Deputy Commissioner/Collector Dadu- Official

Call Directions Website

Deputy Commissioner/Collector Dadu- Official The Head Of District Administration (Collector & Representative of Government)

07/10/2026

ڈپٹی کمشنر آفس دادو
7 اکتوبر 2026
پی آر نمبر: 232/2K26DC/MC

پریس رلیز

تعلیم فاؤنڈیشن اور یو این ڈی پی کے تعاون سے گورنمنٹ بوائز پائلٹ ہائی اسکول دادو میں تعلیمی میلہ، طلبہ کی تخلیقی و علمی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے پر زور

دادو: گورنمنٹ بوائز پائلٹ ہائی اسکول دادو میں تعلیم فاؤنڈیشن اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (UNDP) کے تعاون سے تعلیمی میلہ منعقد کیا گیا، جس کا مقصد طلبہ کو نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ تخلیقی، سائنسی، فنی اور عملی سرگرمیوں کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنا اور ان میں تحقیق و تخلیقی سوچ کو فروغ دینا تھا۔

تعلیمی میلے میں ڈپٹی کمشنر دادو سید مرتضیٰ علی شاہ نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ اس موقع پر اسکول انتظامیہ، اساتذہ، طلبہ، تعلیم فاؤنڈیشن، یو این ڈی پی اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندگان بھی موجود تھے۔

میلے کے دوران طلبہ کی جانب سے مختلف سائنسی، تعلیمی، تخلیقی اور معلوماتی اسٹالز قائم کیے گئے، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر تیار کردہ ماڈلز، پروجیکٹس اور تخلیقی کام پیش کیے۔ ڈپٹی کمشنر دادو نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور طلبہ سے ان کے تیار کردہ ماڈلز اور پروجیکٹس کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے طلبہ کی محنت، علمی قابلیت، تخلیقی سوچ اور اعتماد کو سراہتے ہوئے ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید مرتضیٰ علی شاہ نے کہا کہ جدید دور میں تعلیم محض کتابی علم تک محدود نہیں، بلکہ طلبہ میں تخلیقی سوچ، تحقیق، مسئلہ حل کرنے کی صلاحیت، عملی مہارت اور خود اعتمادی پیدا کرنا بھی تعلیمی نظام کا اہم مقصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی میلوں اور اس نوعیت کی سرگرمیوں کے ذریعے طلبہ کو اپنی صلاحیتیں عملی طور پر پیش کرنے اور نئی چیزیں سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے، طلبہ کی حاضری اور تعلیمی سرگرمیوں میں دلچسپی بڑھانے کے ساتھ ساتھ انہیں سازگار اور معیاری تدریسی ماحول فراہم کرنے کے لیے اسکول انتظامیہ، اساتذہ، والدین، متعلقہ سرکاری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں کا باہمی تعاون نہایت ضروری ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے تعلیم فاؤنڈیشن اور یو این ڈی پی کی جانب سے تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ اور طلبہ کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سرکاری تعلیمی اداروں میں مثبت اور تخلیقی ماحول کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس نوعیت کی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ طلبہ کی علمی، سائنسی اور تخلیقی صلاحیتوں کو مزید نکھارا جا سکے۔

اس موقع پر قاضی کبیر، علی اکبر پنہور، میڈم خدیجہ پنہور، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر میڈم روزینہ پیرزادہ اور پروجیکٹ مینیجر مجید تھہیم نے بھی خطاب کرتے ہوئے تعلیمی سرگرمیوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے طلبہ کی جانب سے پیش کیے گئے مختلف ماڈلز، پروجیکٹس اور تخلیقی کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیاں طلبہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور ان میں سیکھنے کا جذبہ پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔

