26/05/2026
اہم اطلاع
ضلع لوئر چترال میں جاری پری شندور پولو ٹورنامنٹ کے سلسلے میں چترال سکاوٹس اور چترال لیویز کے مابین آج کھیلا جانے والا فائنل میچ ناگزیر وجوہات کی بنا پر مؤخر کر دیا گیا ہے۔
فائنل میچ اب عید کے بعد نئے شیڈول کے مطابق منعقد کیا جائے گا، جس کی تاریخ و وقت سے بعد ازاں آگاہ کیا جائے گا۔
آپ کے تعاون کا شکریہ۔
DC Lower Chitral.
13/05/2026
Winners of Today Matches
at Pre Shandur Polo Tournament 2026 At Polo Ground Chitral 👌
Congratulations to all Winners
04/05/2026
کیا وجہ ہے کہ چترال بی، سی اور ڈی ٹیمیں شندور پولو ٹورنامنٹ میں ناکام ہوتے ہیں؟🧐🧐
03/04/2026
لوئر چترال میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی۔
07/02/2026
اہم اعلامیہ — ڈرائیور یونین لوئر چترال
ڈرائیور یونین لوئر چترال اپنے معزز ڈرائیور حضرات اور عوام الناس کو آگاہ کرتی ہے کہ 8 فروری کو ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق رواں دواں رہے گی اور تمام گاڑیاں اپنی مقررہ روٹس پر سروس فراہم کریں گی۔
ڈرائیور یونین ایک غیر سیاسی تنظیم ہے جس کا مقصد عوام کو سہولت فراہم کرنا اور ڈرائیور برادری کے حقوق و تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ ہم تمام سیاسی جماعتوں کا احترام کرتے ہیں، تاہم یہ واضح کرتے ہیں کہ کسی بھی سیاسی جماعت یا سرگرمی کے لیے پہیہ جام ہڑتال نہیں کی جائے گی۔
یونین کسی پر کوئی زور زبردستی نہیں کرتی۔ ڈرائیور حضرات اپنی گاڑیاں اپنی مرضی سے چلا بھی سکتے ہیں اور روک بھی سکتے ہیں۔ البتہ یونین اس صورت میں اجتماعی فیصلہ کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے جب ڈرائیور برادری کے مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوئی کوشش کی جائے۔
ڈرائیور یونین ہمیشہ افہام و تفہیم، صبر و تحمل اور باہمی احترام کے اصولوں پر یقین رکھتی ہے۔ اگر خدانخواستہ کسی فرد یا گروہ کی جانب سے زبردستی یا ہراسانی کی کوشش کی گئی تو ڈرائیور یونین اور ڈرائیور برادری قانونی دائرے میں رہتے ہوئے مناسب کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
ہم تمام شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ بھائی چارے اور امن و امان کو برقرار رکھیں۔ ڈرائیور یونین ہر وقت عوام کی خدمت کے لیے تیار ہے۔
ڈرائیور یونین لوئر چترال
صدر: صابر احمد صابر
کابینہ اراکین اور ٹرانسپورٹرز