District Health Authority Dera Ghazi Khan

District Health Authority Dera Ghazi Khan

Share

This page is owned by District Health Authority Dera Ghazi Khan

Photos from District Health Authority Dera Ghazi Khan's post 25/05/2026

آج مورخہ 25 مئی 2026 کو ڈاکٹر عتیق الرحمان، چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈیرہ غازی خان نے تحصیل و ضلع ڈیرہ غازی خان میں ڈائیوو اڈا کے قریب قائم مویشی منڈی میں قائم میڈیکل ریلیف کیمپ کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے عوام کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور طبی عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ مویشی منڈی میں آنے والے شہریوں کو معیاری طبی سہولیات اور بروقت طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

Photos from District Health Authority Dera Ghazi Khan's post 21/05/2026

آج مورخہ 21 مئی 2026 کو پولیو کمپین مئی 2026 کے کیچ اپ ڈے کے موقع پر ڈاکٹر عتیق الرحمان، چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈیرہ غازی خان نے تحصیل تونسہ کی یونین کونسلز نتکانی، مور جھنگی، ناڑی اور ڈونہ کا تفصیلی دورہ کیا۔
دورانِ وزٹ انہوں نے موبائل مائگرنٹ پاپولیشن کیمپوں کا معائنہ کیا اور بچوں کو پلائی جانے والی پولیو ویکسین، فنگر مارکنگ اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی۔ مزید برآں مختلف موبائل ٹیموں کی فیلڈ میں کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جبکہ گھر گھر جا کر پولیو ویکسینیشن، ڈور مارکنگ اور ٹیلی شیٹس کو بھی چیک کیا گیا تاکہ مہم کے معیار اور شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔
ڈاکٹر عتیق الرحمان نے ٹیموں کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ کوئی بھی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلع ڈیرہ غازی خان کو پولیو فری بنانے کے قومی مشن کی کامیابی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

Photos from District Health Authority Dera Ghazi Khan's post 21/05/2026

آج مورخہ 21 مئی 2026 کو پولیو کمپین مئی 2026 کے پہلے کیچ اپ ڈے کے موقع پر ڈاکٹر عتیق الرحمان، چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈیرہ غازی خان نے جنرل بس اسٹینڈ ڈی جی خان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پبلک ٹرانسپورٹ میں موجود بچوں کی پولیو ویکسینیشن کا جائزہ لیا اور ٹیموں کی کارکردگی چیک کی۔
انہوں نے بس اسٹینڈ پر موجود بچوں کی پولیو ویکسینیشن بھی چیک کی اور ٹیموں کو ہدایت کی کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والے ہر بچے کی پولیو ویکسینیشن لازمی چیک کی جائے تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاؤ کی ویکسین سے محروم نہ رہ جائے۔

Photos from District Health Authority Dera Ghazi Khan's post 21/05/2026

آج مورخہ 21 مئی 2026 کو پولیو کمپین مئی 2026 کے پہلے کیچ اَپ ڈے کے موقع پر ڈاکٹر عتیق الرحمن، چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈیرہ غازی خان نے ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ یونین کونسل مانیٹرنگ آفیسر اور ایریا اِنچارج بھی موجود تھے۔
دورے کے دوران انہوں نے ٹیچنگ ہسپتال میں آنے والے بچوں کی پولیو ویکسینیشن کا جائزہ لیا اور یو سی ایم او/ایریا اِنچارج کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں آنے والے تمام بچوں کی پولیو ویکسینیشن لازمی چیک کی جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کوئی بھی بچہ پولیو ویکسینیشن سے محروم نہ رہے اور ہر بچے کو حفاظتی قطرے ضرور پلائے جائیں۔

20/05/2026
20/05/2026

ڈیرہ غازی خان.محکمہ صحت کے زیر اہتمام سکریننگ کیمپس کا انعقاد

Photos from District Health Authority Dera Ghazi Khan's post 20/05/2026

آج مورخہ 20 مئی 2026 کو ڈاکٹر عتیق الرحمن، چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈیرہ غازی خان نےعزت ماب کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی زیرِ صدارت منعقدہ تمباکو نوشی کنٹرول سے متعلق ڈویژنل امپلیمنٹیشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں ڈویژن بھر میں تمباکو نوشی کنٹرول قوانین پر مؤثر عملدرآمد اور مانیٹرنگ کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور تمباکو نوشی کے خلاف اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Dera Ghazi Khan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Railway Road, Opposite Excise Office
Dera Ghazi Khan
32200