آخر میں ڈپٹی کمشنر دادو اور دیگر مہمانوں نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ محنت، علم، تحقیق اور تخلیقی سوچ ہی روشن اور کامیاب مستقبل کی بنیاد ہیں۔ اس موقع پر اسکول انتظامیہ اور اساتذہ کی جانب سے تعلیمی میلے کے انعقاد اور طلبہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو بھی سراہا گیا۔

ترجمان
ڈپٹی کمشنر دادو

ڈپٹی کمشنر آفس دادو6 اکتوبر 2026پی آر نمبر: 231/2K26DC/MCپریس رلیزستمبر SNID 2026 کی ریویو اور آئندہ پولیو مہم کی تیاریو...
06/10/2026

ڈپٹی کمشنر آفس دادو
6 اکتوبر 2026
پی آر نمبر: 231/2K26DC/MC

پریس رلیز

ستمبر SNID 2026 کی ریویو اور آئندہ پولیو مہم کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس

دادو: ڈپٹی کمشنر دادو سید مرتضیٰ علی شاہ کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں ستمبر SNID 2026 کی پوسٹ کیمپین ریویو اور آئندہ پولیو مہم کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی شریک صدارت ایڈیشنل ڈپٹی ون کمشنر وجاہت غفور، اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر دادو ڈاکٹر عبدالحمید کھونہارو نے کی۔

اجلاس میں گزشتہ مہم کی ضلع، تعلقہ اور یونین کونسل سطح پر کارکردگی، کوریج، مسڈ چلڈرن، انکاری کیسز، زیرو ڈوز بچوں، مائیکرو پلاننگ اور ڈیٹا کوالٹی کا جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر دادو نے کم کوریج والی یونین کونسلز میں مائیکرو پلانز، ٹارگٹ ڈیٹا اور فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کا ازسرنو جائزہ لینے، انکاری اور زیرو ڈوز بچوں کی کوریج یقینی بنانے جبکہ آئندہ مہم کے لیے مؤثر منصوبہ بندی، تربیت اور فیلڈ سپرویژن بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

ترجمان
ڈپٹی کمشنر دادو

ڈپٹی کمشنر آفس دادو6 اکتوبر 2026پی آر نمبر: 230/2K26DC/MC پریس رلیزڈپٹی کمشنر دادو کی زیر صدارت ای پی آئی ریویو اجلاس، ک...
06/10/2026

ڈپٹی کمشنر آفس دادو
6 اکتوبر 2026
پی آر نمبر: 230/2K26DC/MC

پریس رلیز

ڈپٹی کمشنر دادو کی زیر صدارت ای پی آئی ریویو اجلاس، کم کارکردگی والی یونین کونسلز میں ویکسینیشن بہتر بنانے کی ہدایت

دادو: ڈپٹی کمشنر دادو سید مرتضیٰ علی شاہ کی زیر صدارت ای پی آئی ریویو اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع دادو میں روٹین امیونائزیشن، بچوں کی ویکسینیشن کوریج اور ڈیفالٹر بچوں کے فالو اَپ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر-ون وجاہت غفور، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو عمران علی سیال، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر عبدالحمید کھونہارو، اسسٹنٹ کمشنرز، ای پی آئی ٹیم، ٹیکنیکل فوکل پرسنز، ڈی ای او سی، ڈی ایس او ای پی آئی، این جی اوز اور دیگر متعلقہ افسران و نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران دو سال سے کم عمر بچوں کی ای پی آئی کوریج، بالخصوص IPV ویکسینیشن اور شناخت کیے گئے ڈیفالٹر بچوں کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ ٹیموں کو ہدایت کی گئی کہ تمام ڈیفالٹر بچوں کا بروقت فالو اَپ کرکے ان کی ویکسینیشن مکمل کی جائے۔

