ایسے لوگوں کو منتخب کرنا ہوگا جو صرف نعرے نہ لگائیں بلکہ عملی طور پر کام بھی کریں۔
یہ کوئی سیاسی بیان نہیں ہے، یہ میرے دل کی آواز ہے۔ اپنے ہی لوگوں کی حالت دیکھ کر دل بہت دکھی ہوا۔ اتنے خوبصورت علاقوں کے لوگ آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔
میری خاص درخواست نوجوانوں سے ہے کہ سوشل میڈیا پر ان مسائل کو بھرپور انداز میں اجاگر کریں، کیونکہ جب عوام آواز اٹھاتے ہیں تو تب ہی لیڈرز پر دباؤ بنتا ہے اور تبدیلی آتی ہے۔
17/05/2026
ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا ثریا بی بی کے فنڈز سے شروع ہونے والے کام سست روی کا شکار ہیں ۔ کام نہ ہونے کے برابر ہے ۔
بونی BMC روڈ پر جاری تعمیراتی کام تشویشناک حد تک سست روی کا شکار ہے، جس کی وجہ سے علاقے کے عوام کو روزانہ شدید سفری مشکلات، گرد و غبار، ٹریفک مسائل اور وقت کے ضیاع کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
سڑک کی نامکمل حالت نہ صرف عوام کے لیے مشکلات پیدا کر رہی ہے بلکہ مقامی تجارت، تعلیمی سرگرمیوں اور روزمرہ زندگی کو بھی متاثر کر رہی ہے۔
عوامی حلقوں میں اس بات پر تشویش بڑھ رہی ہے کہ اگر منصوبے پر اسی سست رفتار سے کام جاری رہا تو موسمِ سرما کی آمد سے قبل تارکول (اسفالٹ) کا کام مکمل ہونا مشکل ہو سکتا ہے۔
سرد موسم شروع ہونے سے پہلے سڑک کا بنیادی کام مکمل نہ ہوا تو تعمیراتی عمل مزید تاخیر کا شکار ہو سکتا ہے، جس کے اثرات براہِ راست عوام پر پڑیں گے۔
ڈپٹی کمشنر اپر چترال ، محکمہ C&W کے ایکسن سے پُرزور مطالبہ کرتے ہے کہ اس اہم منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں، کام کی رفتار میں اضافہ کیا جائے، ضروری مشینری اور افرادی قوت مہیا کی جائے، اور کام کی مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے تاکہ موسمِ سرما سے قبل تارکول کا کام مکمل ہو سکے۔
انعام اللہ (ممبر نیشنل یوتھ اسمبلی)
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Chitral
