28/09/2025
پاکستان نظریاتی پارٹی مظلوموں کے سفیر مظلوموں کی آواز گلوبل صمود فلوٹیلا میں پاکستانی وفد سمیت تمام شرکاء کی سلامتی اور کامیابی کے لیے ہر لمحہ دعاگو ہیں۔۔۔۔۔
اور ہم حکومت وقت سے عاجزانہ اپیل کرتے ہیں کے ان کی سلامتی کے لیے دنیا میں آواز بنیں
رب رحیم سب کی خیر فرمائیں اور قدم قدم حفاظت و کامیابی عطاء فرمائیں۔۔۔۔ أمین
13/08/2025
پاکستان نظریاتی پارٹی کی جانب سے تمام وطن عزیز کی عوام کو جشن آزادی مبارک ہو اللہ پاک سے دعا ہے کے کے ہمارے ملک کو ہر قسم کے شر اور بری نگاہ سے محفوظ رکھے اور ہمارے ملک کو بے پناہ ترقی عطا فرمائے
پاکستان زندہ باد 🇵🇰
13/08/2025
ایک قوم ایک منزل
جشن آزادی مبارک
13/08/2025
Happy independence day 14th august
12/08/2025
دھرتی کا بیٹا اور نیا عہد
انشاء اللہ ایم این اے سہیل گیلانی این اے 185
ہوا کے دوش پہ چلتا ہے روشنی کا سفر
وہی مسافر ہے جس کے قدم نہ تھک پائیں
ڈی جی خان کی دھرتی عجیب ہے — یہاں کے پہاڑ خاموش رہ کر بھی بغاوت کی کہانیاں سناتے ہیں، اور ریت کے ذرے وقت کے گواہ ہیں۔ اس نے وہ دن بھی دیکھے جب سیاست جاگیروں، سرداریوں اور خاندانی ناموں کا کھیل تھی، مگر کبھی کبھار اس دھرتی سے ایسے بیٹے نکلے جنہوں نے ایوانوں کو ہلا کر رکھ دیا۔
یاد کرو 1985 کا الیکشن — جب ظفر بلوچ نام کا ایک نوجوان وکیل، دلیل اور جرات کے ہتھیار سے، بڑے بڑے سرداروں کے قلعے ڈھا گیا۔ پھر آیا وہ لمحہ جب ڈاکٹر نذیر شہید نے جماعت اسلامی کے جھنڈے تلے، قومی اسمبلی میں وہ نشست جیتی جس پر صدیوں سے چند خاندان قابض تھے۔ اور پھر عطااللہ خان بزدار کی داستان، جس نے پہاڑوں کے بیٹے کی طرح ہمت اور سادگی سے سیاست میں اپنی جگہ بنائی۔
یہ سب قصے صرف تاریخ نہیں — یہ حوصلے کی آگ ہے، جو آج بھی نوجوانوں کے سینوں میں دہک رہی ہے ۔
نیا مسافر، نیا خواب
آج اس دھرتی کا ایک اور بیٹا، سید سہیل گیلانی، اس قافلے میں شامل ہے۔ وہ جانتا ہے کہ سیاست صرف تقریر یا وعدے کا نام نہیں، بلکہ اسکول کی ٹوٹی چھت، گاؤں کی خشک نلکی، اسپتال کے خالی بستر اور بے روزگار نوجوان کے سوال کا جواب دینا ہے
ہر بچے کے لیے معیاری تعلیم۔
ہر بستی میں صاف پانی کی فراہمی۔
اسپتالوں میں جدید سہولیات اور تربیت یافتہ عملہ۔
ہر ہنر مند کے لیے روزگار۔
عزت و احترام سب کے لیے برابر۔
اور سب سے بڑھ کر — صوبہ سرائیکستان کا قیام، تاکہ فیصلے لاہور کے ایوانوں میں نہیں، ڈیرہ، ملتان اور بہاولپور کی مٹی پر ہوں۔
دھرتی اور بیٹے کا مکالمہ
رات کے سنسان پہاڑوں میں، سہیل گیلانی کو لگا جیسے کوئی پکار رہا ہو۔ وہ رکا، اور کان دھرا —
"بیٹا!"
"کون؟"
"میں... تمہاری دھرتی۔"
"ماں، تمہیں کیا چاہیے؟"
"وہی جو ہمیشہ سے چاہتی ہوں — میرے بچوں کے ہاتھ میں کتاب، پیاسے ہونٹوں پر پانی، زخمیوں کے لیے دوا، محنت کش کے لیے عزت، اور میرے ہر بیٹے بیٹی کے لیے برابری۔ کیا تم یہ خواب پورا کرو گے؟"
سہیل کے لب ہلے: "ماں، میں وعدہ کرتا ہوں، یہ خواب اب انتظار نہیں کرے گا۔"
اب ہوش کے ناخن لو، اٹھو وقت کا پیغام ہے
وہی قوم جیتتی ہے جس کا حوصلہ جوان ہو
از ... ک ا ظ م گ ج ا ن ی
#پاکستان #شہیرحیدر #ڈیرہ
02/07/2025
صوبہ خیبرپختونخواہ سے جو دوست پاکستان نظریاتی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنا چاہتے ہیں وہ رابطہ کریں تصویر میں دیئے گئے نمبر پر اور شمولیتی جلسوں میں شرکت کریں۔