ویڈیو پورا دیکھیں مزا نہیں آیا تو کہنا
Village Council Mori
The official page of VC Mori
08/03/2026
04/03/2026
الحمدللہ
ظہور احمد ٹریفک پولیس لوئر چترال کی پشاور انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز PIMS ہسپتال حیات آباد پشاور میں ہارٹ سرجری کے بعد وارڈ میں منتقل کر دیے ہیں، شکر الحمدللہ اس کی طبیعت اچھی ہے
آپ سب بھائیوں کا بہت شکریہ کہ ہر وقت فون کال ، ایس ایم ایس کے ذریعے خیریت دریافت کرتے رہے، آپریشن سے پہلے بلڈ کالیکش کے وقت بھی آپ سب نے بھرپور کوشش کی ۔ ایک دفعہ پھر آپ سب کا بہت شکریہ دعاؤں میں یاد رکھیں
*_نبی خان چیئرمین ویلج کونسل موری*_
03/03/2026
خیبرپختونخوا: بلدیاتی ہڑتال مؤخر، وزیرِاعلیٰ سُہیل آفریدی کا اہم اعلان....See More
03/02/2026
Job opportunities for UC koh
یہ نظم آج سے 40 سال قبل حکیم سعید صاحب نے لکھی تھی
جہاں تک کام چلتا ہو *غذا* سے
وہاں تک چاہیے بچنا *دوا* سے
اگر *خوں* کم بنے، *بلغم* زیادہ
تو کھا *گاجر، چنے ، شلغم* زیادہ
*جگر کے بل* پہ ہے انسان جیتا
اگر ضعف جگر ہے کھا *پپیتا*
*جگر* میں ہو اگر *گرمی* کا احساس
*مربّہ آملہ* کھا یا *انناس*
اگر ہوتی ہے *معدہ* میں گرانی
تو پی لی *سونف یا ادرک* کا پانی
تھکن سے ہوں اگر *عضلات ڈھیلے*
تو فوراََ *دودھ گرما گرم* پی لے
جو دکھتا ہو *گلا نزلے* کے مارے
تو کر *نمکین* پانی کے *غرارے*
اگر ہو درد سے *دانتوں* کے بے کل
تو انگلی سے *مسوڑوں* پر *نمک* مَل
جو *طاقت* میں *کمی* ہوتی ہو محسوس
تو *مصری کی ڈلی ملتان* کی چوس
شفا چاہیے اگر *کھانسی* سے جلدی
تو پی لے *دودھ میں تھوڑی سی ہلدی*
اگر *کانوں* میں تکلیف ہووے
تو *سرسوں* کا تیل پھائے سے نچوڑے
اگر *آنکھوں* میں پڑ جاتے ہوں *جالے*
تو *دکھنی مرچ گھی* کے ساتھ کھا لے
*تپ دق* سے اگر چاہیے رہائی
بدل پانی کے *گّنا چوس* بھائی
*دمہ* میں یہ غذا بے شک ہے اچھی
*کھٹائی* چھوڑ کھا دریا کی *مچھلی*
اگر تجھ کو لگے *جاڑے* میں سردی
تو استعمال کر *انڈے کی زردی*
جو *بد ہضمی* میں تو چاہے افاقہ
تو *دو اِک وقت* کا کر لے تو *فاقہ*
یہ پیغام پیاروں تک پہنچائیں
جزاک اللّہ عزوجل
19/01/2026
اس فارم کو اپنے ساتھ محفوظ کریں اور اپنے ساتھ قریبی دوست رشتےدار جن کو کینسر بیماری ہے اُن کو بتائے ہو سکیں آپ کی وجہ سے کسی کا فائدہ ہو اور علاج ہو سکیں۔۔۔
کینسر، کڈنی مریضوں سے ریکوسٹ ہے کہ یہ فارم مکمل فل اپ کرے اور ڈسٹرکٹ زکوة آفیسر انشاءاللہ اپ کو فنڈز مہیا کرینگے۔ شکریہ...