یونین کونسل وار ای پی آئی انڈیکیٹرز اور ویکسینیشن کوریج کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ کم کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی یونین کونسلز کو ترجیحی بنیادوں پر فوکس کرکے بہتری کے لیے مؤثر اور ہدفی منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اجلاس میں میہڑ ILR کے دوبارہ غیر فعال ہونے کا معاملہ بھی زیرِ غور آیا۔ متعلقہ حکام کو کولڈ چین کی بحالی کے لیے فوری اقدامات، ریورس کولڈ چین کی مناسب نگرانی اور TSV سپورٹ کو مزید مضبوط بنانے کی ہدایت کی گئی۔

ویکسینیٹرز کو درپیش POL سے متعلق مسائل کا بھی جائزہ لیا گیا اور ہدایت کی گئی کہ ضروری سہولیات کی بروقت فراہمی اور مسائل کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے تاکہ روٹین امیونائزیشن اور آؤٹ ریچ سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔

ڈپٹی کمشنر دادو نے متعلقہ افسران پر زور دیا کہ بچوں کی مکمل ویکسینیشن کے ہدف کے حصول کے لیے فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی، ڈیفالٹر فالو اَپ اور یونین کونسل سطح پر کوریج کی مسلسل نگرانی کی جائے۔

اجلاس میں ای پی آئی سے متعلق تمام طے شدہ اقدامات پر بروقت عملدرآمد اور باقاعدہ فالو اَپ یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

ترجمان
ڈپٹی کمشنر دادو

ڊپٽي ڪمشنر آفيس دادو6 آڪٽوبر 2026عپي آر نمبر: 229/2K26DC/MCپريس رليزڊپٽي ڪمشنر دادو جي صدارت هيٺ ضلعي ۾ بيمارين جي نگران...
06/10/2026

ڊپٽي ڪمشنر آفيس دادو
6 آڪٽوبر 2026ع
پي آر نمبر: 229/2K26DC/MC

پريس رليز

ڊپٽي ڪمشنر دادو جي صدارت هيٺ ضلعي ۾ بيمارين جي نگراني بابت جائزه اجلاس، سرويلنس نظام کي وڌيڪ مؤثر بڻائڻ تي زور

دادو: ڊپٽي ڪمشنر دادو سيد مرتضيٰ علي شاهه جي صدارت هيٺ ضلعي سرويلنس ريويو ميٽنگ (DSRM) منعقد ٿي، جنھن ۾ ضلعي اندر بيمارين جي نگراني، سرويلنس نظام ۽ رپورٽنگ جي عمل جو تفصيلي جائزو ورتو ويو.

اجلاس ۾ ايڊيشنل ڊپٽي ڪمشنر ون وجاهت غفور، ايڊيشنل ڊپٽي ڪمشنر ٽو عمران علي سيال، ضلعي صحت آفيسر ڊاڪٽر عبدالحميد کونھارو، اسسٽنٽ ڪمشنرن، اي پي آءِ ٽيم، ٽيڪنيڪل فوڪل پرسنز، ڊي اي او سي، ڊي ايس او اي پي آءِ، اين جي اوز ۽ ٻين لاڳاپيل آفيسرن ۽ نمائندن شرڪت ڪئي.

اجلاس دوران تعلقي وار سرويلنس انڊيڪيٽرز جو جائزو ورتو ويو، جڏهن ته سرويلنس رڪارڊ جي مناسب سار سنڀال، بروقت رپورٽنگ ۽ التوا هيٺ ڪيسن جي مؤثر فالو اَپ تي زور ڏنو ويو. ضلعي ۾ ايڪٽو سرويلنس کي وڌيڪ مضبوط بڻائڻ ۽ صحت مند ٻارن سميت ٻين فيلڊ وزٽن ۾ بھتري آڻڻ لاءِ هدايتون جاري ڪيون ويون.

اجلاس ۾ هفتيوار زيرو رپورٽنگ ۾ دير ۽ ڪجھ رپورٽن جاري نه ٿيڻ جو پڻ نوٽيس ورتو ويو ۽ لاڳاپيل آفيسرن کي سموريون التوا هيٺ رپورٽون فوري طور جمع ڪرائڻ، ايندڙ وقت ۾ بروقت 100 سيڪڙو زيرو رپورٽنگ يقيني بڻائڻ ۽ IDIMS کي باقاعدگي سان اپڊيٽ ڪرڻ جي هدايت ڪئي وئي.

