19/09/2026
ڈیرہ بگٹی
عوامِ ڈیرہ بگٹی کے نام اہم پیغام
سلام مسنون!
میں، آپ کا عوامی رہنما میر لیاقت رائجہ بگٹی، ڈیرہ بگٹی کے غیور اور با شعور عوام سے ایک خصوصی انٹرویو کے ذریعے یہ اہم پیغام دے رہا ہوں کہ 22 سے 24 تاریخ تک جاری رہنے والی قومی پولیو مہم میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
میری تمام والدین اور معزز شہریوں سے اپیل ہے کہ اپنے 5 سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے دو قطرے لازمی پلائیں اور ہمارے ڈیوٹی پر موجود پولیو ورکرز کا پورا ساتھ دیں۔
ہمارے بچوں کی تندرستی اور روشن مستقبل کا انحصار اسی پر ہے کہ ہم اپنے ڈیرہ بگٹی کو معذوری کا باعث بننے والی اس بیماری سے مکمل طور پر پاک کریں۔
سلامت رہے ہمارا ڈیرہ بگٹی!
آپ کا خادم:
میر لیاقت رائجہ بگٹی
(عوامی رہنما، ڈیرہ بگٹی)
Mir Liaquat Khan Bugti