04/11/2026
**سموگ سے بچیں، احتیاط اپنائیں!**
ڈاہرانوالہ پولیس کی جانب سے عوام الناس کو سموگ کے مضر اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی جاتی ہے۔
شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں، باہر نکلتے وقت معیاری N95 ماسک پہنیں، گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے بند رکھیں اور بچوں، بزرگوں اور سانس کے مریضوں کا خصوصی خیال رکھیں۔
گاڑیوں کی بروقت ٹیوننگ کروائیں اور کوڑا کرکٹ یا فصلوں کی باقیات جلانے سے گریز کریں۔
یاد رکھیں! سموگ سے بچاؤ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اپنی اور اپنے پیاروں کی صحت کی حفاظت کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔
**آپ کی احتیاط، آپ کی صحت کی حفاظت!**
**ڈاہرانوالہ پولیس — عوام کی خدمت، تحفظ اور سلامتی کے لیے ہمیشہ کوشاں۔**