Hussain Abad Attani

Hussain Abad Attani

Share

Hussain Abad is a small Village in Chitral Pakistan A Village in Chitral, Pakistan

05/01/2026

آیون میں اٹانی ایریگیشن چینل پر پیشرفت نہ ہونے پر عمائدین کے تحفظات، احتجاجی اقدامات کی وارننگ

لوئر چترال کی وی سی آیون 1 میں اٹانی لشٹ، اشکون لشٹ اور بڑاوشٹ کے عمائدین کا اٹانی ایریگیشن چینل سے متعلق تحفظات پر ایک اہم اجلاس امیر شریف کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔ اجلاس میں شرکاء نے محکمہ آبپاشی کی کارکردگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

عمائدین کے مطابق سابق ایڈوائزر وزیر زادہ کے دور میں اٹانی ایریگیشن چینل کے لیے 12 ملین روپے مختص کیے گئے تھے، تاہم چار سال گزرنے کے باوجود منصوبے پر کوئی عملی پیشرفت نہیں ہو سکی اور اب تک ایک اینٹ بھی نہیں رکھی گئی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ یہ تاخیر علاقے کے کاشتکاروں کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر محکمہ آبپاشی ایک ہفتے کے اندر کام کا آغاز نہ کر سکا تو عمائدین چترال پریس کلب اور پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے ذریعے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور متعلقہ حکام کو صورتحال سے آگاہ کریں گے، جبکہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنے کا آپشن بھی زیر غور ہے۔

عمائدین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اٹانی ایریگیشن چینل پر فوری طور پر کام شروع کیا جائے تاکہ علاقے کے دیرینہ مسائل کا حل ممکن ہو سکے۔

منجانب: اہلیان آٹانی، وی سی آیون 1

21/12/2025

سال کا چھوٹا ترین دن اور سب سے لمبی رات 22 دسمبر کو ہوگی۔ دن کا دورانیہ 10 گھنٹے 8 منٹ اور رات کا دورانیہ 13 گھنٹے 52 منٹ ہوگا۔ 23 دسمبر سے دن بڑھنا اور رات گھٹنا شروع ہو جائے گی۔ 21-22 مارچ 2025 کو دن اور رات برابر ہوں گے۔ جبکہ 21 جون کو سال کا سب سے لمبا دن اور رات سب سے مختصر ہوگی۔ 🌅🌄🌞🌟💫🌠

21/12/2025

(Absence of Evidence is not Evidence of Absence).اگر کسی چیز کے ہونے کا ثبوت موجود نہیں ہے، تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ چیز موجود ہی نہیں۔
سادہ وضاحت:
کسی بات یا چیز کے بارے میں ہمیں ثبوت نہ ملنا یہ ثابت نہیں کرتا کہ وہ بات غلط ہے یا وہ چیز موجود نہیں۔ ممکن ہے:
ہم نے ابھی صحیح جگہ تلاش نہ کی ہو
تحقیق مکمل نہ ہوئی ہو
شواہد موجود ہوں مگر ہمیں معلوم نہ ہوں
مثالیں:
سائنس میں:
اگر کسی بیماری کی علامات ابھی نظر نہیں آ رہیں، تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ بیماری موجود نہیں۔
لائبریری / تحقیق میں:
اگر کسی موضوع پر کتاب دستیاب نہیں، تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس موضوع پر لکھا ہی نہیں گیا — شاید وہ کتاب کہیں اور ہو۔
روزمرہ زندگی میں:
اگر کسی نے چوری کرتے ہوئے نہیں دیکھا، تو یہ لازمی نہیں کہ چوری ہوئی ہی نہ ہو۔
خلاصہ:
🔹 ثبوت کی غیر موجودگی ≠ چیز کی غیر موجودگی
یہ جملہ ہمیں جلدی نتیجہ اخذ کرنے سے روکتا ہے اور تحقیق و غور و فکر کی اہمیت بتاتا ہے۔

07/09/2025

---

🌸 الحمدللہ! 🌸

حسین آباد اٹانی ایون سے تعلق رکھنے والے محمد امین فرزند علی نظار شاہ چین میں سی ایس سی اسکالرشپ کے تحت ایم ایس فزکس میں داخلہ لینے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
یہ کامیابی نہ صرف ان کے لیے بلکہ ان کے خاندان اور پورے علاقے کے لیے باعثِ فخر ہے۔

محمد امین اور ان کے تمام فیملی ممبرز کو دل کی گہرائیوں سے بہت بہت مبارکباد 🎉👏💕
✨ علاقے کا ایک قابلِ فخر بیٹا ✨ 🇵🇰📚🇨🇳

#الحمدللہ #محمدامین #چائنا #کامیابی #دعاگو

Photos from Irshad Ayun's post 09/07/2025
21/06/2025

کبھی کبھی انسان کے لیے کچھ جملے ،
کچھ الفاظ ، کچھ دلاسے ، بہت خاص ہوتے ہیں۔!
جیسے کہ ؛
اپنا خیال رکھو!
تکلیف دہ وقت ، گزر ہی جائے گا،
اچھے وقت کا انتظار کرو ،
خدا کی ذات پر یقین رکھو ،
میری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔
ایک پریشان انسان کے لیے یہ جملے کچھ نہیں، بلکہ بہت کچھ ہوتے ہیں۔
خوش نصیب ہیں وہ جنہیں ایسی تسلیاں دینے والے مخلص لوگ میسر ہیں۔
جیسے کے ہمارے سب کے جان چترالی بادشاہ
اللہ اپ کو ہمیشہ سلامت رکھے

02/06/2025

Tiktoker sana yousaf shot dead in her home 💔 may her soul rest in peace.

Photos from Hussain Abad Attani's post 13/05/2025

ایک قدم مثبت تبدیلی کی جانب۔

گورنمنٹ پرائمری سکول آٹانی، ایون میں پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ (PPAF) اور شراکت دار ادارے GAAP کے تعاون سے سرکاری عملے کے لیے رویے میں تبدیلی اور صنفی بنیاد پر تشدد (GBV) کی روک تھام پر ایک روزہ تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

اس سیشن کا مقصد سرکاری اداروں کو GBV کے بارے میں حساس بنانا، مثبت رویوں کو فروغ دینا، اور کمیونٹی میں شعور اجاگر کرنا تھا۔ شرکاء نے تربیت کو معلوماتی اور بصیرت افروز قرار دیا۔

09/05/2025

پاکستان پائندہ باد

Want your business to be the top-listed Government Service in Chitral?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Ayun Chitral
Chitral
25000