12/06/2022
اسلام علیکم میں حاجی عبدالرزاق کھوسہ ممبر پریس کلب ڈیرہ غازی خان مرکزی پریس سیکرٹری آل وڈانی اتحاد سوشل میڈیا کے تمام دوستوں کو یاد ہوگا 6 ماہ پہلے افضل بزدار اور وڈانی قبیلے کی جانب سے چھابری بالا میں ایک جھگڑا ہوا تھا سابقہ وزیراعلی پنجاب سردار دوست محمد خان کھوسہ کے قریبی دوست چھیتالیس گروپ کا ممبر افضل بزدار نے اپنی سیاسی طاقت دکھاتے ہوئے وڈانی قبیلے کی پوری بستی میں پانچ سو پولیس اہلکار بھجوا دیئے ہر طرف پولیس ہیں پولیس تھا اور اس بستی میں کوئی کریمینل استحاری ملزم منشیات فروش نہیں تھا وہاں رہائش پذیر جن کی اپنی زمین تک نہیں قائمی زمین میں بیٹھے ہیں اور مزدور ہیں ان کے ساتھ بہت بڑی ناانصافی ہوئی چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال ہوا وہاں سے پیاز کاٹنے والی چھری تک برآمد نہ ہوئی اس وقوعے کے بعد وڈانی قبیلے کی جانب سے افضل بزدار کے خلاف میڈیا ٹرائل کمپین چلایا گیا اور یہ چیز افضل بزدار اور اس کے قریبی دوست چھتالیس گروپ پوری ٹیم کو اچھا نہ لگا سرداروں کے بارے میں تو سنتے تھے کہ سردار انتقامی ہیں مگر یہ کبھی نہیں سنا تھا کہ ان کے ملازم اور ان کے دوست بھی انتقامی ہیں گزشتہ رات سردار دوست محمد خان کا پرسنل پی اے سعد راجپوت ولد شاہد حسین راجپوت نے مجھے کہا گھبراؤ نہیں آپ کے میڈیا ٹرائل کا ہم آپ کو جلد سخت جواب دیں گے پہلے پانچ سو نفری تھی اب اس سے بھی زیادہ ہوگا اور ہم آپ کو وہ سزا دیں گے کہ آپ یاد رکھو گے آپ صحافت بھول جاؤ گے انہیں شدید دھمکیوں کے خلاف بروز اتوار شام پانچ بجے ٹریفک چوک پر پرامن احتجاج ریکارڈ کرآؤں گا تمام صحافی برادری سول سوسائٹی علاقہ معززین عام مزدور طبقے سے شرکت کی اپیل میں نہ ڈرنے والا ہوں اور نہ جھکنے والا ہوں آزادی صحافت زندہ باد
تحریر کنندہ: عبدالرزاق خان وڈانی ممبر پریس کلب

24/05/2022
17/05/2022
10/05/2022
08/05/2022
05/05/2022
21/01/2022