ڊپٽي ڪمشنر دادو چيو ته بيمارين جي بروقت نشاندهي ۽ مؤثر سرويلنس ڪنهن به ممڪن وبائي صورتحال کي منھن ڏيڻ لاءِ بنيادي اهميت رکن ٿا، تنھن ڪري سمورا لاڳاپيل ادارا باهمي رابطي ۽ ذميواري سان پنهنجا فرض سرانجام ڏين.

اجلاس ۾ ويڪسين ذريعي روڪي سگھجندڙ بيمارين (VPDs) جي ڪيسن ۽ ممڪن وبائي صورتحال جو پڻ جائزو ورتو ويو ۽ ڪيس انويسٽيگيشن، فوري ردعمل ۽ حفاظتي قدمن کي يقيني بڻائڻ لاءِ هدايتون جاري ڪيون ويون.

اجلاس جي پڄاڻي تي سمورن لاڳاپيل آفيسرن کي طئي ٿيل قدمن تي بروقت عملدرآمد ۽ مسلسل فالو اَپ يقيني بڻائڻ جي هدايت ڪئي وئي.

ترجمان
ڊپٽي ڪمشنر دادو

06/10/2026

ڈپٹی کمشنر آفس دادو
6 اکتوبر 2026
پی آر نمبر: 229/2K26DC/MC

پریس رلیز

ڈپٹی کمشنر دادو کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ سرویلنس ریویو اجلاس، انسدادِ بیماریوں کی نگرانی مزید مؤثر بنانے پر زور

دادو: ڈپٹی کمشنر دادو سید مرتضیٰ علی شاہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ سرویلنس ریویو میٹنگ (DSRM) منعقد ہوئی، جس میں ضلع میں بیماریوں کی نگرانی، سرویلنس نظام اور رپورٹنگ کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون وجاہت غفور، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو عمران علی سیال ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدلاحمید کھونہارو، اسسٹنٹ کمشنرز، ای پی آئی ٹیم، ٹیکنیکل فوکل پرسنز، ڈی ای او سی، ڈی ایس او ای پی آئی، این جی اوز اور دیگر متعلقہ افسران و نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران تحصیل وار سرویلنس انڈیکیٹرز کا جائزہ لیا گیا، جبکہ سرویلنس ریکارڈ کی مناسب دیکھ بھال، بروقت رپورٹنگ اور زیرِ التوا کیسز کی مؤثر فالو اَپ پر زور دیا گیا۔ ضلع میں ایکٹو سرویلنس کو مزید مضبوط بنانے اور ہیلتھی چائلڈ و دیگر فیلڈ وزٹس میں بہتری لانے کی ہدایات دی گئیں۔

اجلاس میں ہفتہ وار زیرو رپورٹنگ میں تاخیر اور بعض رپورٹس کے عدم اجرا کا بھی نوٹس لیا گیا اور متعلقہ افسران کو تمام زیرِ التوا رپورٹس فوری جمع کرانے، آئندہ بروقت 100 فیصد زیرو رپورٹنگ یقینی بنانے اور IDIMS اپ ڈیٹ باقاعدگی سے مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر دادو نے کہا کہ بیماریوں کی بروقت نشاندہی اور مؤثر سرویلنس کسی بھی ممکنہ وبائی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بنیادی اہمیت رکھتی ہے، اس لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں۔

اجلاس میں ویکسین سے بچاؤ والی بیماریوں (VPDs) کے کیسز اور ممکنہ آؤٹ بریکس کا بھی جائزہ لیا گیا اور کیس انویسٹی گیشن، فوری رسپانس اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

