01/06/2026
Jamaat -e- Islami Chitral Lower
This page is serving as the official page of Jamat-e- Islami Lower Chitral
01/06/2026
امیرِ جماعت کے حکم پر پٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف جلسے سے امیرِ ضلع خطاب کر رہے ہیں۔
22/05/2026
عید کے بعد جماعت اسلامی چترال لوئر کرپشن کے خلاف دھرنے دے گی۔ امیر ضلع وجیہ الدین
جمعے کے روز دروش چوک میں جماعت اسلامی چترال لوئر کے اہتمام جلسے کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت امیر ضلع وجیہ الدین نے کی۔ جلسے سے امیر ضلع کے علاؤہ قیم ضلع عبدالحق، سلطان محمد صاحب، شجاع الحق بیگ اور امیر شریف نے خطاب کیا۔
مقریرں نے کمر توڑ مہنگائی پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ حافظ نعیم کی قیادت میں ملک گیر تحریک کو کامیاب کرنے کا عزم کیا۔
وجیہ الدین نے اعلان کیا کہ عید کے بعد کرپشن کے خلاف چترال بھر میں تحریک کو دوسرے مرحلے میں کے کر جائیں گے جس کے تحت یونین کونسل کے سطح پر احتجاجی مظاہروں کے ساتھ ساتھ چترال بازار میں دھرنے کا اہتمام کیا جائے گا۔
21/05/2026
کل بروز جمعہ بعد از نماز جمعہ دروش چوک میں ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات میں روز بروز اضافے کے خلاف عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔اہلیان دروش سے گزارش ہے کہ نکلیں دروش چوک کی طرف اور ان بے حس حکمرانوں کیخلاف آواز بلند کریں۔
بنو قابل چترال 🩵
20/05/2026
امیر جماعت اسلامی چترال وجیہ الدین کی سربراہی میں جماعت اسلامی چترال کے ضلعی زمہ داران کا اجلاس جاری ہے
نوجوانوں کو پڑھانے کی سیاست اگر دوسری جماعتیں بھی کرنا چاہتی ہیں تو میدان میں آئیں
امیر جماعت اسلامی چترال وجیہ الدین نے حافظ نعیم الرحمن صاحب کے حکم کی تعمیل کی ماشاءاللہ
چترال: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے الخدمت فاؤنڈیشن کے “بنو قابل پروگرام” کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان تعلیم حاصل کر کے آگے بڑھنا چاہتے ہیں اور جماعت اسلامی انہیں تعلیم اور ترقی کے مواقع فراہم کرے گی۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Chitral