12/01/2026
ماشاءاللہ بہت خوب
اللہ تعالیٰ دین پر استقامت نصیب فرمائے
موری بالا چترال سے تعلق رکھنےوالے 5 ممتاز دوستوں کا درس نظامی کی تکمیل کے بعد دستار فضیلت
یہ وہ لمحہ ہے جب محنت، عبادت، اور علم کی جستجو کا ثمر ملتا ہے۔ آپ نے اپنی صلاحیتوں اور ایمان کی قوت سے اس مقام تک پہنچنے کا سفر طے کیا ہے۔
آپ کی یہ کامیابی نہ صرف آپ کے لیے فخر کا باعث ہے بلکہ آپ کے خاندان، اساتذہ، اور پورے علاقے کے لیے بھی باعثِ افتخار ہے۔
آپ نے علم کی مشعل کو روشن کیا ہے، اب آپ کی ذمہ داری ہے کہ اس نور کو دوسروں تک پہنچائیں اور اپنے علم و عمل سے معاشرے کی خدمت کریں۔
دعا ہے کہ اللہ آپ کو مزید ترقیاں عطا فرمائے اور آپ کا علم و عمل ہمیشہ منور رہے۔
مولانا ذیشان
مولانا نور احمد
مولانا الیاس
مولانا نور اللہ
مولانا انصار حسین
از طرف اختر نبی چترال
11/01/2026
خوشخبری
میرے عزیز نواسہ، افسر الدین کے لیے دل سے دعا اور پیغام
زندگی میں شاید مجھے اتنی خوشی کبھی محسوس نہ ہوئی ہو جتنی آج محسوس ہو رہی ہے۔ میرا نواسہ افسر الدین، ولد صلاح الدین، موری بالا محکمہ تعلیم میں CT پوسٹ پر تعینات ہوا ہے، اور اب وہ گرم چشمہ کے مڈل سکول بیگوشٹ میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرے گا۔ یقیناً وہ نہ صرف علم کا چراغ جلاۓ گا بلکہ نونہال قوم کی نوک پلک درست کرنے والا ایک روشن ستارہ بھی ثابت ہوگا۔
افسر الدین ہمیشہ ایک ہونہار، سنجیدہ اور ذمہ دار طالب علم رہا ہے۔ اس نے اپنی محنت اور لگن سے ہر دل میں جگہ بنائی، سرشار لگن اور جوش و جذبے کا پیکر رہا، چھوٹوں سے محبت اور بڑوں کا ادب جانتا رہا۔ آج اللہ تعالیٰ نے اس کی کوششوں کو کامیابی کے پھل سے نوازا اور ہمیں اس پر بے حد فخر ہے۔
میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے دن دگنی، رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔ اللہ اس کے قدم مضبوط کرے، اس کی سوچ روشن رکھے، اور اسے ہر میدان میں کامیابی اور عزت نصیب کرے۔ اللہ کرے کہ وہ اپنے علم، اخلاق اور خدمت کے ذریعے نہ صرف اپنے شاگردوں بلکہ پورے معاشرے کے لیے مثالی رہنما بنے۔
افسر الدین، تمہاری کامیابی صرف تمہاری محنت کا نتیجہ نہیں بلکہ تمہارے دل کی پاکیزگی، نیک نیتی اور لگن کا بھی ثبوت ہے۔ میری دعا ہے کہ تم ہمیشہ علم و خدمت کی روشنی پھیلاؤ، ہر دل میں امید جگاؤ، اور ہر محنت تمہیں کامیابی کی بلندیاں عطا کرے۔
میں یہ بھی دعا کرتا ہوں کہ تمہاری زندگی میں کبھی خوف یا مایوسی کا سایہ نہ آئے، بلکہ ہر چیلنج کو تم اپنے حوصلے اور علم کی روشنی سے پار کرو۔ اللہ کرے کہ تمہاری محنت اور لگن تمہیں ہمیشہ عزت و وقار اور کامیابی کے اعلیٰ مقام تک لے جائے۔
یقیناً، تمہاری تعیناتی صرف تمہاری ذاتی کامیابی نہیں بلکہ ہمارے خاندان کے لیے بھی ایک فخر اور خوشی کا لمحہ ہے۔ تمہاری محنت اور کردار کی یہ روشنی نہ صرف نونہالان قوم کے لیے مشعل راہ بنے بلکہ ہر شخص کے لیے ایک مثال بھی قائم کرے۔
میری محبت اور فخر کی انتہا تمہارے لیے صرف ایک دعا ہے:
اللہ تمہیں زندگی کی ہر راہ میں کامیابی، ہر مقصد میں برکت اور ہر لمحہ خوشی عطا فرمائے۔
تمہارے قدم مضبوط ہوں، تمہاری محنت رنگ لائے، اور تم ہمیشہ لوگوں کے لیے روشنی اور رہنمائی کا چراغ بنے رہو۔
افسر الدین، تم نہ صرف ایک ہونہار نواسہ ہو بلکہ ایک مثالی انسان، خدمت گزار اور روشن مثال بھی ہو۔ اللہ تمہیں ہمیشہ اپنے فضل اور کرم سے نوازے اور تمہاری محنت کو ہر مقام پر قبول فرمائے۔.
محمد نبی خان چیئرمین ویلج کونسل موری
22/11/2025
Best aportunity for young stars don't miss to apply
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Mori Lasht
Chitral