اجلاس کے اختتام پر تمام متعلقہ افسران کو طے شدہ اقدامات پر بروقت عملدرآمد اور مسلسل فالو اَپ یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

ترجمان
ڈپٹی کمشنر دادو

30/09/2026

ڈپٹی کمشنر آفس دادو
30 ستمبر 2026

ڈپٹی کمشنر دادو کی جانب سے معمول کے مطابق کھلی کچہری کا انعقاد

*دادو: ڈپٹی کمشنر دادو سید مرتضیٰ علی شاہ (تمغہ امتیاز) نے عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنے دفتر میں معمول کے مطابق کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں شہریوں نے اپنے مختلف مسائل اور شکایات پیش کیں۔*

ڈپٹی کمشنر دادو نے شہریوں کی شکایات غور سے سنیں اور متعدد شکایات کا موقع پر ہی ازالہ کیا، جبکہ مزید وقت طلب امور کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے مقررہ مدت میں پیش رفت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

ڈپٹی کمشنر دادو نے کہا کہ عوامی مسائل کا بروقت حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

ترجمان
ڈپٹی کمشنر دادو

28/09/2026
28/09/2026

Sindh Government has decided to seek assistance from the national institution NCCIA to prevent the spread of fake news. This step aims to ensure the timely identification, verification and prevention of fake, false and misleading information.

ڊپٽي ڪمشنر آفيس دادو23 سيپٽمبر 2026پي آر نمبر: 228/2K26DC/MCپريس رليزڊپٽي ڪمشنر دادو پاران پوليو جي خاتمي واري مھم جي ٽئ...
23/09/2026

ڊپٽي ڪمشنر آفيس دادو
23 سيپٽمبر 2026
پي آر نمبر: 228/2K26DC/MC

پريس رليز

ڊپٽي ڪمشنر دادو پاران پوليو جي خاتمي واري مھم جي ٽئين ڏھاڙي تعلقي جوهي جي يونين ڪائونسلن جوهي ۽ پير مشائخ جو دورو

دادو: ڊپٽي ڪمشنر دادو سيد مرتضيٰ علي شاھ پوليو جي خاتمي واري مھم جي ٽئين ڏھاڙي تعلقي جوهي جي يونين ڪائونسلن جوهي ۽ پير مشائخ جو فيلڊ دورو ڪيو، جتي هن پوليو مھم ۾ مصروف فرنٽ لائن ورڪرن سان ملاقات ڪري فيلڊ ڪارڪردگي، ٽيلي شيٽس، ڪولڊ چين ۽ ٻارن جي ڪوريج جو جائزو ورتو.

ڊپٽي ڪمشنر دادو فيلڊ ٽيمن جي ڪارڪردگي تسلي بخش قرار ڏيندي هدايت ڪئي ته هر ٻار تائين رسائي يقيني بڻائي وڃي، ڪو به ٻار پوليو جي ڦڙن کان نه رھجڻ گھرجي، فنگر مارڪنگ ۽ ڊيٽا جو اندراج درست نموني ڪيو وڃي ۽ مھم جي باقي ڏھاڙن دوران پڻ ڀرپور محنت ۽ عزم سان ڪم جاري رکيو وڃي.

ان موقعي تي ڊپٽي ڪمشنر دادو مھم دوران سيڪيورٽي انتظامن جو پڻ جائزو ورتو ۽ ڊيوٽي تي موجود پوليس جوانن سان ملاقات ڪري کين سيڪيورٽي جا اثرائتا انتظام يقيني بڻائڻ لاءِ ضروري هدايتون ڏنيون.

ڊپٽي ڪمشنر دادو پوليو مھم جي ڪاميابي لاءِ فيلڊ ٽيمن، پوليس، سپروائيزرن ۽ سمورن لاڳاپيل ادارن جي گڏيل سھڪار کي ساراهيو.

ترجمان
ڊپٽي ڪمشنر دادو

Address

Dadu
76200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deputy Commissioner/Collector Dadu- Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share