Deputy Commissioner Buner

Call Directions Website Contact the organization

Deputy Commissioner Buner This Page will Post the activities of District Administration Buner for the interest of General Public to ensure Good Governance.

05/10/2026
05/10/2026
تحصیل ڈگر5 اکتوبر ۔۔۔ عالمی یومِ اساتذہایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اشفاق علی نے تحصیل کے مختلف سکولز میں جاکر یوم اساتذہ کی منا...
05/10/2026

تحصیل ڈگر

5 اکتوبر ۔۔۔ عالمی یومِ اساتذہ

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اشفاق علی نے تحصیل کے مختلف سکولز میں جاکر یوم اساتذہ کی مناسبت سے اساتذہ سے ملاقات کی اور درس و تدریس کے عظیم پیشے کے بارے میں اپنے نیک خواہشات و جذبات کا اظہار کیا۔

انتظامی افسر نے بہترکارکردگی پر اساتذہ میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔

05/10/2026
05/10/2026
5 اکتوبر — عالمی یومِ اساتذہڈپٹی کمشنر آفس بونیر میں پروقار تقریب بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ میں شیلڈز ا...
05/10/2026

5 اکتوبر — عالمی یومِ اساتذہ

ڈپٹی کمشنر آفس بونیر میں پروقار تقریب

بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم

ڈپٹی کمشنر آفس بونیر میں 5 اکتوبر، عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد تعلیمی شعبے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کی حوصلہ افزائی اور ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔

تقریب کے دوران ضلع بھر سے بہترین کارکردگی کے حامل اساتذہ کو شیلڈز اور تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔ اس موقع پر اساتذہ نے اپنی خدمات کے اعتراف اور حوصلہ افزائی پر ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی پوری محنت، لگن اور خلوص کے ساتھ قوم کے معماروں کی تعلیم و تربیت اور روشن مستقبل کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

02/10/2026

پیغام برائے عوام

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) بونیر، جناب قیصر خان کی جانب سے آر ٹی ایس کمیشن (RTS Commission) کے حوالے سے پیغام

🏅 خیبر پختونخوا انڈر 21 انٹر ریجنل گیمز 2026 — ٹرائلز شیڈولخیبر پختونخوا انڈر 21 انٹر ریجنل گیمز 2026 کے سلسلے میں ریجنل...
01/10/2026

🏅 خیبر پختونخوا انڈر 21 انٹر ریجنل گیمز 2026 — ٹرائلز شیڈول
خیبر پختونخوا انڈر 21 انٹر ریجنل گیمز 2026 کے سلسلے میں ریجنل سپورٹس آفس ملاکنڈ ڈویژن، سوات میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں کھلاڑیوں کے انتخاب اور ٹرائلز سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
جاری شیڈول کے مطابق مرد کھلاڑیوں کے ٹرائلز 9 تا 11 اکتوبر جبکہ خواتین کے ٹرائلز 13، 14 اور 19 اکتوبر 2026 کو ملاکنڈ ڈویژن کے مقررہ مقامات پر منعقد ہوں گے۔
یکم جولائی 2026 کو 21 سال یا اس سے کم عمر کھلاڑی ٹرائلز میں شرکت کے اہل ہوں گے۔
امیدوار مقررہ وقت اور مقام پر اپنی سپورٹس کِٹ/یونیفارم، متعلقہ کھیل کا سامان، پاسپورٹ سائز تصویر اور اصل CNIC/Form-B لازماً ہمراہ لائیں۔ TA/DA فراہم نہیں کیا جائے گا۔
کھیلوں کے ٹرائلز کی تاریخ، وقت اور مقام کی مکمل تفصیلات منسلک شیڈول میں درج ہیں۔ نوجوان کھلاڑیوں سے اپیل ہے کہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹرائلز میں شرکت کریں۔

Address

Dr. Abdul Qadir Colony, Daggar Project
Daggar
19290

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deputy Commissioner Buner posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Deputy Commissioner Buner:

Shortcuts

Share